بیرونِ ممالک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیوٹیز کے سلسلے میں 3 جون 2024ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کینٹربری کاؤنسل کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ کینٹربری کاؤنسل اسلامی بہن نے قربانی کی کھالوں کے اہداف پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو نفلی صدقات جمع کروانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ کینٹربری کاؤنسل نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی کی اہمیت کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں زیادہ سے زیادہ اجتماعی قربانی میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔