کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ تا یوسی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے نشست
کا انعقاد

پی آئی بی کالونی کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی
کے فیضانِ صحابیات میں 30 مئی 2024ء کو ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی
ڈسٹرکٹ ویسٹ تا یوسی سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
تلاوت و نعت سے نشست کا آغاز کرنے کے بعد نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے گھر ہو یا باہر، ماتحت ہو یا نگران تمام کو حسنِ
اخلاق اختیار کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ صاحبزایِ عطار سلمہا الغفار نے
اسلامی بہنوں کی جانب سےہونے والے سوالات پر اُن کی رہنمائی کی اور انہیں مختلف
مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں نشست میں موجود اسلامی بہنوں نے صاحبزایِ عطار سلمہا الغفار سے
ملاقات کی۔

31 مئی 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
بنگلہ دیش میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں کے
لئے ہونے والے لرننگ سیشن میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
لرننگ سیشن میں اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دینی کاموں کا جذبہ“ کے موضوع پر
بیان کیا شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

کراچی کےعلاقے شیر شاہ میں 29 مئی 2024ء کو دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں بالخصوص صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کی
بھی آمد ہوئی۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن سے
کیا گیا اور اسلامی بہن نے سرکارِ نامدار،مکی مدنی مصطفیٰ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش
کیا جس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بیان کیا۔
عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین اور انٹرنیشنل افیئرز
ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
27 مئی 2024ء کو فیضانِ صحابیات عطائے عطار میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں عالمی
مجلسِ مشاورت کی اراکین اور انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ماہانہ کارکردگیوں کا جائزہ لیااور آئندہ
کے اہداف پر کلام کرتے ہوئے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔
ساؤتھ افریقہ میں ملک سطح کی شعبہ ذمہ دار اور
نگران اسلامی بہنوں کی میٹنگ

دینِ متین کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 28 مئی 2024ء
کو ساؤتھ افریقہ میں ایک میٹنگ ہوئی
جس میں ملک سطح کی شعبہ ذمہ دار اور نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
شعبہ فیضانِ مرشد للبنات کی پاکستان، صوبہ اور
سٹی سطح کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد
کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
28 مئی 2024ء کو شعبہ فیضانِ مرشد للبنات کی پاکستان، صوبہ اور سٹی سطح کی ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 4 جون 2024ء کو شعبہ فیضان صحابیات کے حوالے
سے صوبہ سندھ کی شعبہ ذمہ داران اور نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ملک سطح کی فیضان صحابیات ذمہ دار، صوبہ و ڈویژن سطح کی فیضان صحابیات ذمہ دار ،
صوبہ ، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”
تنظیمی اصولوں پر عمل کے فوائد “ کے موضوع پر بیان
کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق چند اہم نکات پر گفتگو کی۔
خصوصی طور پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبہ
فیضان صحابیات میں ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے، رہائشی کورسز میں ایڈمیشن کو مضبوط
بنانے اور غیر رہائشی فیضانِ صحابیات کی آبادی کاری کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا
۔

4 جون
2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک، صوبہ، ڈویژن سطح کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ داران، کراچی سٹی سے ڈسٹرکٹ اور اسلام آباد سٹی سے زون سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ
ذمہ داران اور پاکستان مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت نے ” تنظیمی
اصولوں پر عمل کے فوائد “ کے موضوع پر بیان
کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز کی ماہانہ و متفرق
کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے کے حوالے
سے ترغیب دلائی۔
علاوہ
ازیں شعبے کے سالانہ اہداف کا جائزہ بھی لیا گیا اور آئندہ کے اہداف پر کلام ہوا جبکہ نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 01 جون 2024ء کو فنانس ڈیپارٹمنٹ
گرلز کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ لیا گیا جس میں ملک، صوبہ، ڈویژن سطح کی ذمہ داران، کراچی سٹی سے ڈسٹرکٹ، اسلام
آباد سٹی سے زون سطح کی ذمہ داران اور پاکستان مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
معلومات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ
پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ” محاسبہ “ کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز کی ماہانہ و متفرق کارکردگیوں کا
جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو تقرری مکمل کرنے اورسالانہ ڈونیشن کے موقع پر تقسیم کی گئیں رسید
بکس کا جائزہ لینے کے بعد فنانس ڈیپارٹمنٹ
میں جمع کروانے کے حوالے سے اُن کی ذہن
سازی کی۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبے کے سالانہ
اہداف پر کلام کیا اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جبکہ نمایاں
کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی
بھی کی ۔
انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ

26مئی 2024ء کو دنیا بھر میں دینِ متین کی
خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت انٹرنیشنل افیئرز
ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں سے متعلق گفتگو کی اور دینی کاموں کے سلسلے
میں بیرونِ ملک سفر کرنے والی اسلامی بہنوں کو فعال بنانے کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
شعبہ فیضانِ مرشد کے تحت لرننگ سیشن کا انعقاد، نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت نے تربیت کی

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضانِ مرشد کے تحت لرننگ
سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران و مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔
25 مئی 2024ء کو اسی لرننگ سیشن میں دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ذمہ دار کے اوصاف“ کے
موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے وہاں
موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی و فلاحی کاموں میں عملی طور پر حصہ
لینے کا ذہن دیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
24 مئی 2024ء کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں Central Asia و
افریقن عرب نگران، شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ، شعبہ شارٹ کورسز اور فیضان ویک
اینڈ اسلامک اسکول کی ذمہ داران شریک ہوئیں۔