دعوتِ اسلامی کے تحت 4 جون    2024ء کو شعبہ فیضان صحابیات کے حوالے سے صوبہ سندھ کی شعبہ ذمہ داران اور نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ملک سطح کی فیضان صحابیات ذمہ دار، صوبہ و ڈویژن سطح کی فیضان صحابیات ذمہ دار ، صوبہ ، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ” تنظیمی اصولوں پر عمل کے فوائد “ کے موضوع پر بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق چند اہم نکات پر گفتگو کی۔

خصوصی طور پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبہ فیضان صحابیات میں ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے، رہائشی کورسز میں ایڈمیشن کو مضبوط بنانے اور غیر رہائشی فیضانِ صحابیات کی آبادی کاری کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔