12مئی کو ”افتتاح بخاری“ کا سلسلہ ہوگا، امیر
اہلسنت بخاری شریف کی پہلی حدیث بیان فرمائیں گے

جشن
ولادت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے موقع پر افتتاح بخاری کا سلسلہ
ہوگا
”دورۃ
الحدیث“
درسِ نظامی (عالم
کورس)کی
وہ عظیم کلاس ہے جس میں طلبائے کرام کو احادیث رسول ﷺ پڑھنے کا موقع ملتا ہے۔اس
کلاس کے آغاز میں صحاح ستہ کی سب سے بڑی کتاب ”بخاری شریف“ کے افتتاح اور
سال کے آخر میں ختمِ بخاری کے لئے تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
ہر
سال کی طرح اس سال بھی جشن ولادت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے
موقع پر 10 شوال المکرم 1443ھ بمطابق
12مئی 2022ءبروز جمعرات صبح 8:30 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”افتتاح
بخاری“کے لئے پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس تقریب میں دورۃ الحدیث
شریف کراچی کے طلبائے کرام براہ راست جبکہ دیگر مقامات پر قائم دورۃ الحدیث کے
طلبہ بذریعہ مدنی چینل شریک ہونگے۔
افتتاح
بخاری میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھ کر اس کی تشریح بیان فرمائیں گے۔
واضح
رہے کہ اس پروگرام کو مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔
مدینہ
پاک میں ہونے والے اصلاحِ اعمال اجتماع میں
بذریعہ انٹر نیٹ سنتوں بھرا بیان

نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے 2 مئی
2022ء کو مدینہ پاک میں ہونے والے اصلاحِ اعمال اجتماع میں بذریعہ
انٹر نیٹ سنتوں بھرا بیان کیا جس میں ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کی
ترغیب دلائی گئی نیز اپنے شیڈول کو مینج
کرنے کا ذہن دیا گیا اور دینِ متین کی خدمت ایک اہم سعادت ہے اس لئے خوش
اسلوبی کے ساتھ دینی کاموں میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی گئی۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت یکم مئی 2022ء کو علاقہ پیر
کالونی محلہ بلوچ پاڑا میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جاکر اسلامی
بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا اور نیتیں
کروائیں۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 27اپریل 2022ء بروز بدھ راولپنڈی پیر ودھائی کابینہ کی چوہر چوک ڈویژن میں سنتوں بھرا
اجتماع ہوا جس میں علاقے کی اسلامی بہنوں
نےشرکت کی۔
پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’
قراٰن کے حقوق مع الوداع ماہِ رمضان ‘‘کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے لئے
سالانہ ڈونیشن کرنے کی ترغیب دلائی ۔
پاکستان
کے شہر راولپنڈی میں دارالسنہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 26اپریل 2022ء بروز
منگل دارالسنہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پنجاب صوبہ سطح شعبہ دارالسنہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے شعبہ کے
عالمی و پاک سطح کے اپڈیٹ نکات بتائے اور راولپنڈی
دارالسنہ کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 28اپریل 2022ء بروز جمعرات راولپنڈی شہر کے جامعۃ المدینہ
گرلز رینج روڈ صدر میں 26 ویں کے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں سمیت مدنی عملہ و طالبات نے شرکت کی۔
پاکستان
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے’’سیرتِ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ ‘‘کے موضوع
پر مبنی بیان کیا۔ آخر میں جامعۃ المدینہ گرلز کی کنزالمدارس بورڈ کے تحت امتحانات
دے کر پوزیشن لینے والی طالبات میں تحائف تقسیم کئے ۔
راولپنڈی
شہر میں پاکستان مشاورت آفس اسلامی بہنوں کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 28اپریل 2022ء بروز جمعرات راولپنڈی شہر میں پاکستان مشاورت آفس اسلامی بہنوں کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں پاکستان مشاورت آفس اسلامی بہنیں کی ناظمہ ، ایچ آر ذمہ دار اور تمام دفتر ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے دفتری اُمور کو اچھے انداز میں کرنے کی ترغیب
دلائی مزید رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے
کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار دینی کاموں میں شرکت کو کرنے کا ذہن دیا جس پر تمام دفتر ذمہ داراسلامی بہنوں نے ا چھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 29 اپریل 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے
کورنگی میں دو شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انہیں ڈونیشن کی ترغیب دلاتے ہوئے انفرادی کوشش کی جس
پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن
جمع کروائے ۔

دعوت
اسلامی کی جانب سے 28 اپریل 2022ء کو حج و عمرہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر
نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان
اور ہند کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے حاجی کیمپ و ائیر پورٹ پر تربیتی نشست کے
حوالے سے بتایا اور ا س کے کیا مدنی پھول ہوں گے ان کے بارے میں آگاہی دی نیز عازمین مدینہ خواتین پر انفرادی کوشش کا ذہن دیا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے
علاقے جہانگیر روڈ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’قراٰن کے
حُقوق مع الوداع ماہ ِ رمضان‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تلاوت قراٰن
کرنے، غم رمضان اور لیلۃ ُالجائزہ سے متعلق بتایا نیز اسلامی بہنوں
کو چاندرات عبادت میں گزارنے سے متعلق ذہن دیا ۔
جامعۃ المدینہ میرپور خاص کے ناظم و استاد مولانا
فہیم عمران مدنی روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کرگئے
.jpg)
جامعۃ المدینہ میرپورخاص کے ناظم و استاد صاحب مولانا فہیم عمران عطاری مدنی 7 مئی 2022ء کو روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال فرماگئے، اِنَّا
لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فہیم عمران عطاری میر پور خاص سے ٹنڈو آدم جارہے تھے کہ
ان کی موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگئی، اس اندوہناک حادثے کے نتیجے میں مولانا فہیم
عمران عطاری موقع پر ہی انتقال فرماگئے جبکہ ان کے ہمراہ دو اسلامی بھائیوں کو
زخمی حالت میں نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ ان اسلامی بھائیوں میں مولانا بلال
عطاری مدنی شدید زخمی حالت میں ہیں جبکہ دوسرے اسلامی بھائی
کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
مرحوم مولانا فہیم عمران عطاری کی نمازِ
جنازہ میر پور خاص میں ادا کی گئی ۔نمازِ جنازہ کراچی سے تشریف لائے ہوئے دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدعلی عطاری نے پڑھائی جبکہ رکنِ شوریٰ قاری ایاز عطاری،
نگران بنگلہ دیش مولانا حاجی رضا عطاری
مدنی، دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور مرحوم
کے عزیز و اقربہ سمیت طلبہ کی بڑی تعداد نے جنازے میں شرکت کی۔
مولانا فہیم عمران عطاری مدنی چینل بنگلہ کے
فائنل مفتش (اسلامِک چیکر) ، جامعۃ المدینہ میرپورخاص کے ناظم اور استاد صاحب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے
بہترین مبلغ بھی تھے ،وہ بنگلہ دیش میں بھی دینی کاموں کی دھومیں مچانے سفر کرچکے
تھے۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا
حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور
شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب ور وز کے اراکین مولانا فہیم عمران عطاری مدنی کے لواحقین
سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات کو
بلند فرمائے، انہیں حشر میں شفاعتِ مصطفیٰ ﷺ سے مشرف فرمائے اور ان کی دینی خدمات کو ان کے
لئے ذریعۂ نجات بنائے۔ آمین

کراچی کے علاقے پیر کالونی میں دعوتِ اسلامی کے
تحت ہونے والے اعتکاف میں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانےکا
حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری کی آمد ہوئی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے
معتکفین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبارسے تربیت
کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی نیز
دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکائے اعتکاف نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)