20
اگست 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامع مسجد گنج بخش عزیزیہ لاہور میں فیضانِ
نماز کورس ہوا جس میں مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔
محمد
مستقیم عطاری نے’’ نماز کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز وضو
کے فرائض اور اذکارِ نماز یاد کروائے جبکہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پاکستان
بھر میں 6 مختلف مقامات پر 3 دن پر
مشتمل روحانی علاج کورسز کا سلسلہ
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 21،20،19 اگست 2023ء بروز ہفتہ ،
اتوار ، پیر پاکستان بھر میں 6 مختلف
مقامات پر 3 دن پر مشتمل روحانی علاج کورسز کا سلسلہ ہوا جس
میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق فیصل آباد میں ڈویژن ذمہ دار مولانا ناصر عطاری مدنی ، گوجرانوالہ میں ڈویژن
ذمہ دار عسیب عطاری ، لاہور میں محمود رضا عطاری ،ملتان میں ڈویژن
ذمہ دار انیس عطاری مدنی نیز عمر کوٹ (سندھ) میں
صوبائی
ذمہ دار امان اللہ عطاری اور کراچی میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار زاہد عطاری نے کورسز کروائے ۔
کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کی مبلغین دعوت اسلامی نے تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے
حوالے سے اہم امور پر آگاہی دی نیز دم
کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایا ۔مزید شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے ، ساتھ ہی ساتھ
شرکا کو 12دینی کاموں کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
جامعۃ المدینہ بوائز کے تمام اراکین ِ زون تعلیمی
امور اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز میں
چلنے والے تعلیمی نظام کے سلسلے میں 21 اگست 2023ء بروز پیر بذریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورہ ہوا جس میں تعلیمی امور کے تمام اراکین ِ زون اسلامی بھائی آن لائن شریک
ہوئے۔
جامعۃ المدینہ بوائز کے نگران شعبہ تعلیمی امور
مولاناحاجی گل رضا عطاری مدنی نے تمام اراکین ِ زون کی تربیت کرتے ہوئے تعلیمی
نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی۔مدنی مشورے میں شریک اراکینِ زون نے نظامِ
تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے متعلق اپنی اپنی رائے پیش کی ۔
بعدازاں نگران شعبہ تعلیمی امور مولاناحاجی گل
رضا عطاری مدنی نے تمام اراکین ِ زون کی حوصلہ افزائی کی اور اخلاص کے ساتھ اپنے
کام کو کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ مینجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز
پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان
ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے اور اُن کی تربیت کرنے کے لئے گزشتہ روز اسلام
آباد اور راولپنڈی سٹی کی ناظمات و مفتشات
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی وقار المدینہ عطاری نے بذریعہ آڈیو لنک سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے
پیارے آقا صلی
اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ مبارکہ
بالخصوص آپ صلی
اللہ علیہ و سلم کے حلیہ مبارک، آپ
صلی اللہ
علیہ و سلم کی پسندیدہ غذائیں، آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی مبارک سواریاں اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی عادات و اخلاق کے بارے میں کلام کیا نیز
اسلامی بہنوں کوحضور صلی اللہ علیہ و سلم
پر روزانہ 1200 مرتبہ درودِ پاک پڑھنے کا
ذہن دیا۔
فیصل آباد میں ہفتہ وار اجتماع کے حوالے سے شعبہ
تعلیم و شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کی میٹنگ
فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ
روز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے میٹنگ
ہوئی جس میں شعبہ تعلیم اور شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے ذمہ دار اسلامی بھائی آن
لائن شریک ہوئے۔
میٹنگ میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت
کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
مختلف امور پر کلام کیا اور ذمہ داران کی
ذہن سازی کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکا کی تعداد
بڑھانے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اوبرن شہر
میں حاجی عبد الحبیب عطاری کا
دعوتِ اسلامی کے لئے لی گئی پراپرٹی کا
وزٹ
21 اگست 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے دورۂ آسٹریلیا کے
دوران اوبرن شہر کے 7 ایورلی روڈ پر واقع دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی کوشش سے حاصل کی گئی پراپرٹی کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائی نے رکنِ شوریٰ مولانا
حاجی عبد الحبیب عطاری کو پراپرٹی کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ رکنِ شوریٰ نے پراپرٹی کے مختلف حصوں کا
جائزہ لیا اور چند اہم نکات پر گفتگو کی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سڈنی شہر کی جامع مسجد لکیمبا میں عظیم الشان
اجتماع کا انعقاد،حاجی عبد الحبیب عطاری نے بیان کیا
بیرونِ ملک
میں دینِ اسلام کی تعلیمات عام کرنے اور وہاں
موجود لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت 20 اگست 2023ء بروز اتوار سڈنی شہر، آسٹریلیا کی جامع مسجد لکیمبا(علی ابن ابو طالب مسجد) میں
عظیم الشان اجتماع کا انعقاد ہوا
جس میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت
کی۔
اس اجتماعِ پاک کی ابتدا قراٰنِ کریم کی تلاوت سے کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی
نے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفیٰ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کر کے لوگوں کے
دلوں کو منور کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات
کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔بعدِ اجتماع رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے رقت انگیز دعا کروائی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
”جادو“ کا
وُجود قرآن پاک سے ثابت ہے لہذا اس طرح کا اعتقاد رکھنا کہ ”جادو“ کا وُجود
ہی نہیں یوں ہی لوگوں کی باتیں ہیں، یہ ”کفر“ ہے۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو جادو کے بارے میں
آگاہی فراہم کرنے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”جادو کے بارے میں معلومات“ پڑھنے
/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”جادو کے بارے میں معلومات“ پڑھ
یا سن لے اُسے جادو اور شریر جنات کے اثرات اور نظرِ بد سے محفوظ فرما اور اُسے بے
حساب بخش دے۔ اٰمین
بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّیْن صلّی اللہُ علیهِ واٰله وسلّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
کراچی میں ”مرکز الاقتصاد الاسلامی“اسلامک اکنامک
سینٹر کاافتتاح کردیا گیا
بزنس
کمیونٹی کے لئے خوشخبری!
دعوت
اسلامی نے کراچی میں مرکز الاقتصاد الاسلامی (Islamic
Economics Centre)کا افتتاح
کردیا
بزنس
میں درپیش مسائل پارٹنر شپ (Partnership)،
انویسمنٹ (Investment)،
وکالہ، مرابحہ، استصناع، سلم، کرنسی میں لین دین، سونے چاندی کی تجارت، وراثت کی
تقسیم کاری، خاندانی کاروباری تصفیہ اور دیگر کاروباری تنازعات کو قرآن و سنت کی روشنی میں حل کرنے کے لئے دعوت اسلامی کی
جانب سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے اطراف میں قائم ایک بلڈنگ میں ”مرکز
الاقتصاد الاسلامی“ کا افتتاح کردیا گیا۔
اسلامک
اکنامک سینٹر کا افتتاح 23 اگست 2023ء بدھ کو ہوا۔ ادارے کا افتتاح شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے بارگاہِ رب العزت میں دعائیں کرتے
ہوئے کیا۔اس موقع پرماہر اقتصادیات مفتی علی اصغر عطاری مدنی، دار الافتاء اہلسنت
کے مفتی محمدسجاد عطاری مدنی صاحب، اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، حاجی فضیل
عطاری، مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی، اراکین کراچی مشاورت، تخصص فی الفقہ الاقتصاد
الاسلامی کے اسٹوڈنٹس اور دیگر شخصیات موجود تھیں جبکہ افتتاح کے بعد نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی بھی تشریف آوری ہوئی۔
خوشخبری
ملنے پر شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے محقق اہلسنت، ماہر اقتصادیات مفتی ابو محمد علی اصغر عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے نام اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے فرمایا
کہ بزنس کمیونٹی کی شرعی رہنمائی کے لئے “مرکز الاقتصاد الاسلامی“کے افتتاح کی خبر
ملنے پر دل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ ہوگیا۔ امیر اہلسنت نے اپنے پیغام میں کاروباری
حضرات کو قرآن پاک کی اس آیت ”فَسْئَلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا
تَعْلَمُوْنَ۔ ترجمہ: اگر تم
نہیں جانتے تو علم والوں سے پوچھو “ پر عمل کرتے ہوئے اپنے تجارتی مسائل اور ان کے
شرعی حل کے لئے اس ادارے میں موجود علمائے کرام سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب
دلائی اور فرمایا کہ ہمارا ہر کام اسلام
اور شریعت کے مطابق ہی ہونا چاہیئے۔اس کے علاوہ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ادارے کے قیام میں محنت و کوشش
کرنے والوں کو خوب خوب اپنی دعاؤں سے نوازا اور مبارکباد دی۔
Online
Appointmentلینے
کے لئے نیچے دیئےگئے WhatsAppنمبر
/ E:mailپر رابطہ
کریں:
WhatsApp:03037862512
Email:
APOINTMENT@IECDAWATEISLAMI.COM
حج آپریشن 2023ء کے بعد وزارتِ مذہبی امور
پاکستان کی جانب سے حاجی کیمپ میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد کی گئی جس میں گورنمنٹ
سے منظورہ شدہ دعوتِ اسلامی کے حج ماسٹر ٹرینرز نے بھی شرکت کی۔
جمیعت علما پاکستان سندھ کے صدر صاحبزادہ مفتی افتخار احمد عباسی
صاحب سے ملاقات
معاشرے کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 21 اگست 2023ء بروز پیر ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے نواب شاہ کے علاقے باندھی ٹاؤن میں جمیعت علما پاکستان سندھ کے صدر صاحبزادہ مفتی افتخار احمد عباسی
صاحب سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات پاکستان سطح کے ذمہ دار نابینا
افراد حاجی محمد حنیف عطاری نے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سمیت اس کے سب
ڈیپارٹمنٹس کے بارے میں گفتگو کی بالخصوص جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ برائے
نابینا افراد کا تعارف کروایا۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اٹک کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نےعاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 21 اگست 2023ء بروز پیر اٹک، پنجاب میں قائم اسپیشل ایجوکیشن سینٹر
ہزرو (Government Special Education
Center Hazro) کا دورہ کیا۔
اس دوران سٹی ذمہ داران بدر شفیق عطاری اور محمد
کامران عطاری نے ادارے کے نابینا ٹیچرز اور گونگے، بہرے اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی نیز
اسٹوڈنٹس کو نماز و طہارت کے بنیادی مسائل سکھائے۔(رپورٹ: محمد کامران عطاری نابینا افراد سٹی ذمہ داراسلام آباد ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)