فیضان آن لائن اکیڈمی  بوائز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 اگست 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G11اسلام آباد میں شفٹ ناظمین کا سالانہ اجتماع ہوا جس میں پاکستان بھر سے شفٹ ناظمین نے شرکت کی ۔

نگرانِ مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی اور رکن مجلس حافظ سلمان عطاری نے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

اجتماع کے اختتام پر نگرانِ مجلس مولانا یاسر رضا عطاری مدنی نے شرکا کو اجتماع کی اہمیت پر مختلف نکات بیان کئے نیز مائیکروسافٹ ٹیمز کےتعلق سے رکن مجلس حافظ سلمان عطاری نے ناظمین کی ذہن سازی بھی کی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت فیصل آباد برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کالنگ آپریٹرز نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ مجلس حافظ سلمان عطاری اور ڈویژن ذمہ دار عرفان عطاری نے دینی کاموں سے متعلق اور اخلاقیات کے موضوع پر گفتگو کی نیز سابقہ مدنی مشورہ میں طے شدہ مدنی پھولوں کا جائزہ لیا اور نئے اہداف طے کئے۔ساتھ ہی اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فرمانِ امیر اہلِ  سنت: پوچھ گچھ دینی کاموں کی جان ہے۔ اس سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے گلگت بلتستان میں قائم مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہو ا جس میں گلگت مشاورت کے نگران اور ذمہ داران نے شرکت کی ۔

یہ مدنی مشورہ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فرمایا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ، صوبائی نگران حافظ عمران عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے 12 دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا جن میں بالخصوص مدنی قافلے اور مدرسۃُالمدینہ بالغان کے حوالے سے گفتگو فرمائی نیز ذمہ داران کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔ آ خر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی جبکہ ذمہ داران سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کی جانب سے 23 اگست 2023ء کومدنی مرکز فیضان ِمدینہ لاڑکانہ میں میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن ذمہ دار بشمول ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، سپروائزر، بک ذمہ دار، صوبائی ذمہ دار محمد ارمان عطاری اور نگران ڈویژن مشاورت محمد عقیل عطاری کی شرکت ہوئی ۔

نگرانِ مجلس عبدالرؤف عطاری نے مشورہ لیا جس میں 12 دینی کاموں کے متعلق اخلاقی تربیت پر مشتمل مدنی پھول دیتے ہوئے کہا کہ محنت، اخلاص، اخلاق کے ذریعے ترقی ممکن ہے کوئی ایک چیز بھی کم ہو تو ترقی ممکن نہیں نیزدیئے گئے ٹارگٹ پورے کرنے کے متعلق ترغیب دلائی ۔

علاوہ ازیں مکتبۃ ُ المدینہ کی نیو پروڈکٹ بنام ’’نماز پلیٹ‘‘ دوکانداروں تک پہنچانے کے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔مزید ذمہ داران کی اچھی کارکردگی پر انکی حوصلہ افزائی کی اور انکو کوششیں تیز کرنے کے لئے موٹیویشن دی۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری،کراچی ریجن مجلس ڈونیشن بکس، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 24 اگست 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ رحمان سٹی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد نیو معلمین کا میٹ اپ ہوا جس میں راوی ٹاؤن ذمہ دار محمد اویس عطاری نے اسلامی بھائیوں کو شعبہ مدنی کورسز جزوقتی کا تعارف کروایا اور انہیں شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں پر مشتمل تربیتی مدنی پھول بتائے  ۔بعدازاں ان کا ٹیسٹ بھی لیا۔(رپورٹ : محمد منور عطاری، راوی ٹاؤن معاون ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


24 اگست  2023ء کو النجیب پبلک ماڈل ہائی اسکول لاہور میں 7 دن فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں 6 تا 10th کلاسز کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی اور کورس میں پڑھی جانے والی باتوں کا امتحان بھی دیا ۔

ٹیسٹ کے آخر میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد عمر عطاری نے ’’قرآنِ پاک کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں مدرسۃُ المدینہ و جامعۃُ المدینہ میں پڑھنے کا ذہن دیا تو اس پر ا سٹوڈنٹس نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ! 7دن فیضانِ نماز کورس میں وُضو ، غسل ، نماز کی شرائط ، فرائض اور واجبات و مفسدات ، مکروہ تحریمی وتنزیہی سکھانے کا سلسلہ رہا نیز اذکارِ نماز و نماز کا مکمل پریکٹیکل سمجھایا گیا اور سنتیں و آداب کے متعلق بھی بتایا گیا۔(رپورٹ : محمد منور عطاری، راوی ٹاؤن معاون ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی طرف سے ساؤتھ کوریا کے شہر تھیگو کے علاقے بک بو میں مقامی اسلامی بھائی کے گھر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمد امین عطاری نے ’’ اپنے آپ کو گناہوں بھرے ماحول سے کیسے بچایا جائے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ و ار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوتِ  اسلامی کے تحت ساؤتھ کوریا کے شہر انچن کی ایک فیکٹری میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں بنگلادیشی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ’’اللہ پاک کی شکرگزاری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور آخر میں دعا ئے خیر کروائی۔ بعدازاں عاشقانِ رسول سے ملاقات بھی کی ۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


22 اگست2023 ء بروز منگل بعد نماز ظہرشعبہ امامت کورس پاکستان کےتحت آن لائن احکامِ امامت  کورس منعقد ہوا جس میں امامت کورس کرنے والے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو امامت کے شرعی اور اہم مسائل کے متعلق تربیت کی۔

امامت کی ذمہ داریاں بہتر انداز میں پوری کرنے نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سےاسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔مزید رکنِ شوریٰ نے کورس میں شامل اساتذہ ٔکرام و طلبہ عظام کو دعوتِ اسلامی کے تحت بطور امام مقرر ہوکر اپنی مساجد میں12دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 23 اگست 2023ء بروز بدھ ائمہ مساجد انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے تحت آن لائن احکامِ امامت کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے خلیجی ممالک کے ائمہ مساجد کے درمیان امامت کے شرعی اور اہم مسائل کے متعلق رہنمائی کی نیز امامت کی ذمہ داریاں بہتر انداز میں پوری کرنے اور شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے کورس میں شامل عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دنیا بھر میں  دینِ اسلام کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 22 اور 23 اگست 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی، مدرسۃُ المدینہ گودھراکالونی فاروق اعظم مسجد جبکہ نیو کراچی کی مدینہ مسجد میں کفن دفن کورسز کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 ماہ مدنی قافلے کےمسافرین، مدرسۃالمدینہ کے طلبۂ کرام اور نیو کراچی ٹاؤن کے ذمہ دار صدیق عطاری،یوسی نگران عرفان عطاری ،ڈونیشن سیل کے ذمہ دار طلحہ عطاری اور مدینہ مسجد کے نمازی حضرات نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اس کے مسائل بتائے نیز غسلِ میت دینے کا طریقہ بتانے کے ساتھ ساتھ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے دورۂ حدیث شریف میں 24 اگست 2023ء بروز جمعرات ایک سیشن منعقد ہوا جس میں طلبۂ کرام سمیت جامعۃ المدینہ بوائز کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

دورانِ سیشن مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی ( نگرانِ شعبہ تعلیمی امورجامعۃ المدینہ بوائز )نے”ایک طالبِ علم کا تعلیمی معیار کیا ہونا چاہیئے؟“ کے حوالے سے طلبۂ کرام کی ذہن سازی کی اور انہیں اپنی تعلیم پرزیادہ سے زیادہ توجہ دینے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی نے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ مینجر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)