23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد میں 9ستمبر 2023ء بروز ہفتہ مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز رضا عطاری نے شعبہ ہفتہ وار اجتماع کے حیدرآباد سٹی اور ڈویژن کے ذمہ داران کی تربیت فرمائیں۔
مدنی
مشورے میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماعات کو مضبوط کرنے اور انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے مدنی پھول و
اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پر شعبہ ہفتہ وار اجتماع کے نگران مولانا محمد بلال عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار مولانا محمد شہادت عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)