پچھلے دنوں گلگت بلتستان میں قائم سکردو پریس کلب کا اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وزٹ کیا اور وہاں موجود پریس کلب کے صدر مظفر حسین بلتستانی سے ملاقات کی۔

ذیلی شعبہ معذور افراد دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار خالد محمود عطاری نے صدر کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا تعارف کروایا نیز دعوتِ اسلامی کی دیگر دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دی جس پر مظفر حسین بلتستانی نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا قیام کیا ہے جس کا ایک مقصد گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنا بھی ہے۔

اسی سلسلے میں 21 اگست 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ کے سٹی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اٹک، پنجاب میں قائم ویژن ویلفیئر سوسائٹی معذور افراد کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نابینا افراد سے ملاقات کی اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اُن کی تربیت کی۔

بعدازاں سٹی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے ادارے کے سربراہ نیاز سہیل کو عملی طور پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور کورس کرنے کے ساتھ ساتھ نابینا افراد کا میلاد اجتماع کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد کامران عطاری نابینا افراد سٹی ذمہ داراسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

23 اگست 2023ءبروز بدھ نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ اور گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ داران کا مشترکہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں گھریلو صدقہ بکس کے نگران محمد عمران سرور عطاری اور نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نیوسوسائٹیز میں گھریلو صدقہ بکس کے نظام کے حوالے سے اہم نکات سمجھائے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کے متعلق اہداف دیئے۔(رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


22 اگست 2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ اور ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عبد القیوم عطاری اور نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے چند صوبائی و ڈویژن ذمہ داران سمیت ڈیپارٹمنٹس کے دیگر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

نگرانِ نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام الیاس عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا جائزہ لیا اور نیو سوسائٹیز میں ڈونیشن کے نظام کے معاملات پر گفتگو کی جس پر شرکا نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔ (رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 24 اگست 2023ء بروز  جمعرات بعد نمازمغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ ان اجتماعات کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوگا جبکہ اراکینِ شوریٰ اورمبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی مرکز فیضان مدینہ مدن شاہ جھنگ سے مدنی چینل پر براہِ راست ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ منڈی موڑ پاکپتن شریف میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، بہزاد لکھنوی مسجد سخی حسن چورنگی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ پشاور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ سینٹرل پارک چشتیاں شریف میں رکن شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمدشاہد عطاری مدنی، جامع مسجد سیدہ فاطمۃ الزہراء، کری روڈ میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، اقصیٰ مسجد شیرانوالہ گیٹ لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، القادری اسلامک سینٹر Milson Palmerston North New Zealand میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، Messenger Street No.10 Colombo 12 میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ سیم پل، لاہور روڈ شیخوپورہ میں نگران مجلس پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری، جامع مسجد سبحانی اورنگی ٹاؤن کراچی میں نگران کراچی ڈویژن 02 حاجی محمد رضا عطاری اور جامع مسجد کلثوم شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں مبلغ دعوت اسلامی یوسف سلیم عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


17 اگست 2023ءبروز جمعرات دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام الیاس عطاری اور پنجاب بھر کے نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی جس میں نگرانِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ا نہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت کچہری چوک وزیر آباد کی جامع مسجد اعوانان میں 20 اگست 2023ء کو مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد ہوا ۔

مسجد میں 3 دن مدنی قافلے کا سلسلہ ہوا، تیسرے دن مغرب کی نماز کے بعد قافلہ اجتماع منعقد کیا گیا جس میں تقریباً 200 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن گجرات مدنی قافلہ ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے بیان کیا جس میں شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور فرض علوم سیکھنے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر اجتماع کے فوراً بعد 12 اسلامی بھائیوں نے 12 دن اور 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری سوشل میڈیا پنجاب مدنی قافلہ، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


19 اگست 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور سٹی میں ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نگران ڈویژن مشاورت ڈاکٹر حافظ عبدالرؤوف عطاری نے بہاولپور سٹی کے نگران و ذمہ داران کو 12دینی کاموں کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے ۔

علاوہ ازیں یومِ دعوت اسلامی، یوم ختم نبوت اور بالخصوص ماہ ربیع الاول شریف میں خوب خوب مدنی قافلے سفر کروانے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


19 اگست 2023ء کو دھیرکوٹ آزاد کشمیر میں مدرسۃُ المدینہ اور دارُ السنۃ کے افتتاح کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ باغ کی مشاورت، تحصیل دھیرکوٹ کی مشاورت سمیت مقامی علمائے کرام اور عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگران کشمیر مشاورت سید جنید عطاری نے بیان کیا جس میں عاشقان رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ کی آباد کاری میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ نگران کشمیر مشاورت نے انہیں اپنے اور دیگر جاننے والوں کے بچوں کو مدرسۃ المدینہ میں داخلہ کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ! تحصیل دھیرکوٹ میں پہلے دعوت اسلامی کا کوئی مدنی مرکز نہیں تھا ۔ اب اس مدرسۃ المدینہ کو بطور مدنی مرکز استعمال کیا جائے گا جہاں سے مدنی قافلے روانہ ہوگئے اور فرض علوم پر مشتمل کورسز کا باقاعدہ سلسلہ بھی شروع ہوگا نیز بچوں کے لئے حفظ وناظرہ اور بڑی عمر کے افراد کے لئے قرآن پاک کی تعلیم کا سلسلہ ہوگا۔( کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  کراچی میں صفر المظفر 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ اس سلسلے میں 29 محرم الحرام کی شام 17 اگست 2023ء بروز جمعرات شعبہ اوقات الصلاۃ کے اراکین، تخصص فی التوقیت کے طلبائے کرام نے استاذ التوقیت مولانا وسیم احمد عطاری کے ہمراہ دوربین (Telescope) کی مدد سے چاند کی رؤیت کا اہتمام کیا ۔( کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


پاکستان اللہ  پاک کی ایک بہت بڑی نعمت ہے،سمجھ دار انسان اللہ تعالی ٰ کی عطا کی ہوئی ہر نعمت کی قدر کرتے ہیں۔ ہم خوش نصیب ہیں کہ یہ نعمت ہمیں یوم ِنزول قرآن یعنی 27رمضان کے دن عطا ہوئی، اس نعمت کی قدر کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اللہ پاک کا شکر ادا کریں اور پاکستان حاصل کرنے کے مقاصد یاد رکھیں۔

12 اگست 2023ء کو دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم (پاکستان )کے پنجاب اور سندھ ریجن کے کیمپسز میں یومِ آزادی کی تقریبات پورے جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر کیمپسز کو پاکستانی جھنڈوں اورسبز اور ہرے رنگوں سے مزین غباروں سے بھی سجایا گیا تھا۔

ان تقریبات کا آغاز تلاوت ِقرآن پاک سے ہوا، بعد ازاں نعت شریف اور اردو انگریزی تقاریر کا سلسلہ بھی ہوا جن میں طلبہ نے یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریر کیں جبکہ اساتذہ کرام نے طلبہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں قیام ِپاکستان کے حقیقی مقاصد سے آگاہ کیا اور یوم ِآزادی کو اسلامی اصولوں کے مطابق منانے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر طلبہ نے ایک آواز میں قومی ترانہ بھی پڑھا اور ملی نغمے بھی پیش کئے نیز پاکستان کی سلامتی،ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


قرآن و سنت  کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 19 اگست 2023ء کو لاہور میں قائم دی اسکالر فورسز اسکول اینڈ اکیڈمی نزد گول مسجد عمر پارک امامیہ کالونی میں طہارت کورس کا سلسلہ ہوا جس میں 7th to 10th کلاس کے ا سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

دورانِ کورس معلم شعبہ مدنی کورسز مولانامحمد وقاص عطاری مدنی نے طلبہ کو وضو اور غسل کے متعلق شرعی مسائل سمجھائے اور اس کے علاوہ دیگر روز مرہ کے در پیش معاملات پر مشتمل بچوں کو سنتیں اور آداب بتائیں۔(رپورٹ: محمد منور عطار ی ،معلم و معاون ٹاؤن ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)