شرقپور شریف سوسائٹیز اور مساجد کے باہر تحفظ اوراقِ مقدسہ کے 115 نئےباکسز نصب

اوراقِ
مقدسہ محفوظ کرنے اور 12 دینی کام کو بڑھانے کے حوالے سے پچھلے دنوں تحصیل شرقپور شریف میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔
تحصیل
نگران حاجی محمد نعمان عطاری نے اسلامی
بھائیوں کو ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں تحفظ
اوراقِ مقدسہ کے باکسز لگانے اور شخصیات سے ملاقاتوں کے لئے شیڈول بنانے کا
ہدف دیا۔بعدازاں مقامی شخصیات کے پاس جاکر
ان سے ملاقاتیں کیں اور اِن کو دعوتِ اسلامی کے دینی کام اور اوراقِ مقدسہ کی کاوشوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
آنے کی دعوت دی۔
دوسری
جانب مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی محمد نعمان
عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ملکر فیض پور انٹر چینج سے
لے کر شرقپور شریف سٹی تک سوسائٹیز اور
مساجد کے باہر تحفظ اوراقِ مقدسہ کے 115 نئے باکسز لگائے ۔(رپورٹ : محمد
ناصر عطاری ڈسٹرک شیخوپورہ ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
مقدس اوراق
کے تحفظ کے لئے دعوتِ اسلامی کی جانب سے ڈسٹرکٹ قصور میں 50ڈرم نصب
.jpg)
18
اکتوبر 2022 ء بروز جمعۃُ المبارک دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کی جانب سے صوبہ پنجاب ضلع قصور میں ذمہ دار محمد رضا عطاری اور لاہور ڈویژن
ذمہ دار محمد عالم عطاری نے ڈسٹرکٹ مینیجر محکمہ اوقاف آفس کا دورہ کیا جہاں جناب رانا واسط صاحب سے ملاقات کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے متعلق بتایا نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے
کی دعوت دی۔
جبکہ دوسری طرف ڈسٹرکٹ قصور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہو ا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں محمد رضا عطاری نے ذمہ داران کو اوراقِ مقدسہ محفوظ کرنے کے حوالے سے ذہن دیا ۔
علاوہ
ازیں مقامی ذمہ داران کے ساتھ ملکر تحفظ اوراقِ مقدسہ کے 50 ڈرم
قصور شہر
کے مختلف علاقوں میں لگوائے۔اس موقع پر عالم عطاری نے ذمہ داران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں دورِ
حاضر کے مطابق جدید ڈرم بھی تحفظ اوراقِ مقدسہ کے لئے لگوانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ
: محمد ناصر عطاری ڈسٹرک شیخوپورہ ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 20نومبر 2022ء بروز اتوار ضلع گوجرانوالہ کے علاقے نوکھر کے اطراف میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں محافظ اوراقِ
مقدسہ و تحصیل ذمہ دار ان سمیت مقامی افراد نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ
ذمہ دار گوجرانوالہ محمد آفتاب عطاری نے ’’قبر
کی پکار ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔دورانِ بیان دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں حصہ لینے اور شعبہ اوراقِ
مقدسہ کے دینی کام کو بڑھانے اور مضبوط
کرنے کا ذہن دیا نیز اوراقِ مقدسہ کو
محفوظ کرنے کے سلسلے میں نکات فراہم کئے جس پر اہلِ علاقہ نے تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی پھر
شعبے کو خود کفیل کرنے اور ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر شرکائے اجتماع نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ
: محمد آفتاب عطاری شعبہ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
پتوکی میں قائم جامع مسجد
کرم دین النور سٹی میں بستہ ذمہ داران کا
مدنی مشورہ

21 نومبر 2022ء
بروز پیر پتوکی میں قائم جامع مسجد کرم دین النور
سٹی میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں بستہ
ذمہ داران سمیت تحصیل نگران محمد یاسر عطاری نے شرکت کی۔
شعبے کے ڈویژن ذمہ دار
محمد عثمان عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
کے بارے میں مشاورت کی اور فیضانِ نماز کورس / کروانے کا ذہن دیا جس پر مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ
دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں سینئر سیلز آفیسر ڈاکٹر محمد فاروق کا دورہ
.jpg)
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور میں سینئر سیلز آفیسر چِکس ڈاکٹر محمد فاروق
نے دورہ کیا اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں
ویلکم کرتے ہوئے مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کروایا۔
مزید
انہیں رُکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے مُلاقات بھی کروائی اور اس دوران رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ
جات میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا
اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔ آخر میں اپنے ہاتھوں سے
تحائف بھی پیش کئے۔ (رپورٹ: رابطہ
برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ لاہور ڈویژن (دعوتِ اسلامی)، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے تحت ساہیوال ڈویژن کی فیضانِ مدینہ اوکاڑہ برانچ میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور معاونین نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں شعبے
کے تعلیمی امور ذمہ دار مولانا شفیق عطاری مدنی نے مختلف امور پر شرکا کی تربیت
کرتے ہوئے انہیں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے نیز تعلیمی امور میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
ہومیوپیتھک سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دورہ
.jpg)
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ رابطہ
برائے ہومیوپیتھک کی دعوت پر حیدرآباد، اسلام آباد اور کراچی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے دورہ کیا جن کے نام درج ذیل ہیں:
صدر نیشنل
کونسل فار ہومیو پیتھک پاکستان ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ، ڈاکٹر محمد تبسم لاہور،ممبر
نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھک پاکستان ڈاکٹر آصف حیدرآباد،ممبر نیشنل کونسل فار ہومیو
پیتھک ڈاکٹر صدیق طاہر آرائیں ،چیٔر مین آل پاکستان ہومیو پیتھک الائنس ڈاکٹرامجد
علی،رہنما سندھ ہومیو پیتھک کمیسٹ ایسوی ایشن ڈاکٹر نعیم آ صف،رہنماآل پاکستان ہومیو
پیتھک میڈیکل الائنس ایسٹ کراچی ڈاکٹر یامین
قریشی،میڈیا کوآرڈینیشن آل پاکستان میڈیکل الائنس۔
اس
موقع پر شعبہ کفن دفن ذمہ دار عبد الرؤف عطاری نے شخصیات کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان
میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔بعدازاں شخصیات میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لکایا گیا جس میں نگرانِ مجلس ڈاکٹرآصف عطاری نے ’’نیکیاں کمانے‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور آخر میں انہیں تحائف بھی دئیے گئے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
افریقی ملک ماریشس میں
پہلی بار درسِ نظامی اور حفظِ قراٰن مکمل کرنے طلبۂ کرام کی دستار بندی کی گئی

افریقی ملک ماریشس میں موجود دعوتِ
اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز اور مدرسۃالمدینہ بوائز سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبۂ
کرام کی پہلی بار دستار بندی ہوئی۔
اس موقع پر شیخ الحدیث والتفسیر مفتی عبد
النبی حمیدی حفظہ اللہ اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا محمد جنید عطاری مدنی کے ہاتھوں
جامعۃالمدینہ بوائز سے درسِ نظامی(عالم
کورس) مکمل کرنے
والے 4 اسلامی بھائیوں اور مدرسۃالمدینہ
بوائز سے قراٰنِ پاک حفظ مکمل کرنے والے 2
طلبۂ کرام کی دستار بندی کی گئی جبکہ فارغ التحصیل ہونے والوں کے سرپرستوں کو بھی تحائف پیش
کئے گئے۔
.jpg)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ایگریکلچر
اینڈ لائیوا سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت 20نومبر2022ء کو میانوالی ڈسٹرکٹ میں ایگریکلچر سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔
نگران
مجلس ڈاکٹر ناصر عطاری نے شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی نیز شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حاضری کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے اچھی
اچھی نیتیں پیش کیں۔
علاوہ
ازیں میانولی ڈسٹرکٹ میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران نے شعبے کی
سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید
بہتری لانے کے حوالے سے طریقے کار بیان کئے
نیز اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی تربیت و دلجوئی کرتے ہوئے اہداف
دیئے۔ (رپورٹ: رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ
لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ میانوالی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
راجن پور پنجاب پاکستان
میں کم و بیش 2 ہزار کسانوں میں گندم کی فصل کے لئے کھاد تقسیم کی جائیں گی
.jpg)
دعوتِ اسلامی لوگوں کی
دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور مشکل وقت میں
اُن کا ساتھ دینے والی عاشقانِ رسول کی وہ دینی تحریک ہےجو امتِ مسلمہ کی
خیرخواہی کے لئے ہر وقت کوشش کرتی رہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پچھلے
دنوں پاکستان میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے سبب جو مسلمان بے گھر ہو گئے، جن کے
کاروبار ختم ہو گئے اور جن لوگوں کے عزیز و اقاریب اس دنیائے فانی سے انتقال کر گئے اُن کی مدد کے
سلسلے میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 29 نومبر
2022ءبروز پیر تقریباً 11 بجے راجن پور پنجاب پاکستان کے المدینہ کاٹن فیکٹری میں
کسان اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔
علاقہ نشاط کالونی میں قائم لاہور کینٹ پبلک ہائی
اسکول میں ٹیچرز کے درمیان سیشن

دنیا بھر کے مختلف شعبہ
ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنےکے لئے پچھلے
دنوں لاہور کے علاقے نشاط کالونی میں قائم
LCPHS (لاہور کینٹ پبلک ہائی اسکول) میں ایک سیشن منعقد ہوا۔
اس سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے وہاں موجود ٹیچرز کے درمیان ”استاد کے
کردار اور کسٹمر کئیر سینٹر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکنِ شوریٰ نے دورانِ
بیان ٹیچرز کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں سابق ایم این
اے میاں عبد المنان اور صدرِ قراٰن یونیورسٹی پی ایچ ڈی ہولڈر محمد شیراز اسلم نے
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ہوئی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ
پاکستان نے گفتگو کرتے ہوئے آنے والی شخصیات کو تلاوتِ قراٰنِ پاک کی فضیلت بیان
کی نیز دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق نیکیوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔