18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 اکتوبر 2023ء بروز
جمعہ جامع مسجد غوثیہ اسلام آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی مولانا مہروز عطاری مدنی نے’’ حقوق اور اسلام‘‘ کے موضوع پربیان
کیا جس میں شرکائے اجتماع کو اسلامی
تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا مطالعہ کرنے کا ذہن
دیا۔
٭بعدازاں مہروز عطاری مدنی نے اسلام آباد میں مقامی ذمہ داران اور مقامی
گورنمنٹ کالج کے لیکچرار مفتی اقبال صاحب سے ملاقاتیں کی اور
انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف پیش کرتے
ہوئے اکتوبر2023ء کے شمارے تحفتاً پیش کئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)