12 اکتوبر 2023ءبروز جمعرات کشمیر  میں قائم میڈیکل کالج میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنس ،ٹیچر سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی مولانا مہروز عطاری مدنی نے’’ سیرت نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی اہمیت و مقصد‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔

٭اس کے علاوہ گورنمنٹ ہائیرسکینڈری اسکول گوجرہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں اسکول میں پڑھنے والے طلبہ و اساتذۂ نے شرکت کی ۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ’’ اخلاق مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو اچھے اخلاق اپنانے کا ذہن دیا ۔

٭دوسری جانب گورنمنٹ علی اکبر اعوان ہائی سکول اپر چھتر مظفر آباد میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے ’’نبی اکرم علیہ السلام بطور رول ماڈل‘‘ کے عنوان پر بیان کیا اور آپ کے فرامین پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔٭اس کے علاوہ دوران سفر مہروز عطاری مدنی نے مظفر آباد میں دربار سائیں سخی سہیلی سرکار پر حاضری دی اور وہاں فاتحہ خوانی اور ایصال ثواب کے بعد دعا کروائی۔ ٭بعدازاں مولانا مہروز عطاری مدنی نے تاجران سے ملاقات کی اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف کروایا اور اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے نیک خیالات ظاہر کئے۔٭مزید ڈسٹرکٹ نگران و ذمہ دار ان سے مدنی مشورہ ہوا جس میں مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ذمہ دار کا تقرر کیا اور اہداف دیئے۔٭آخر میں مظفرآباد کشمیر میں سیرت کمیٹی کشمیر کے چیئرمین اور المصطفیٰ میڈیکل کے صدر جناب عتیق احمد خان صاحب کی دعوت پر میڈیکل سینٹر اور مرکزی عیدگاہ جامع مسجد کا وزٹ کیا اور وہاں موجودشخصیات کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے شمارے پیش کئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)