
دینی
کاموں کے سلسلے میں سبی کے معروف سینئر قانون دان ایڈووکیٹ حسنین اقبال منہاس سے
دعوتِ اسلامی کے کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری
نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔
دورانِ
گفتگو محمد وقار عطاری نے حسنین اقبال
منہاس کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات
بالخصوص جیل خانہ جات میں ہونے والے دینی کاموں
کے حوالے سے بریفنگ دی جس کو انہوں نے سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس کے
علاوہ ان کو ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی
ترغیب دلائی۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور کتاب نماز کا طریقہ تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: محمد
وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)

پچھلے
دعوتِ اسلامی کے تحت خضدار
میں جامعۃ ُالمدینہ بوائز کا افتتاح ہوا۔ اس موقع پر اجتماعِ ذکرونعت کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاح صوبائی نگران
حاجی محمد انور عطاری نے کیا ۔
اجتماع ِ پاک میں جامعۃُ المدینہ کے صوبائی ذمہ دار مولانا شہزاد
رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے کہاکہ ہمارے نزدیک کامیابی کے الگ الگ پیمانے ہیں ،کوئی علمی شخصیت ہے یا کوئی
ٹیچر ہے ،کوئی مذہبی طور پر یا کسی نے کسی شعبہ میں کامیابی حاصل کی ہو تو ہم کہتے
ہیں کہ اس نے ایک مقام حاصل کرلیا ہے،ہم ایسے کامیاب لوگوں کو دیکھ کرکوشش کرتے ہیں
کہ ہم بھی ان کی طرح کامیاب ہوجائیں ۔
ایک
شخص جو یہ چاہتا ہوکہ وہ سوتا رہے ، کام کاج نہ کرے ،تعلیم پر توجہ نہ دے ،موبائل
میں وقت ضائع کرنا اس کی زندگی کا سہارا بن جائے، ایسا شخص کامیاب زندگی گزارنے کا
خواہش مند ہو تو یاد رکھیں ایسے کامیاب زندگی نہیں ملا کرتی ، کامیابی فضول وقت
برباد کرنے سے نہیں ملا کرتی ،وقت برباد کرنے اور محنت نہ کرنے والے لوگ کامیاب
زندگی محض خوابوں اور خیالوں میں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں ،حقیقت میں انہیں ایسی کامیاب
زندگی نہیں ملا کرتی۔
دورانِ
بیان انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات یاد رکھیں
کوئی بھی شخص کامیابی کی منزل پر محض سوچ کر نہیں پہنچتا بلکہ اگر کامیاب لوگوں کا
ماضی دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ ان کی زندگی قربانیوں سے بھری ہے،ان کی زندگی کی ایک
اہم بات جو عام طور پر ملتی ہے وہ ان کا وقت ضائع نہ کرنا ہے،کامیابی حاصل کرنے کے
لئے ایک عملی کارآمد اور وقت کی پابند زندگی
گزارنی پڑتی ہے اور وقت کو سمجھنا پڑتا ہے۔
اس کے
علاوہ انہوں نے کہا کہ حسنِ اسلام میں ہے
کہ بندہ فضول اور بے مقصد کاموں کو چھوڑ دے،وقت کا درست استعمال بہت اہمیت کا حامل
ہے،ہر کامیاب شخص اپنے وقت کو درست جگہ استعمال کرتا ہے اور وقت کو برباد نہیں
کرتا ،لہٰذابامقصد کامیاب زندگی گزارنے کے لئے اپنے کاموں کو مرتب کریں ،شیڈول کے
مطابق کام انجام دیں ،کس وقت کیا کرنا ہے یہ
پہلے سے طے کریں۔رپورٹ:
محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران
سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس محفلِ نعت میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”وقت کی اہمیت“، ”نیکیوں میں اپنا دل
لگانے“ اور ”آخرت کی تیاری کرنے“ کے موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیااور
انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
دورانِ بیان نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے، مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور ٹیلی تھون کے لئے کم از کم ایک
یونٹ جمع کروانے کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے انفرادی ملاقات کے دوران اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں ممباسہ کینیا میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اسلامی بہنوں سے اُن کے گھروں
میں جاکر ملاقات کی۔
شعبہ ڈونیشن بکس دعوتِ
اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ
مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت گزشتہ
روز ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں تمام صوبہ وسٹی ڈونیشن بکس ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ شعبے کی پاکستان سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی، کارکردگی شیڈول، سفری شیڈول اور ماہانہ مدنی
مشوروں کے حوالے سے گفتگو کی۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کی انفرادی کارکردگی بتاتے ہوئےانہیں آئندہ کے اہداف
اور تقرریوں کے اہداف دئیے ۔ بعدازاں ذمہ داران نے شعبے میں مزید بہتری لانے کے
لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزدعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کراچی سٹی ذمہ دار و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت رکنِ عالمی مجلس مشاورت ذمہ دارکا مدنی مشورہ
ہوا ۔
اس مدنی مشورے میں ٹیچرٹریننگ کورس ،PIB
کالونی میں مدنی مشورے کا شیڈول، شعبے میں نفاذکے نکات اور سابقہ اہداف پر گفتگو کی گئی نیز ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو نئے اہداف بھی دیئے گئے۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے ماہانہ لی جانے والی کارکردگیوں اور ناظمات کے ماہانہ مدنی مشورے کے علاوہ دیگر
مختلف اہم نکات پرکلام کیا جبکہ شعبے کے
مسائل اوران کے حل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
کینیا ممباسہ کے علاقے کیلیفی
میں ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ

دینِ اسلام کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کینیا ممباسہ کے علاقے کیلیفی
میں ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اسلامی بہنوں کی
شرکت رہی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے شرکائے حلقہ کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔
کینیا ممباسہ میں قائم
عاشقانِ رسول کے مدرسے فیضانِ امہات الصالحات کا وزٹ

لوگوں کو دینِ اسلام کی
تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے
دنوں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کینیا
ممباسہ میں قائم عاشقانِ رسول کے مدرسے فیضانِ امہات الصالحات کا وزٹ کیا۔
اس دوران نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بہنوں اور طالبات کے درمیان ”آخرت کی تیاری“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔
بعدازاں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونےوالے سنتوں بھرے اجتماعات اپنے مدرسے
میں منعقد کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں کینیا ممباسہ کے کمہار ہا ل میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”نماز کی اہمیت“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں
پابندی کے ساتھ سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
کینیا کے شہر ممباسہ میں
موجود سنار ہال میں اسلامی بہنوں کے درمیان اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز کینیا کے شہر ممباسہ میں موجود سنار ہال میں
اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں ممباسہ کے قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ابتداءً سینٹرل افریقہ کی
ریجن سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو نماز کے طبی فوائدکے متعلق آگاہی دی جبکہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے63 نیک اعمال میں سے ایک عمل ”ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو فیضانِ
شریعت کورس کرنے، ٹیلی تھون میں حصہ ملانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے
کا ذہن دیا۔
کینیا کے رہائشی علاقے کیلیفی
میں قائم محمد فیاض کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا اہتمام

بیرونِ ملک کینیا کے
رہائشی علاقے کیلیفی میں قائم محمد فیاض (بیکری والے) کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں
سمیت دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ
رسول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھنے کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ”دنیا کی مذمت اور آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی
گزارنے کا ذہن دیا۔
ممباسہ کینیا میں لیکونی
علاقے سے آئی ہوئیں مقامی اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ

دنیا بھر میں دینِ اسلام
کے پیغام کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ممباسہ
کینیا میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں لیکونی علاقے سے آئی ہوئیں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس حلقے میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مذہب اسلام کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلام
کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کا
ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے کی نیتیں کروائیں۔