
20 نومبر 2022ء
بروز اتوار بہاولپور شہر میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کی
برانچ میں شعبہ جامعۃالمدینہ آن لائن کی ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے مدرسین
نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ شفٹ تعلیمی ذمہ دار مولانا حسنین
شاہ عطاری مدنی نے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے کلام کیا جبکہ شفٹ ناظم
سلطان فرید عطاری نے انتظامی معاملات پر
گفتگو کرتے ہوئے شفٹ کے دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیا ۔
اس کے علاوہ میٹنگ میں شریک مدرسین کو مختلف اہداف دیئے گئے
جبکہ ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ بھی
لیا گیا جس میں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات حب کے ذمہ دار جہانزیب عطاری، نگران ڈسٹرکٹ گلفام
عطاری تحصیل نگران بشیراحمد عطاری، مولانا محمد صدیق عطاری نے اسسٹنٹ کمشنر حب سمیعُ اللہ سے ملاقات کی۔
اسسٹنٹ
کمشنر کو ذمہ دار اسلامی بھائی نے عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و سماجی کاوشوں کے بارے میں آگاہی دی اور نگرانِ پاکستان و مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد شاہد عطاری کے حب دورہ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے متعلق گفتگو ہوئی جس
پر اسسٹنٹ کمشنر نے تعاون کرنے کی اچھی
نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شعبہ برائے شخصیات ضلع حب بلوچستان ، کانٹینٹ: رمضان رضا)
فیصل آباد شہر میں صوبۂ
پنجاب پاکستان کے ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ

22 نومبر 2022ء
بروز منگل صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبۂ پنجاب پاکستان کے ڈویژن
ذمہ داران نے شرکت کی۔
ابتداءً نگرانِ شعبہ
مولانا یاسر عطاری مدنی نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف
موضوعات پر کلام کیا اور ”مالِ وقف کی احتیاط“ کے حوالے سے گفتگو کی۔
بعدازاں صوبائی ذمہ دار
مولانا عامر عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی
تھون کے متعلق مزید کوشش بڑھانے کا ذہن دیا۔

نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں پچھلے دنوں سبی میں قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت ملک ساجد بنگلزئی سے محمد
وقار عطاری نے جامعۃ ُالمدینہ کے صوبائی
ذمہ دار مولانا شہزاد احمد عطاری مدنی اور ڈویژن نگران حاجی غلام حیدر عطاری کے ہمراہ ملاقات کی۔
اس
موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے ساجد بنگلزئی کو دعوتِ
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے
معلومات فراہم کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی ٹرسٹ کے تحت جاری ٹیلی
تھون مہم میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی،
ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ضلع سبی کے صدر ملک ساجد بنگلزئی کے مرحومین کی بخشش و مغفرت اور سابق سیکریٹری
بلوچستان حاجی اختیار خان بنگلزئی کی صحت یابی کے لئے دعا کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:
محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان ، کانٹینٹ: رمضان رضا)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے سبی میں دارالعلوم محمدیہ
غوثیہ کا دورہ کیا اور وہاں پرنسپل پیر سید فیاض حسین شاہ بخاری کو عمرے کی سعادت
حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
اس
موقع پر سنی تحریک کے مرکزی رابطہ کمیٹی کے ممبر قبائلی رہنما
صاحبزادہ سعداللہ جان باروزئی، مذہبی شخصیت پیر طریقت سید فیاض حسین شاہ بخاری اور مسلم ہینڈز انجیو کے صوبائی آفیسر ملک محمد
نعیم سے ملاقات کی ۔
صوبائی
ذمہ دار شعبہ جامعۃ ُ المدینہ مولانا محمد شہزاد عطاری مدنی، ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران ،صوبائی مدنی قافلہ ذمہ دار بھی
ساتھ ہیں۔دورانِ گفتگو ذمہ دار اسلامی بھائی نے شخصیات کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا
جس پر پیر سید فیاض حسین شاہ بخاری صاحب نے اظہار مسرت کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی ترقی و
عروج کے لئے دعا ئیں دیں۔(رپورٹ: محمد
وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان، کانٹینٹ: رمضان رضا)
فیصل آباد میں شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کے اراکین کا مدنی مشورہ

21نومبر 2022ء
بروز پیرپاکستان کے شہر فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں اراکینِ شعبہ نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شعبے کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اراکینِ شعبہ کو مزید بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دیئے
نیز دعوتِ اسلامی کے خدمتِ دین کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کے متعلق
گفتگو کی اور اس پر مزید کوشش کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں ضلع
کچھی بولان پولیس لائن آفیسر اسسٹنٹ سب
انسپکٹر شفیع محمد سولنگی کی دعوت پر ان کے گاؤں گوگڑہ رئیسانی کچھی میں منعقد
ہونے والی سالانہ محفلِ میلاد میں ذمہ
دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔
جہاں
پر مختلف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات اور
لیویز فورس کے افسران، ضلع گھوٹکی سندھ سے تشریف لائے ہوئے سجادہ نشین درگاہ مخدومیہ
محمد پور شریف گھوٹکی سندھ مخدوم میاں نثار احمد سائیں کے صاحبزادگان ، مخدوم میاں
زید احمد، مخدوم میاں ماجد سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات اِن کو علاقوں میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کے متعلق معلومات فراہم کیں اور
انہیں سبی فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت دی۔(رپورٹ:
محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ رابط برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان
رضا)
چاکر
اعظم یونیورسٹی سبی کے ڈائریکٹر سردار زادہ حافظ محمد اقبال بنگلزئی سے ملاقات
.jpeg)
دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے بلوچستان کی معروف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت
،صوبائی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان، سردار نور احمد بنگلزئی کے بھائی،
چاکر اعظم یونیورسٹی سبی کے ڈائریکٹر سردار زادہ حافظ محمد اقبال بنگلزئی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
محمد
وقار عطاری نے حافظ محمد اقبال بنگلزئی کو دعوتِ
اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔مزید ان کے چھوٹے بھائی سردار زادہ قادر جان بنگلزئی کی شادی کی مبارک باد پیش کی۔ آخر میں انہیں انگلش ماہنا مہ فیضانِ مدینہ اور ڈیجیٹل تسبیح تحفے میں پیش کی۔اس موقع
پر شعبہ تعلیم کے صوبائی ذمہ دار فہد عطاری بھی
ساتھ تھے۔(رپورٹ:
محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ رابط برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان
رضا)
ڈپٹی
کمشنر سبی منصور احمد قاضی کے ساتھ صوبہ بلوچستان کے ذمہ داران کی میٹنگ

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات صوبہ بلوچستان کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کے ساتھ میٹنگ کی۔
اس
موقع پر 01دسمبر 2022ء کو بخاری
پارک میں ہونے والے نگرانِ پاکستان مشاورت
رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری کے اجتماع کے این او سی کے حوالے سے میٹنگ کی جس
پر انہوں نے تعاون کی نیک خواہشات کا
اظہار کیا نیز اس موقع پر پشتون
خواہ کے صوبائی ممبر کمیٹی بلوچستان قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت سید نور احمد شاہ
خجک سے بھی ملاقات ہوئی ۔(رپورٹ: محمد
وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ رابط برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں استاذُ الحدیث مولانا
محمد حسان عطاری مدنی نے نگرانِ شعبہ حافظ افضل عطاری مدنی کے ہمراہ بصیر پور ضلع
اوکاڑہ میں جانشینِ فقیہِ اعظم مفتی نور اللہ نعیمی کے صاحبزادے مولانا مفتی پیر محب اللہ نوری صاحب سے ملاقات کی۔
اس دوران مولانا محمد
حسان عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبے مکتبۃالمدینہ العربیہ نیز بیرونِ
ملک میں ہونے والی عربی کتابوں کی اشاعت کے
بارے میں بتایا۔
اس موقع پر مولانا مفتی پیر
محب اللہ نوری صاحب کے بیٹے مفتی نعیم اللہ
نوری صاحب سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے ۔بعدازاں
مولانا محمد حسان عطاری مدنی نے انہیں مکتبۃالمدینہ العربیہ کی کتابیں تحفے میں
پیش کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
سابق
سینیٹر و بیرسٹر نوابزادہ سیفُ اللہ خان مگسی سے دعوتِ
اسلامی کے وفد کی ملاقات
.jpg)
پچھلے
دنوں والیٔ ریاست ڈسٹر کٹ جھل مگسی میں سابق سینیٹر و بیرسٹر نوابزادہ سیفُ اللہ
خان مگسی سے دعوتِ اسلامی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے ان کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں
کے حوالے سے معلومات فراہم کیں جس پر نوابزادہ
سیفُ اللہ خان مگسی نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی
کرائی۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دارشعبہ رابطہ
برائے شخصیات محمد وقار رضا عطاری،ایف جی
آر ایف کے صوبائی ذمہ دار ذوالفقار عطاری،عطاءاللہ عطاری،اویس عطاری ا ور دیگر ذمہ
داران بھی وہاں موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ
شعبہ رابط برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)

پچھلے
دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات صوبہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں ڈپٹی کمشنر محمد یاسر سے ان کے آفس میں صوبائی
ذمہ دار محمد وقار رضا عطاری و دیگر ذمہ داران نے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں ملک
و بیرون ملک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں
کے حوالے سے اپڈیٹ فراہم کیں اور نیکی کی
دعوت پیش کرتے ہوئے اِن کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: محمد
وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)