عالمی سطح پر دینی و فلاحی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے وفد نے 23 نومبر 2022ء بروز بدھ یو کے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفد میں موجود دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اس دوران واجد خان (ممبر آف ہاؤس آف لارڈز، سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ اور برنلے کے سابق میئر)، MP خالد حسین، MP افضل خان، MP محمد یاسین اور MP طاہر علی سمیت کئی اراکینِ پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات وفد نے اراکینِ پارلیمنٹ کو  عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر واجد خان سمیت دیگر اراکین نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

تعلیمی دورے طلبہ کی ذہنی نشوونما، گروہی سرگرمیوں، دوستانہ تعلقات اور سماجی رویوں میں بہتری کا سبب ہیں۔یہ تعلیمی دورے ایک طرف تو انہیں ذمہ دار شہری بننے کے لئے تیار کرتے ہیں تو دوسری طرف طلبہ ان علاقوں کی روایات سے بھی آگاہ ہوتے ہیں۔

دارالمدینہ بوائزہائی اسکول ، مدینہ ٹاؤن ، فیصل آباد کے طلبہ نے گزشتہ روز مشہور تفریحی مقام ”کلر کہار“اور ’’کھیوڑہ ‘‘کے تعلیمی دورے کئے۔ کھیوڑہ ایک تاریخی مقام ہے جہاں نمک کے وسیع ذخائر موجود ہیں جس کی بنا پر اسے نمک کا شہر بھی کہاجاتا ہے۔

یہ مشہور کان صوبہ ٔپنجاب پاکستان کے تاریخی شہر جہلم میں واقع ہے، اس کان کی تاریخ ہزاروں برس پرانی ہے،اس کان کے اندرموجود چند ایسی عمارتیں بھی واقع ہیں جنہیں دیکھ کر عقل حیران رہ جاتی ہے۔

واضح رہے اس تعلیمی دورے کے دوران طلبہ نہ صرف پاکستان کے ایک قیمتی اثاثے سے واقف ہوئے بلکہ ان کی معلومات و مشاہدے میں بھی اضافہ ہوا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 23 نومبر 2022ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے قریب واقع کشمیری بلڈنگ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے تمام اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں سنت پر عمل کرنے کے فضائل بتائے اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی سنتوں پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کو مزید بہتر اور احسن انداز میں کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نگرانِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد رضوان شاہ عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


23 نومبر 2022ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے اطراف میں واقع کشمیری بلڈنگ میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذیلی شعبے بغدادی مجلس کی ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان سطح کے ذمہ داران شریک ہوئے۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں رکنِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ صابر عطاری نے شرکا سے بغدادی مجلس کے سابقہ ماہ کی ٹیسٹ کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ رکنِ ڈیپارٹمنٹ نے میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سےاُن کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:محمد رضوان شاہ عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 23  نومبر 2022ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی شعبےٹیسٹ مجلس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر کلام کرتے ہوئے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنوں میں ٹیسٹ کے نظام کے متعلق گفتگو کی۔

رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں ٹیسٹ کے نظام میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد رضوان شاہ عطاری مدنی کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


24 نومبر 2022ء بروز جمعرات فیصل آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان مشاورت آفس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ مجلس پاکستان مشاورت آفس مولانا حاجی عمر عطاری مدنی نے ”خوش رہنے کے فوائد اور کیسے خوش رہا جائے“ کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا اور میٹنگ میں شریک ذمہ داران کو ہر حال میں اللہ پاک کا شکریہ ادا کرنے نیز قناعت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ہمیں اپنے بچوں کےنام اچھے رکھنے چاہئیں۔ بچوں کے نام انبیائے کرام علیہم السلام کے اسمائے طیبہ (یعنی پاک ناموں) اور صحابہ و تابعین و بزرگان دین رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے۔

بچو ں کے اچھے نام رکھنے کے حوالے سے رہنمائی کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”نام رکھنے کی 18 سنّتیں اور آداب“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” نام رکھنے کی 18 سنّتیں اور آداب “ پڑھ یا سن لے اُسے ہر کام سنت کے مطابق کرنے کی سعادت دے اور اُسے اپنے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں کی چلتی پھرتی تصویر بنا اور اُس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


گزشتہ روز انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری علی گل سنجرانی کی دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آمد ہوئی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور ان ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

آخر میں سیکریٹری علی گل سنجرانی نے دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کو سراہا اوراپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک نیدرلینڈ (Nederlandمیں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا شرجیل عطاری مدنی نے ”صبر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے  قراٰن و حدیث اور سائنس کی روشنی میں چھینک کے بارے میں سنتیں و آداب بتائے۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دورانِ بیان شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے  اختتامی دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دنیا بھر کے عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے، اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں ضروریاتِ دین کے مسائل سکھانے کے لئے 23 نومبر 2022ء بروز بدھ Australia (آسٹریلیا)کے شہر Adelaide (ایڈیلیڈ) سے راہِ خدا عزوجل کا مدنی قافلہ Melbourne (ملبورن) میں پہنچا۔

دورانِ مدنی قافلہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو نماز، وضو اور غسل کے چند ضروری مسائل سکھائے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور دینی ماحول سے ہر وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 23 نومبر 2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر پشاور میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس واقع پر شعبہ مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کی جانب سےاسلامی بھائیوں کے لئے بستہ (بُک اسٹال) بھی لگایا گیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز انگلینڈ کے شہر Walsall ایک مقامی مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ، اجتماعِ پاک میں نگران ویلز محمد فضیل عطاری نے شرکا کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)