
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی مجلس
مدرسۃُ المدینہ کورسز کے تحت 01دسمبر 2022ء کو پیرودھائی موڑ جامع مسجد شیر ربانی
، راولپنڈی میں قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس کا
اہتمام کیا جارہا ہے ، یہ کورس 5 ماہ پر مشتمل ہے ، جس میں شرکا کو قرآن پاک تجوید
کیساتھ سیکھایا جائے گا نیز ایک مدرس کو طلبہ کیساتھ کس طرح رویّہ رکھنا چاہیئے اور
مدرسے کے انتظامی اُمور کیساتھ کیساتھ بے شمار دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی
جائے گی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
1(.jpg)
مدنی چینل کے مقبولِ عام سلسلہ ذہنی آزمائش
سیزن 14 کے لئے میر پورخاص اور کوٹری میں 17 نومبر 2022ء کو آڈیشنز ہوا جس میں
کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی اور ذہنی آزمائش کے لئے ٹیسٹ دیا ۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)

22 نومبر 2022ء
بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت یونیورسٹی آف پشاور میں ”سیرت سیمینار“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
سیمینار کا آغاز تلاوتِ
قراٰنِ مجید سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ و سلم کی بار گاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
اس سیمینار میں نگرانِ
پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت
کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
 - Copy.jpg)
27 نومبر 2022ء کو جرمنی گراؤنڈ ، اورنگی
ٹاؤن میں ہونیوالے اجتماع میں لائٹس کے سلسلے میں کے الیکٹرک کے آفس میں دعوتِ
اسلامی کے ذمہ داران نے ایس۔ پی ٹریفک نور الحق رِنْد ، ایڈمنسٹریٹر صبیح الحسن ،
ڈائریکٹر پارک ساجد احمد اور ڈی ۔ آئی ۔ بی انچارج منہاس خان سے ملاقات کی ،
اسلامی بھائیوں نے افسران کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ، جس پر
افسران نے مکمل تعاون کرنے اور اجتماع میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس )
3( - Copy.jpg)
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں
بیرونِ ملک آمد ورفت میں سہولیات کے لئے پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سیکٹر
جی ۔ الیون اسلام آباد میں ایک نجی ادارے bookme
اور FGRF کے درمیان سفری سہولیات پیش کرنے پر معاہدہ ہوا ۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارُ المدینہ عطاری اور دیگر ذمہ داران
بھی موجود تھے ، رکن شوریٰ نے نجی ادارے کے افسران کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا
تعارف کروایا اور انہیں اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس )

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کے زیرِا ہتمام چھانگا مانگا شہر میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام سمیت عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے
شرکت کی۔
ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ
پاک سے اجتماع کا آغاز کیا گیا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور سرورِ کائنات صلی
اللہ علیہ و سلم کی بار گاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
نگرانِ پروفیشنلز
ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ
رہنے کا ذہن دیا۔بعدازاں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے لئے تقسیمِ اسناد کا
بھی سلسلہ ہوا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیکریٹری
صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کفایت اللہ سے ملاقات کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے ہونے والے دینی کاموں کا تعارف
کروایا۔
بعدازاں ذمہ داران نے
سیکریٹری کو شعبہ مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے اور انہیں مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ
برائےشخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
21 نومبر 2022ء
بروز پیر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں ایس ایس پی آفس کورنگی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے ایس ایس پی کورنگی ساجد سیدوزئی سے ملاقات کی اور انہیں ڈسٹرکٹ
کورنگی میں قائم جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز، گرلز اور دعوتِ اسلامی کے تحت
ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے بریفنگ دی۔

لوگوں کو نیکی کی دعوت
دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز پاکستان کے
شہر سیالکوٹ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایڈیشنل ایس پی سلمان لیاقت،
ڈی ایس پی ٹریفک قیصر امین بٹ، ایس ایچ او عمران سلطان، ایس ایچ او عمران اعوان، پی
ایس او ٹو ڈی پی او شیراز اور سیکیورٹی انچارج افضل سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں کے بارے میں بتایاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
بعدازاں ذمہ داران نے
شخصیات کو مکتبۃالمدینہ کی کتاب”عجائب القراٰن مع غرائب القراٰن“تحفے میں
دی۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں لاہور پنجاب
پاکستان میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت AR طیبہ کالج میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں حکیم آصف چشتی ، حکیم شفیق قادری ، حکیم نعیم عطاری اور دیگر پروفیسرز نے
شرکت کی۔
دورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں 18 دسمبر 2022ء
کو شعبے کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ شعبہ رابطہ
برائے حکیم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حکیم ولی سیفی سے اُن کے مطب میں ملاقات
کی اور شیخوپورہ میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز میں فری طبی کیمپ کا انعقاد کرنے پر
مشاورت کی۔
اسی طرح ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے پاکستان کے شہر مریدکے میں حکیم مشتاق قادری سے ملاقات کی اور اُن کے مطب پر سیکھنے سکھانے
کا حلقہ لگایا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
مریدکے میں فری طبی کیمپ لگانے پر گفتگو کی گئی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم،
کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
شکر
گڑھ میں حضرت خواجہ عبدالسلام چشتی علیہ الرحمہ کےمزار شریف پر سیکھنے سکھانے کاحلقہ

18 نومبر 2022ء کو شعبہ مزاراتِ اولیا کے تحت ڈسٹرکٹ نارووال تحصیل شکر گڑھ میں واقع حضرت خواجہ عبدُالسلام
چشتی علیہ
الرحمہ
کے مزار شریف پر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں زائرین نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار ثناءُاللہ عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد رفیق عطاری نے مزار شریف پر حاضری دی۔ بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے وہاں دور و نزدیک سے آنے والے زائرین کو مزارات پر حاضری کا طریقہ سکھایا اور اولیائے
کرام کی سیرت پر عمل کرنے کا ذہن دیتے
ہوئے انہیں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہونے کی ترغیب
دلائی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر زائرین نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
(رپورٹ:
دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ، کانٹینٹ: رمضان رضا)
جامعۃالمدینہ بوائز
ڈسٹرکٹ ننکانہ میں طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام
کے لئے فری طبی کیمپ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے حکیم کے تحت پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ ننکانہ میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز
میں طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور دیگر عملے کے اسلامی بھائیوں کے لئے فری طبی
کیمپ لگایا گیا ۔
اس موقع پر حاضرین کا چیک
اپ کیا گیا اور انہیں فری ادویات فراہم کی گئیں نیز ذمہ دار اسلامی بھائی نے وہاں
موجود طلبۂ کرام اور دیگر اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)