گزشتہ روز شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ دعوتِ  اسلامی کے تحت چشتیاں میں بہاولنگر ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران اور ڈویژن ذمہ دار بلال عطاری مدنی نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ نگران قاری ناصر عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔بعدازاں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے مزید بکسز لگانے کے اہداف دیئے نیز ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور شعبے کو خود کفیل کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر شرکا نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ : بلال عطاری مدنی بہاولپور ڈویژن شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


23 نومبر 2022 ء کو پشاور میں قائم ابَّاسِیَنْ یونیورسٹی پشاور میں اسلامک سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک سیمینار بنام ’’سیرتُ النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّماور ہماری نوجوان نسل‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی اسٹوڈنٹس، فیکلٹی ممبرز ، رجسٹرار ، ڈپٹی رجسٹرار نے شرکت کی۔

سیمینار میں شعبہ تعلیم کے ذمہ دار عبدالوہاب عطاری نے’’ سیرتُ النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکاکو اس کے مطابق اپنے زندگی کے دنوں کو گزارنے کا ذہن دیا اور موجودہ سوشل میڈیا اور دیگر برائیوں سے بچتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔اس کے علاوہ عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے شرکا کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی۔( رپورٹ : محمد اظہر سعید عطاری صوبائی ذمہ دار شعبہ تعلیم خیبرپختونخواہ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دینی کاموں کے سلسلے میں 23 نومبر 2022ء  بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان ِمدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل نگران،ڈسٹرکٹ شعبہ ذمہ داران اور یونین کونسلز نگران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری نے سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور 12 دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے متعلق کلام کرتے ہوئے بروقت کارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا نیز علاقوں میں فرض علوم پر مشتمل مختلف کورسز کروانے کے اہداف دئیے اور ہفتہ وار سنتوں بھر ے اجتماع میں تعداد بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔( رپورٹ : جواد حسن عطاری ڈسٹرکٹ کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


19 نومبر 2022ء  کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں شوبز سے وابستہ ڈائریکٹر ،پروڈیوسر ،رائٹر کامیڈین اورڈرامہ ایکٹر زنے شرکت کی ۔

نماز کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی سید عارف عطاری نے نماز پڑھنے کی برکتیں اور چھوڑنے کی نحوستوں کے بارے میں بتاتے ہوئے نماز کی شرائط ،فرائض اور واجبات کے متعلق شرعی معلومات فراہم کیں۔ بعدازاں حاضرین کو نماز ادا کرنے کا پریکٹیکل طریقہ کروایااور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


رابطہ برائے اسپورٹس دعوتِ اسلامی  کے تحت پچھلے دنوں سرگودھا میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس سید عارف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نماز کورس کی اہمیت پر اسپورٹس سے وابستہ افراد کوذہن دیا۔

شرکامیں سابق اولمپیئن محمد شبیر عطاری، کک باکسنگ پاکستان کوچ ظہور احمد عطاری، پاکستان فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد اختر کے علاوہ کرکٹ کراٹے، ہاکی، باڈی بلڈرز اور اسنوکر کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

٭بعدازاں شعبہ رابطہ برائے اسپورٹس سرگودھا کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس عارف باپو نے شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے سلسلے میں اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نکات بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈگری کالج قصور کے پرنسپل سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے کالج کے گراؤنڈ میں منعقد کئے گئے سنتوں بھرے اجتما ع کی اجازت اور اس میں تعاون کرنے پر پرنسپل کا شکریہ نیز انہیں دعوتِ اسلامی کےکُتُب و رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 23 نومبر 2022ء  کو میمن نگر صفورہ ٹاؤن میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کے شرکا نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی ونگران ڈسٹرکٹ سید سرفراز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی کے شب روز نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے گزارنے کا ذہن دیا نیز اس دوران دینی کام کرنے،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب بھی دی جس پر شرکائے کورس نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ ( رپورٹ : ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


23نومبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے صفورہ ٹاؤن ڈسٹرکٹ ملیر1 میں قائم جامع مسجد فیضانِ عثمانِ غنی میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کے شرکا میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا ۔

ٹریننگ سیشن میں سید سرفراز عطاری نے ’’دنیا کی مذمّت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکائے کورس کو نمازوں کی پابندی کرنے فرض علوم سیکھنے کا ذہن دیتے ہوئے 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ : ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی سی او قصور فیاض احمد موہل سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی سی او سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

بعدازاں ذمہ داران کی جانب سے قصور فیاض احمد موہل کو مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے گئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے 80 شعبہ جات میں سے ایک شعبہ نیک  اعمال بھی ہے۔ 23 نومبر2022ء بروز بدھ میٹرو پولیٹن گوجرانوالہ اروپ ٹاؤن کے علاقے فتومنڈ میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں اہلِ علاقہ کو مسجد میں آنے کی دعوت دی گئی۔

بعد نمازِمغرب شعبہ نیک اعمال ڈویژن ذمہ دار مولانا نوید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کھانے ، پینے کی سنتیں اور آداب بیان کئے اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کی دعوت جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔دورانِ بیان علاقےمیں دینی کام کو مضبوط کرنے، رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنےاور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔( رپورٹ : محمد قاسم عطاری شعبہ اصلاح اعمال گوجرانوالہ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی پی او قصور سیّد عمران کرامت بخاری سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی پی او سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

بعدازاں ذمہ داران کی جانب سے سیّد عمران کرامت بخاری کو مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شہنشاہ حیدر آباد، حضرت سیدنا سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 نومبر2022ء کو دربار عالیہ پر عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی اور عاشقان اولیاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔ بعد ازاں شیخ الحدیث والتفسیرمفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”شانِ اولیاء“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر میں صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوا جبکہ مفتی صاحب نے دعا کروائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، حاجی محمد ایاز عطاری اور نگران شعبہ مدنی چینل مولانا حاجی سید محمد اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔