پنجاب پاکستان کی تحصیل منکیرہ، ضلع بھکر میں قائم میونسپل کمیٹی آفس میں  14 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں سرکاری افسران بالخصوص چیف آفیسر منکیرہ محمد عمر ریاض سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ میلاد میں تحصیل ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد یار عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔اجتماعِ میلاد کے اختتام پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا کروائی اور افسران کے درمیان مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

18 اکتوبر 2023ء بمطابق 3 ربیع الثانی 1445ھ بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ” محفلِ بغداد“ کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا جس کے بعد نعت خواں حضرات بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت اور بارگاہِ غوثُ الوریٰ میں منقبت پیش کریں گے۔

محفلِ پاک میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں شیخِ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔مدنی مذاکرے میں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

محفل کے اختتام پر اس سال بغداد شریف جانے والے ویزہ دکھا کر امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔


14 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ شیخو پورہ ڈسٹرکٹ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی DSP ہیڈ کواٹر نصر اللہ ڈوگر محمد اسلم موہل اور سب انسپکٹر CIA محبوب اعوان سے ملاقات ہوئی۔

شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اصغر علی گجر عطاری نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف کروایا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


42 سالوں سے خدمتِ دینِ اسلام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی ایک ایسا مضبوط درخت بن چکی ہے جس کے ثمرات دنیا بھر میں پھیلے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ہر کوئی اس مضبوط درخت سے اپنے ذوق اور اپنی ضرورت کے مطابق فائدہ حاصل کر رہا ہے۔کوئی اسے دیکھ کر اپنی آنکھوں کو ٹھنڈا کر رہا ہے تو کوئی اس کے ثمرات سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور کوئی اس درخت کو پانی دے کر بڑا کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔

دعوتِ اسلامی اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دینِ متین کی ترویج و اشاعت کا کام 42 سالوں سے بھر پور انداز میں کررہی ہے جس کے نتیجے میں دینِ اسلام کا پرچم آج دنیا کے مختلف ممالک میں لہرا رہا ہے۔

ان تمام کا موں کو ہزاروں، لاکھوں نہیں بلکہ اربوں روپے کے اخراجات سے پورا کیا جارہا ہے اور یہ وہ پیسے ہیں جو ہم اور آپ اپنا ڈونیشن دعوت اسلامی کو دیتے ہیں۔

اسی سلسلے میں ان تمام اخراجات کو پورا کرنے کے لئے 15 اکتوبر 2023ء کو مدنی چینل برمنگھم یوکے اسٹوڈیو سمیت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی، پاکستان میں ٹیلی تھون کے لئے براہِ راست نشریات ہوئیں جس میں صدقے کے فضائل، راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کی فضیلت اور دیگر موضوعات پر عاشقانِ رسول کی ذہن سازی کی گئی تاکہ وہ بھی دعوتِ اسلامی کے ساتھ اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ملا کر اپنی دنیا و آخرت کے لئے ثواب کا خزانہ حاصل کریں۔(رپورٹ:کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 11 اکتوبر 2023ء  کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ عطاری کے اسٹاف نے شرکت کی ۔

لاہور ڈویژن ذمہ دار مولانا رضوان افضل عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں شرکا کو درود شریف کی کثرت اور 12دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے تعلیمی  شعبہ بنام فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی جانب سے لاہور میں مفتشین و معاونین کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مفتش ، معاون اور ڈویژن تعلیمی ذمہ داران و ٹرینر ز نے شرکت کی ۔

رکنِ مجلس محمد رضوان افضل عطاری اور لاہور ڈویژن تعلیمی ذمہ دار محمد فیصل ایاز عطاری نے مدنی مشورے میں تعلیمی و تفتیشی معاملات کے موضوعات پر تربیت کی اور شرکا کوٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


10 اکتوبر 2023ء بروز منگل انڈونیشیا سے آئے ہوئے مدنی قافلے کے اسلامی بھائیوں کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد حاضری ہوئی جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق شرکائے مدنی قافلہ نے فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے انڈونیشیا سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انڈونیشن زبان میں نگرانِ پاکستان مشاورت کی ترجمانی کی۔

مدنی قافلے میں شریک انڈونیشین اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کو انڈونیشین علمائے کرام کے درمیان استعمال ہونے والی ٹوپی تحفے میں پیش کی جو نگرانِ پاکستان مشاورت نے ہاتھوں ہاتھ اپنے سر پر سجائی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے انڈونیشین اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور اُن کو کھانا کھلایا۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں فیضان آن لائن اکیڈمی  بوائز بہاولپور برانچ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم غفار عطاری مدنی نے شرکا کو مرکزی مجلس شوریٰ کے مدنی مشورے کے مدنی پھول پڑھ کر سنائے ۔

بعدازاں اسلامی بھائیوں کو اس کے مطابق شعبے میں کام کرنے کے حوالے سے ذہن دیا اور ساتھ ہی ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز کمی کو جلد پورا کرنے کے حوالے سے تربیت بھی کی ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


15اکتوبر 2023ء بروز اتوار فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ  اہتمام کشمیر ڈویژن کی فیضانِ پیرشاہ غازی میرپور برانچ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں گجرانوالہ وراولپنڈی ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے مدرسین کی مثبت تعمیروترقی کے حوالے سے تربیت کی اور بالخصوص تجوید و قرأت کےتعلق سےآگےبڑھنےکاذہن دیا جس پرشرکانےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام    5 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات پاکستان بھر کے ڈویژن تعلیمی ذمہ داران کی آن لائن ماہانہ میٹنگ ہوئی ۔

فیضان آن لائن اکیڈمی کےمجلس تفتیش ذمہ دار عرفان عطاری اور معاون رکن مجلس سید انس عطاری نے ڈویژن تعلیمی ذمہ داران کے ماہانہ مدنی مشورے کے نکات پر تربیت کی اور انہیں زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون کی مدد میں یونٹ اکٹھے کرنے نیز 12 دینی کاموں میں عملاً حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام14 اکتوبر2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ ذمہ داران، یوسی نگران ، مدرسۃ المدینہ بوائز و جامعۃ المدینہ بوائز سمیت دیگر شعبہ جات کے عاشقان رسول کی شرکت ہوئی۔

معلومات کے مطابق نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے ماہانہ مدنی مشورہ و ٹیلی تھون قسط وصولی کے حوالے سے مدنی پھول دیئےجبکہ اس موقع پر اسلامی بھائیوں نے نگران ڈویژن مشاورت کو ٹیلی تھون کی مدد میں یونٹس جمع کروائے اور مزید اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 اکتوبر 2023ء  بروز جمعہ جامع مسجد غوثیہ اسلام آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی مولانا مہروز عطاری مدنی نے’’ حقوق اور اسلام‘‘ کے موضوع پربیان کیا جس میں شرکائے اجتماع کو اسلامی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔

٭بعدازاں مہروز عطاری مدنی نے اسلام آباد میں مقامی ذمہ داران اور مقامی گورنمنٹ کالج کے لیکچرار مفتی اقبال صاحب سے ملاقاتیں کی اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے اکتوبر2023ء کے شمارے تحفتاً پیش کئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)