دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی کے علاقے لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات، تاجران اورکثیر عاشقانِ رسول سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلااوتِ قراٰنِ مجید سے کیا گیا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے لوگوں کے دلوں کو منور کیا۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں حیدر آباد کے مختلف علمائے کرام کی آمد ہوئی جہاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری اورنگرانِ حیدر آباد سٹی محمد سہیل عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر علمائے کرام کے لئے کانفرنس روم مدینہ ہال میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے انہیں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی نیز 25 نومبر 2022ء کو حیدر آبا دمیں ہونےوالے عظیم الشان اجتماع کی دعوت دی جس پر علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آخر میں علمائے کرام کے لئے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ رکنِ شوریٰ نے انہیں تحائف پیش کئے۔

واضح رہے 25 نومبر 2022ء کو ہونے والے عظیم الشان اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

19 نومبر 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ ائمہ مساجد کے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نےذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق کلام کیا نیز امت کی خیر خواہی کا جذبہ دلاتے ہوئے انہیں مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کو دینی  تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم سے آراستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی میمن سوسائٹی حیدر آباد میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کھولنے جارہی ہے جس کے سلسلے میں ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم حیدر آباد کے بی ایچ ایس کیمپس کے تمام پرنسپلز ،اساتذہ، حیدرآبادکے تمام ایڈمن اسٹاف، ریجن اسٹاف (کلسٹر ایڈمن، ایجوکیشن منیجر، دینیات منیجر، آئی ٹی منیجر اور ریجن آفس اسسٹنٹ) موجود تھے۔

مدنی مشورے کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ دارالمدینہ کے صوبائی ذمہ دار مدنی رضا عطاری نے تمام اسٹاف کو دارلمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی ایجوکیشن پالیسی کے حوالے سے آگاہ کیانیز اساتذہ سے سوال و جواب کا بھی سیشن ہوا۔

اس موقع پر دارالمدینہ کے ذمہ داران و اسٹاف کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں جن میں میمن سوسائٹی نگران حاجی سہیل عطاری ، میمن سوسائٹی ورکنگ کمیٹی ممبرشہزاد عطاری اوربورڈ آف ڈائریکٹر عامر شامل تھے۔بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں فیضانِ مدینہ میامی فلوریڈا ، یو ۔ ایس۔ اے میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت ”نماز کورس “کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔

کورس میں فلوریڈا اسٹیٹ کے نگران اور فیضانِ مدینہ کے اما م محمد ذیشان عطاری نے شرکا کو نماز کے بنیادی مسائل ، فرائض ، واجبات و سُنن بتائے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کا تعارف بھی پیش کیا ۔(رپورٹ: فلوریڈا اسٹیٹ کے نگران و امام محمد ذیشان عطاری / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں شیخوپورہ میں آل پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے سالانہ سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرنس منعقد کی گئی جس میں CEO ایجوکیشن شیخوپورہ ، شیخوپورہ اسکولز کے پرنسپلز، اونرزسمیت دعوتِ اسلامی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار عبد الوہاب عطاری نے شرکت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کانفرنس میں دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور ”پیارے نبی پاک کی سیرت “ پر سنتوں بھرا بیان کیا ، نیز کانفرنس کے اختتام پر دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ ”آخری نبی کی پیاری سیرت “ کتاب تقسیم کی گئیں۔ (رپورٹ: دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوت اسلامی  کے شعبہ حج و عمر ہ کے ز یر اہتمام 20 نومبر2022ء بروز اتوار اورنگی ٹاؤن کراچی میں نجی ٹریول ایجنسی کے تحت عمرہ تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں عمرے پر جانے والے افراد سمیت مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش 100 تھی۔

مبلغ دعوت اسلامی عبد الاحد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو عمرہ کے احکام ،احرام کا عملی طریقہ اور چند اہم مسائل بتائے نیز مدینے پاک کی حاضری کے آداب بیان کئے ۔

واضح رہے کہ اس تربیتی حلقے میں کئی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی اور پردے میں رہ کر بذریعہ(LED) تربیت کا حصہ بنیں۔

اس موقع پر شعبہ حج و عمرہ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا توصیف عطاری مدنی اور شعبہ حج و عمرہ کے ٹاؤن ذمہ دار مولانا زید عطاری مدنی بھی شریک تھے۔( کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روز سکھر ڈویژن تحصیل اوباڑو میں ڈویژن ذمہ دار مزاراتِ اولیا سلیمان عطاری ، ڈویژن نگران محمد فہیم عطاری اور صوبائی قافلہ ذمہ دار کے ساتھ شیڈول  ہوا ، اس جدول کے دوران اسلامی بھائیوں نےحضرت پیر عزیز کرمانی رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور صاحب مزار کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اسکے علاوہ مزار پر زائرین سے ملاقاتیں کیں اور انفرادی کوشش کرتے ہوئےسیکھنے سکھانے کے لئے مدنی حلقے کااہتمام کیا گیا۔(رپورٹ: دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


21،20،19 نومبر 2022ء کو شعبہ روحانی علاج کے تحت فیضانِ مدینہ خاران (بلوچستان) میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں رخشان ڈویژن سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

ذمہ دار شعبہ روحانی علاج محمد عدنان عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی نیز دم کرنے، کاٹ کرنے کا طریقہ ، تعویذات کی احتیاطیں اور شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: سمیر علی (آفس ذمہ دار) / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


21،20،19 نومبر 2022ء کو شعبہ روحانی علاج کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ، انصاری چوک، ملتان میں تین دن کا روحانی علاج کورس کا اہتمام  کیا گیا جس میں ملتان ڈویژن سے آنے والے کئی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

ذمہ دار عبد الرؤف عطاری مدنی شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی ، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ نیز تعویذات کی احتیاطیں اور شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں ، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور اُمت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی (آفس ذمہ دار) / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


20نومبر 2022ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پاکپتن  شریف میں شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ پاکپتن کے نگران کی آمد ہوئی جہاں فیضانِ نماز کورس کے شرکا نے استقبال کیا ، نگرانِ پاکپتن نے شرکا کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں ”قبر وحشر کی تیاری “ کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید ترقی کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: محمد ہارون عطاری شعبہ تعلیم ڈویژن سرگودھا/ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


19 نومبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی شعبہ تعلیم کے تحت سرگودھا میں گورنمنٹ خالقیہ ہائی اسکول میں ویکینڈ غسل کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول کے تمام اسٹوڈنٹس  و اسٹاف نے شرکت کی ۔

یہ کورس ڈویژن شعبہ تعلیم ذمہ دارمحمد ہارون عطاری نے کروایا جس میں اسکول کے طلبہ کو غسل کے فرائض و غسل کا طریقہ سکھایا نیز دینِ اسلام کی مزید بنیادی تعلیمات سے بھی آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں پابندی کیساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد ہارون عطاری شعبہ تعلیم ڈویژن سرگودھا/ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)