دعوتِ اسلامی کے تحت 26ستمبر 2023ء   بروز منگل شعبہ روحانی علاج للبنات کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام صوبہ / سٹی نگران ، شعبہ روحانی علاج کی ملک، صوبہ اور ڈویژن ذمہ دار ان نے شرکت کی۔

شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ روحانی علاج للبنات کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل/ٹاؤن میں شعبہ روحانی علاج للبنات کے بستے شروع کروانے پر کلام کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مزید گفتگو کرتے ہوئے سفر شیڈول مضبوط کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے پر اسلامی بہنوں کو توجہ دلائی نیز آئندہ کے اہداف بھی دیئے ۔ 


4 اکتوبر 2023ء بروز بدھ کراچی کےعلاقے  موسیٰ لین ، لیاری میں ہونےوالے دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی خصوصی شرکت ہوئی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سےتربیت کی نیز صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بہنوں سے ملاقات فرمائی۔

بعد اجتماع موسیٰ لین، لیاری میں ہی ذمہ دار اسلامی بہن کی قریبی عزیز کے گھر محفلِ نعت کا انعقاد کیاگیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اختیاراتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی۔علاوہ ازیں محفل میں شریک اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات بھی کی۔

کراچی کے علاقےصدر  میں 1 اکتوبر 2023ء بروز اتوار عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”پیارےآقا علیہ الصلوٰۃ و السلام کی سخاوت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے سخاوت کے متعلق حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے واقعات بتائے۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں بالخصوص سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

کراچی کے علاقے گارڈن میں 2 اکتوبر 2023ء بروز پیر ایک اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیاجس میں اہلِ خانہ سمیت علاقے کی دیگر اسلامی بہنوں بالخصوص صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کی بھی شرکت رہی۔

دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”شانِ مصطفیٰ و سخاوتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت کے بارے میں شرکا اسلامی بہنوں کو بتایا۔

بعدِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے 15 اکتوبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے جملہ دینی و فلاحی کاموں کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور اس میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی جبکہ اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔

کراچی کے علاقے DHA میں آقا کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا جشنِ ولادت منانے کے سلسلے میں گزشتہ روز محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز اللہ عزوجل کے پاک کلام قراٰنِ مجید سے کیا گیا جبکہ نعت خواں اسلامی بہنوں نےحاضرین کے ساتھ مل کر حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”شانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور DHA کراچی میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں شرکا کو بتایا نیز ان میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔

علاوہ ازیں صاحبزدایِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز میں شریک ہونے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔محفل کے اختتام پر شرکا اسلامی بہنوں نے صاحبزدایِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات کی۔

خواتین کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی باتیں سکھانے کے لئے پچھلے دنوں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے کراچی کے علاقے PIB کالونی کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے علاقے کی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دینی و فلاحی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے اور بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


30 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ آسٹریلیا ریجن، ساؤتھ یوکے ریجن اور ساؤدرن افریقہ ریجن کی اسلامی بہنوں کا الگ الگ مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹیلی تھون 2023ء کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کی تفصیل بیان کی اور 15 اکتوبر 2023ء بروز اتوار کو ہونے والے ٹیلی تھون (عطیات مہم) میں زیادہ سے زیادہ یونٹس ڈونیشن کی مد میں جمع کروانے کے متعلق کلام کیا نیز اسلامی بہنوں کو اہداف بھی دیئے۔

مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو مکمل کرنےاور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

آل رسول حضرت سیدنا امام موسٰی کاظم بن امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہما کی سیرت سے عاشقان رسول کے دلوں کو منور کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ فیضان امام موسٰی کاظم رحمۃُ اللہِ علیہ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ فیضان امام موسٰی کاظم رحمۃُ اللہِ علیہ پڑھ یا سن لے، اُسے اور اس کی اولاد کو اپنے پیارے اور سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اٰل و اصحٰب کی سچّی محبّت و بے حساب مغفرت سے مشرّف فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 جنوری 2023ء کو چکوال پنجاب کی مقامی مسجد میں مدنی قافلہ اجتماع کا منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے اور علم دین حاصل کرنے کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت کینیا(Kenya) کے شہر ممباسہ (Mombasa) کے علاقے لکونی (Likoni) میں قائم مدرسۃ المدینہ میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری نے ”جھوٹ کی مذمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور بچوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ سچ بولنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں بچوں کو تحائف بھی دیئے گئے۔


دین اسلام میں نظروں کی حفاظت کرنے کا کثرت سے درس دیا گیا ہےکیونکہ اکثر گناہوں کی ابتداء آنکھوں سے ہی ہوتی ہے۔احادیث نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں جہاں نظروں کی حفاظت نہ کرنے والوں کے لئے وعیدیں بیان کی گئیں ہیں۔ وہیں نگاہ نیچے رکھنے والے اور نظروں کی حفاظت کرنے والوں کو خوشخبریاں بھی سنائی گئی ہے۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو نگاہوں کی حفاظت کرنےاور اس کی فضیلت سے بہرہ مند کرنے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ نظر کی حفاظت کی فضیلت پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کادو زبانوں(اردو ، ہندی) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”نظر کی حفاظت کی فضیلت“ پڑھ یا سُن لے اُسے تمام گناہوں اور مسلمانوں کی حلق تلفیوں سے بچا اور اُسے بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول کی تربیت کے لئے مدنی مذاکروں میں مدنی پھول ارشاد فرماتے ہیں جن میں آپ کی زبان سے ایسے جملے بھی صادر ہوتے ہیں جو کئی باتوں کا مجموعہ ہوتے ہیں اور اس پر عمل کرکے زندگی سنواری جاسکتی ہے۔

المدینۃ العلمیہ کے شعبہ ”ہفتہ وار رسالہ“ نےنہایت محنت و لگن کے ساتھ ان جملوں کو جمع کرکے14 صفحات پر مشتمل رسالہ بنام امیر اہلسنت کے 126ارشادات تیار کیا ہے جسے پڑھنے کی ترغیب اس ہفتے جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے دلائی ہے۔ جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے پڑھنے/ سننے کو والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا سات زبانوں(انگلش، اردو ، رومن اردو، سندھی، بنگلہ، ہندی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے جانشین امیر اہلسنت

یارب المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ امیر اہلسنت کے 126ارشاداتپڑھ یا سن لے اُسے دین کی خدمت کا جذبہ عطا فرما اور راہِ سنت پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book