.jpg)
پچھلے
دنوں کے دعوتِ اسلامی کے تحت عارف والا میں قائم جامعۃ ُالمدینہ بوائز گلزار مدینہ میں میٹ اَپ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری نے جامعۃُ المدینہ کے طلبۂ کرام میں سنتوں بھرا بیان کیا ۔
دورانِ
بیان محمد زبیر عطاری نے طلبہ کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا اور جزوقتی اشاروں
کی زبان والا کورس کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے کچھ اشارے بھی سکھائے ۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے
صوبہ پنجاب تحصیل حسن ابدال میں نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری اور اٹک
ڈسٹرکٹ ذمہ دار بدر عطاری نے ایک نابینا
اسلامی بھائی کے گھر پر ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات ان کو اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہیں امامت کورس کرنے کا ذہن دیا اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے سفر
کرنے کی اچھی نیت کی۔
اس کے
بعد برہان کے یوسی نگران سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے مشاورت ہوئی جس میں زیادہ تعداد میں اسپیشل پرسنز کو اجتماعِ پاک میں شرکت کروانے کے متعلق گفتگو
ہوئی۔
مزید
اس موقع پر ایک معذور کے گھر پر گئے اور وہاں درس کا سلسلہ ہوا نیز بعد نمازِ عصر ایک اسپیشل پرسن کی شاپ پر جاکران کو اجتماع پاک کی دعوت پیش کی اور پھر نمازِ مغرب کے بعد اسپیشل پرسنز کا
اجتماع ہوا جس میں اسپیشل پرسنز کی شرکت
ہوئی۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
19 نومبر 2022ء
کی شب مدنی مذاکرے کا سلسلہ ، امیر اہل سنت کے
عاشقانِ رسول کو مدنی پھول

19 نومبر 2022ء
بمطابق 24 ربیع الاٰخر 1444ھ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے عاشقان
رسول نے فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول بذریعہ مدنی چینل
شریک ہوئے۔
مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت،
امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی جانب
سے کئے گئے سوالات کے علم و حکمت سے بھر پور جوابات دیئے اور مسلمانوں کی دینی
ومعاشرتی رہنمائی کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
سوال:جوانی میں بندے کا بدن مضبوط ہوتاہے،نفسانی خواہشات کا بھی غلبہ ہوتا ہے،ایسی حالت میں ایمان کی مضبوطی کے لئے کیا کرنا چاہیئے؟
جواب:ایمان کی مضبوطی
کے لئے عمرکی کوئی قیدنہیں، جوان اور بوڑھے سبھی کو اپنا ایمان مضبوط رکھنا ہے،
جتنا بندہ آگ میں گِر جانے کو بُراسمجھتاہے اتنا کفرمیں جاپڑنے کو بھی بُراجانے،ہمیں
ایمان پر جمے رہنا ہے، اس کے لئے علم بھی ضروری ہے، کفریہ کلمات کے بارے میں معلومات
حاصل کرنی چاہیئے کہ کہیں بندہ ایساکلمہ نہ بول دے جس سے کفرمیں جاپڑے،مکتبۃ المدینہ
کی کتاب ’’کفریہ کلمات
کے بارے میں سوال جواب‘‘ کا ضرورمطالعہ کیجئے۔سوال میں خواہشات کا ذکرہے، بعض خواہشات
مباح ہوتی ہیں مثلاً میں عمدہ کھانے کھاؤں ،اس میں توکوئی اچھی نیّت بن سکتی ہوتو
ثواب کی صورت بھی موجودہے ، البتہ بعض خواہشات گنا ہ کی ہوتی ہیں ،یہ خطرناک ہیں
،ایسی خواہشوں سے اپنے آپ کو بچاناضروری ہے۔
سوال:ہم اپنے
جدول (Schedule) کو کس طرح
منظم کریں کہ اس میں دینی کاموں کے لئے بھی
وقت نکل آئے ؟
جواب:بندہ جس کام کوسنجیدگی سے لیتاہے تو وہ ہوجاتاہے ،ہماری
مصروف زندگی میں ماہِ رمضان بھی آتاہے تو ہماراجدول تبدیل ہوجاتاہے ،بندہ اپنے کاموں
کوترتیب دے لیتاہے ،اسی طرح حج وعمرہ کے لیے جانے کی صورت میں معمولاتِ زندگی کواس کے مطابق کرلیتاہے، دنیاوی طورپر پکنک یا
بیرونِ ملک جانے والے بھی کوئی نہ کوئی اِنتظام کرہی لیتے ہیں ، مبلغ ہرجگہ مبلغ ہوتاہے وہ جہاں پربھی جاتاہے ،جو کام کرتاہے،دِینی
کاموں کے لیے وقت نکال لیتاہے، نیکی کی دعوت زبان یا کردارسے دے سکتاہے ،حُسنِ
اخلاق سے لوگوں کو اپنے قریب لاسکتاہے۔بہرحال جو بندہ کسی کام کوسنجیدگی سے لےتو
اس کو پورا کر سکتاہے ،کوشش کریں تو اللہ پاک کی مددشامل ہوگی اوردین کاکام کرنے میں
کامیابی ہوگی ۔ہم کم کوشش کریں گے اوراللہ پاک زیادہ کامیابی عطافرمائے گا۔کوشش اپنی
طرف سے ہوتی ہے اور کام اللہ پاک کے کرم سے ہوتا ہے،اپنے ذہن میں تھا کہ دین کا
کام کرنا ہے، اللہ پاک نےراستے کھول دئیے، ذہن اورسوچ اُسی نے دی
اور راستے بھی اُسی نے کھولے،جذبہ بھی اُسی نے دیا ،جوکچھ کیا اللہ پاک نے کیا مَیں
نے کچھ نہیں کیا ۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ”روٹی کا احترام“ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت
برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی؟

شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت گورنمنٹ ہائی اسکول سمہ
سٹہ میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں ٹیچرز سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
پاکستان
کے شہر ڈیرہ الہ یار میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز میں کفن دفن کورس کا اہتمام

پاکستان کے شہر ڈیرہ الہ یار میں قائم دعوتِ اسلامی کے
جامعۃالمدینہ بوائز میں 17 نومبر 2022ء بروز جمعرات کفن دفن کورس کا اہتمام کیا
گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبہ کفن دفن کے صوبائی ذمہ دار امتیاز علی عطاری نے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں کفن کاٹنے، پہنانے اور غسلِ میت دینے کا
طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کوئٹہ
ڈویژن کی جامع مسجد نورانی میں بعد نمازِ جمعہ
کفن دفن کورس کا انعقاد

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 نومبر
2022ء بروز جمعہ کوئٹہ ڈویژن کی جامع مسجد نورانی میں بعد نمازِ جمعہ کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 ماہ
کے عاشقانِ رسول، دارالسنہ کے ذمہ داران، جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور
شخصیات نے شرکت کی۔
.jpeg)
لوگوں کو ضروریاتِ دین کے بارےمیں بتانے کے لئے 17 نومبر
2022ء بروز جمعرات شعبہ رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت
کالا بورڈ ملیر میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے درمیان
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
فیضانِ مدینہ حیدر آبا دمیں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے
درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
.jpeg)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے
ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ کے تحت 18 نومبر 2022ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
حیدر آبا دمیں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ نگرانِ شعبہ ڈاکٹر آصف عطاری نے ”فکرِ
آخرت“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق
زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے ڈاکٹرز کو دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور نیکی کے کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: : محسن عطاری مدنی صوبائی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 نومبر 2022ء
بروز جمعرات فیضانِ مدینہ خان پور برانچ کے اسٹاف کی
ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مدرسین و ذمہ داران نے شرکت کی۔
ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری مدنی نےاس میٹنگ میں
تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کی ذہن سازی کی نیز
دعوتِ اسلامی کے تحت خدمتِ دین کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں اسلامی بھائیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر دیگر
ذمہ داران سمیت برانچ ناظم محمد شہباز
رضاعطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: : محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

18 نومبر 2022ء بروز جمعہ جوہر ٹاؤن لاہور میں موجود دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اقبال ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔
رکنِ شوریٰ نے مختلف موضوعات پر مشاورت کرتے ہوئے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جس پر ذمہ داران نے
اچھی ااچھی نیتوں کا اظہار۔(رپورٹ: :محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
قصور شہر میں قائم ڈگری کالج گراؤنڈ میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا اہتمام

لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے ہر جمعرات دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام ملک بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
جاتا ہے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں 17 نومبر 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر قصور میں قائم ڈگری کالج گراؤنڈ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتما ع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ
رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطای نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے دورانِ بیان اسلامی بھائیوں کو
مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ
رہنے کی ترغیب دلائی۔
اجتماع کے اختتام پر عاشقانِ رسول نے 3 دن، 12 دن اور ایک
ماہ کے مدنی قافلے میں بھی سفر کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
آج رات مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا، امیر اہلسنت مدنی
پھول ارشاد فرمائیں گے

ہر
ہفتے کی طرح آج رات بروز ہفتہ 19 نومبر 2022ء
بعد نماز عشاء دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ
وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جو مدنی چینل پر براہ ِ راست نشر کیا جائے گا۔
شیخ
طریقت امیر اہل سنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول
کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ امیر اہلسنت
دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرے
میں قرآن و حدیث اور بزرگان دین رحمہم اللہ کے اقوال کی روشنی میں عاشقان رسول کی
تربیت بھی فرماتے ہیں۔
تمام
عاشقان رسول سے آج رات ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست
ہے۔