عورتوں میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سینٹرل افریقہ میں اسلامی بہنوں کے درمیان اکتوبر2022ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی:

1)اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 14

2)روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد:53

3) مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:16

4)مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد:105

5) ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:20

6)ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:278

7)ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والیوں کی تعداد:83

8)ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد : 41

9)ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والیوں کی تعداد:190

10)وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 97

ملک کینیا کے شہر نیروبی میں قائم بلبل، غشیاء اور بلالیوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مبلغات سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ہر مسلمان کو اپنی زندگی عین شریعت کے مطابق گزارنی چاہیئے“ اور ”درست تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنا چاہیئے“ کے حوالے سے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مقامی اسلامی بہنوں کی تقرری کی اور انہیں اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے افریقی ملک کینیا کے شہر نیروبی میں ملکی سطح پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نگرانی کیسے کرنی ہے، ذمہ داران کو ساتھ لے کر چلنا ہے، درس و بیان سکھانے کا طریقہ اور مختلف موضوعات پر ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی۔

مزید نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مبلغات، مدرسات بنانے اور مقامی اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے نیز سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرنے پر شرکائے اجتماع کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تحائف دیئے۔


لوگوں کے دلوں میں اولیائے کرام رحمہم اللہ علیہم کی محبت پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کینیا کے شہر نیروبی میں دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا۔

اس محفلِ نعت میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسول کے بعد ”غوثِ اعظم رحمۃاللہ علیہ ایمان کے محافظ ہیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا ئے محفل کو مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ماہانہ ڈونیشن سمیت ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر بعض اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔


گزشتہ روز افریقی ملک کینیا کے شہر نیروبی کی ویسٹ لینڈ میں ایک شخصیت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

ابتداءً تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے اجتماع کا آغاز کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”شانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دورانِ بیان شرکا اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں بالخصوص پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ڈویژن رونذا نیروبی شہر کینیا میں ایصالِ ثواب  کے سلسلے میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا۔

تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکائے محفل کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتما ع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عالمی سطح پر دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں افریقی ملک کینیا میں واقع ڈویژن پاک لینڈز میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس حلقے میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

بعدِ حلقہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کے ہمراہ نگارا میں ایک شخصیت اسلامی بہن سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتما ع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےدینی کاموں کے سلسلے میں  دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ افریقی ملک کینیا کے شہر نیروبی کی ڈویژن پاک لینڈز کا دورہ کیا۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف شخصیات سے اُن کے گھروں پر ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نیروبی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور وہاں موجود اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی۔

اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن ذمہ داران کے ہمراہ نیروبی شہر میں واقع اسپرنگ ڈیل اسکول کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سے ملاقات کرتے ہوئے اسکول میں ویڈیو کلپس کے ذریعے اسٹوڈنٹس کو نماز کا طریقہ سکھانے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانے پر مشاورت کی۔


بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے پچھلے دنوں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کینیا ،یوگینڈا  اور تنزانیہ کی ملک نگران سمیت سینٹرل افریقہ ریجن نگران شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فرمان کے مطابق روزانہ دو گھنٹے دینی کام کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں اور یوگینڈا کے نیو اسٹریکچر کے حوالےسے کلام کیا گیا۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے لئے اپنی معاون تیار کرنے پر تبادلۂ خیال کیا اور دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہےجو لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے دنیاوی و آفاتی مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشش کرتی رہتی ہے۔

ترقی کی راہ پر گامزن عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے جہاں مختلف مواقع پر امتِ مسلمہ کی خیر خواہی کی ہے وہی ایک اور مثالی قدم اٹھانے جارہی ہے ۔

دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت پہلا مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر (Madani Healthcare Centre)کراچی کے علاقےFB ایریا، بلاک 6، D-38 میں قائم کیا جا رہا ہےجس کا افتتاح عنقریب کیا جائے گا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے اس حوالے سے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کیئر سینٹر میں ماہر ڈاکٹرز دستیاب ہوں گے۔ یہاں مردو خواتین کے لئے الگ الگ اور مکمل شرعی پردے کا خیال رکھتے ہوئے ایمرجنسی، گائنی، جنرل امراض (عام بیماریاں)، بچوں کے امراض، آرتھوپیڈک (ہڈیوں، جوڑوں، پٹھوں) کے امراض کا علاج کیا جائے گا۔

 رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کا مزید کہنا تھا کہ اس کیئر سینٹر میں بڑے ماہر ڈاکٹر کے زیرِ نگرانی علاج ہوگا اور انسانیت کی خدمت کی غرض سے ڈاکٹر کی فیس، ٹیسٹ اور میڈیسنز سمیت فیس صرف تین سو سے پانچ سو روپے (300/500)چارج کی جائے گی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 800سے 1200 مریض علاج کرواسکیں گے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے حکیم کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئےجن میں شعبے کے تحت ملتان، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، حیدر آباد، لاڑکانہ اور کراچی میں سیمینار (سنتوں بھرے اجتماعات) کرنا شامل تھا۔

واضح رہے کہ پہلا سیمینار پاکستان کے شہر لاہور میں 18 دسمبر 2022ء کو منعقد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد ڈسٹرکٹ تحصیل جڑانوالہ میں گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے  لگایا گیا جس میں اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی گئی۔

اس حلقے میں ڈویژن ذمہ دار محمد ارسلان عطاری نے  اسپیشل پرسنز کی تربیت کرتے ہوئے انہیں  دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت دی  جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)