ڈپٹی
کمشنر عمران حامد شیخ سمیت دیگر شخصیات کا
فیصل آباد فیضانِ مدینہ میں دورہ
22
نومبر 2022ء کو دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کی طرف سے فیصل
آباد سے سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلے میں 5 گاڑیاں
گرم بستر کی روانگی پر ڈپٹی کمشنر عمران
حامد شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان، انچارج کنٹرول روم ڈپٹی کمشنر
آفس صادق احمد صواتی نے مدنی مرکز فیصل آباد فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا۔
اس
موقع پر ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ سمیت دیگر شخصیات کو فیصل
آباد فیضانِ مدینہ میں قائم شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور وہاں ہونے والی دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز حالیہ سیلاب
متا ثرین کی امداد کے سلسلے میں شعبہ FGRF کی
اب تک کی کاوشوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی جس پر شخصیات نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے نیک
خیالات کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر نگران سٹی مشاورت فیصل آباد مولانا
مظہر مدنی اور نگرانِ مجلس نیو سوسائٹیز حاجی غلام الیاس عطاری
نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف بھی
کروایا۔اس کے علاوہ دیگر نیوز چینلز(92
نیوز،7 نیوز،سٹی 41 نیوز،24 نیوز،FSD tvچینل) نے بھی 5 گاڑیوں
کی روانگی کے وقت کی کوریج کی۔( رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات میٹرو
پولیٹن ڈسٹرکٹ و ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )