پچھلے
دنوں دربار عالیہ محسن آباد شریف جتوئی پنجاب میں عظیمُ الشان محفلِ میلاد کا سلسلہ ہوا
جس میں علمائےکرام، مشائخ عظام و دیگر مذہبی شخصیات سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
محفلِ
نعت کا باقاعدہ آغازتلاوتِ قرآنِ مجید و
نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا ۔بعدازاں
جامعۃ ُ المدینہ کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد شہزاد عطاری مدنی نے’’ نبیِ پاک صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا ئے محفل کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی
دعوت دی جس پر انہوں نے نیک جذبات پیش کرے۔ دعا صلوۃ و سلام پر محفلِ میلاد مکمل ہوئی ۔
علاوہ ازیں سجادہ نشین دربار عالیہ محسن آباد شریف
جتوئی پنجاب ،علمائے کرام، مشائخ عظام و دیگر
شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی
ذمہ دار محمد وقار عطاری نے انہیں ملک و
بیرون ملک میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں
بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ دورہ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے آنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈویژن
نگران سبی حاجی غلام حیدر عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران محمد اسحاق عطاری بھی ساتھ
تھے۔ (رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی بلوچستان ، کانٹینٹ: رمضان رضا)