دعوتِ اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ماہ اکتوبر 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

انفرادی طور پر ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 150

آن لائن بکنگ ہونے والے ماہنامہ فیضان مدینہ تعداد : 24

اس ماہ ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 56


قراٰن و سنت کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوت اسلامی کتب و رسائل شائع کرتی ہے اور شائع شدہ کُتب و رسائل کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لیے تقسیمِ رسائل(Distribution Of Booklet) کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔ اکتوبر 2021ء کو بھی رسائل تقسیم کئے گئے کارکردگی ملاحظہ فرمائیے:

شعبہ تعلیم کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد : 268

شعبہ تعلیم کے ذریعے تقسیم کی گئی کتب کی تعداد: 10

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 136

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذریعے تقسیم کی گئی کتاب: 1

شعبہ علاقائی دورہ کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 2 ہزار592

شعبہ علاقائی دورہ کے ذریعے تقسیم کی گئی کُتب کی تعداد : 82

شعبہ محفلِ نعت کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 2 ہزار820

شعبہ محفل نعت کے ذریعےتقسیم کی گئی کتب کی تعداد : 22

سنتوں بھرے اجتماعات کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 6 ہزار927

سنتوں بھرے اجتماعات کے ذریعے تقسیم کی گئی کتب کی تعداد : 110

شعبہ کفن دفن کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 1 ہزار 409

شعبہ کفن دفن کے ذریعے تقسیم کی گئی کتب کی تعداد: 23


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نےدینی کاموں کےسلسلےمیں  19 نومبر2021ءبروزجمعہ ڈیفنس کابینہ کادورہ کیا جس دوران انہوں نے ڈیفنس فیز 6 میں قائم فیضان غوث پاک مسجد میں نماز جمعہ سےقبل سنتوں بھرا بیان کیا۔

رکن شوریٰ نے وہاں موجوداسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کی اہمیت اور نیکی کی دعوت کےحوالےسےذہن سازی کی۔

بعد نمازِ جمعہ اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی نیزرکنِ شوریٰ نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی مختلف موضوعات پر تربیت بھی فرمائی۔ (رپورٹ: محمدد حماد ڈیفنس کابینہ آفس،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ماہ اکتوبر 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

ہفتہ وار اجتماع میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 885

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں لگائے گئے بستوں کی تعداد: 141

ماہانہ دینی حلقوں (سیکھنے سکھانےکے حلقے) میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 31

دارالسنہ میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 3


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 نومبر 2021ء کو پاکپتن زون ڈویژن فرید کوٹ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ سطح تک کی ذمہ دراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیتی مدنی پھول دیئےاور ٹیلی تھون کے اہداف دیئے نیز رسالہ کارکردگی اور آٹھ دینی کاموں کو بہتر بنانے کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 نومبر 2021ء کوجھنگ زون، اٹھارہ ہزاری کابینہ ڈویژن کوٹ شاکر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو پنج وقتہ نماز پڑھنے کی ترغیب دلائی اور اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کی طرف سے دئیے جائے والے  اسلامی بہنوں کودینی کاموں میں سے ایک اہم دینی کام ہفتہ وار رسالہ پڑھنا اور سُننا ہے گزشتہ ہفتے امیراہل سنت نے رسالہ ’’لاکھ نیکیاں اور لاکھ گناہ ‘‘ پڑھنے اور سُننے کی ترغیب ارشاد فرمائی جس پر جڑانوالہ زون کی تقریباً: 6 ہزار 500 اسلامی بہنوں نے رسالہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16 نومبر 2021ء  کوپاکپتن زون، فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن فرید پور کے ذیلی حلقے 13sp میں اسلامی بہن کے گھر میں محفل میلاد کا انعقاد ہواجس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوت قراٰ ن پاک اور نعت رسول ﷺ سے آغاز ہوا۔ اس کے بعد کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’درودشریف کے فضائل اور غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی شان و عظمت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ مزید اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کا ذہن دیااورہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 نومبر 2021ء کو جھنگ زون، لالیاں کابینہ ڈویژن کانڈووال میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو پنج وقتہ نمازوں کو پڑھنے کی ترغیب دلائی اور پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 16 نومبر 2021ء کو ٹوبہ زون، اطراف سمندری کابینہ ڈویژن گوجرہ روڈ میں شخصیت خاتون کے گھرمحفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں رکن زون شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اور شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ غوث پاک کی سیرت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ ڈویژن سعودآباد میں قائم اسکول الشافع اسلامک اسکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقہ کا انعقاد ہواجس میں پرنسپل، اساتذہ اور اسٹوڈینٹ کے ساتھ 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے علم دین میں ’’ اذان کا جواب دینے کا طریقہ‘‘ سکھایا ۔ دعا اور صلوٰۃ و سلام پر سلسلہ اختتام پزیر ہوا۔ آخر میں ماہانہ فیضانِ مدینہ کے بکنگ کی ترغیب دلائی گئی جس پر ادارے کی پرنسپل اور ٹیچرز نے ماہانہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کی نیتیں پیش کیں۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 4 نومبر 2021ء کو ڈرگ کالونی کوکابینہ میں ٹیچرز اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش 8 ٹیچرز،1 پرنسپل اور 450طالبات نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’فرض علوم سیکھنے‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا۔ اس کے بعد دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ 


الحمدُ للہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفل نعت کے تحت پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک عرب شریف،  کویت، عمان، بحرین، سڈنی، انڈونیشیا ، سری لنکا ،بنگلہ دیش ، ہند ، ایران ، ساؤتھ افریقہ ،کینیا  تنزانیہ،یوکے ،ڈنمارک ،اٹلی ، اسپین ،فرانس ، ناروے، بیلجئیم، یوبہ سٹی میں محافلِ نعت کے سلسلے میں پاکستان بھر میں ہونے والی کارکردگی ملاحظہ ہوں:

پاکستان میں ماہ اکتوبر2021ء میں’’13 ہزار 758‘‘ محافلِ نعت منعقد  ہوئیں جن میں اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی گئی جس پر’’ ایک ہزار489‘‘ اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات  میں شرکت کی۔اس کے علاوہ ’’ایک ہزار 470‘‘ اسلامی بہنوں نےاسلامی بہنوں کےمدرسۃالمدینہ میں داخلہ لیااور’’4لاکھ،44ہزار،793 ‘‘ رسائل  تقسیم  کئےگئے ۔


دعوتِ اسلامی کے    شعبہ رابطہ برائے شخصیات(اسلامی بہنیں) کے تحت حیدرآباد کابینہ میں مدنی دورہ کا سلسلہ ہوا ۔ علاقائی دورہ میں مبلغات دعوت اسلامی نے کچھ اہل ثروت و سلائی سینٹرز کی خواتین سے ملاقاتیں کیں جس میں انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور شارٹ کورسز کرنے کا ذہن دیتے ہوئے سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت کا ذہن دیا ۔

اس کے علاوہ راہِ خدا میں خرچ کے فضائل بتاتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون کا تعارف کروایا جس پر بعض شخصیات نے ڈونیشن فوراً جمع کروائے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی نیت کا اظہارکیا۔


سہیل  عطاری کے گھر مدنی منےکی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے سلمان عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور مدنی منے کانام رکھتے ہوئے دعاؤں سے نوازتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

پیغام عطار!

بچوں کو اچھی عادتیں ڈلوائیے

حضرت امام بیہقی رحمہ اللہ علیہ کی کتاب السنن الکبریٰ ر وایت نمبر 5094 صحابی رسول عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نماز کے معاملے میں بچوں پر توجہ دیا کریں اور اپنی اولاد کو اچھے کاموں کی عادت ڈالو کہ اچھائیاں عادت ڈالنے ہی سے آتی ہیں۔

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے پیارے پیارے مدنی بیٹے سہیل رضا عطاری کی خدمت میں السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ ماشا اللہ الکریم شہزادے کی ولادت بہت بہت بہت مبارک ہو۔ سلمان بیٹا اللہ رب العزت کے پیارے پیارے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک نام کی تعظیم اور اس سے برکت حاصل کر نے کے لئے صاحبزادہ کا نام رکھتا ہوں ”محمد“ اور پکارنے کے لئے صحابی رسول کی نسبت سے ”حُمیل“۔ حمیل کا معنی ہے کفالت والا ، میں آپ کو اپنی مدنی بیٹی کو اور سارے خاندان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پیارے پیارے پھول جیسے بچے کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخل کرتا ہوں۔ جعلہ اللہ مبارکاً علیکَ وعلٰی امتی محمد علی صاحبہا الصلوة والسلام ۔ اللہ رب العزیت آپ کے لیے اور ساری امت کے لیے باعثِ برکت بنائے ۔ امین

دعائے عطار

یا رب المصطفٰے جلا جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یمان عطاری کو درازی عمر بالخیر عطا فرما، مولائے کریم انہیں صحتوں راحتوں عافیتوں ریاضتوں دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ یا اللہ پاک انہیں نیک پرہیزگار عاشقِ ر سول بنا مولائے کریم انہیں ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور اطاعت گزار بنا یہ پیارا پیارا پھول جیسا بچہ بڑا ہو کر عالمِ دین مفتی اسلام اور دعوتِ اسلامی کا مخلص بنے۔ یا اللہ پاک ان کی امی کی کمزوری دور ہو، بیماری دور ہو، تکلیفیں در د پریشانی دور ہوجائے ہمت آجائے ، صحت مل جائے طاقت آجائے اور یہ نارمل لائف میں آکر تیری رضا کے سائے میں دین و دنیا کے کام کرنے والی بن جائیں۔ مولائے کر یم ان کے ابو کو بھی صحت دے، عافیت دے ، ر احت دے ہمت دے ، طاقت دے روزی میں خیر و برکت دے، یہ سب مل کر نیکی کی دعوت کی دھوم مچائیں تیرے دین کی خوب خدمت کریں، سار ا گھرانہ علم اور تقویٰ حسنِ اخلاق اور عالیٰ کردار اور عشقِ رسول کے حوالے سے پہچانا جائے۔اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے مزید فرمایا : نیت کیجئے کہ اپنے پیارے پیارے پھول جیسے بچے کو اللہ اس کو زندہ سلامت رکھے عالمِ دین حافظ قر آن مفتی اسلام اور مبلغ دعوت اسلامی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ گھر کے تمام افراد کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے رہیں، گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں، دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں، خاندان کے تمام افراد اپنے چہرے پرداڑھی سجائیں۔ داڑ ھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔ معا ذا للہ

اب تک جس نے داڑ ھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی ہو اس پر واجب ہے کہ فورا توبہ کرے اور پکا عہد کر یں کہ نہ داڑ ھی کٹے نہ ایک مٹھی سے گھٹے،اللہ پاک کے آخری نبی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبار ک کان تک کبھی پورے مبارک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے ، زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہو۔

یاد رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام اور گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے ”فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600“

ہر جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، رات گزاریں، وہیں سوئیں تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائیں تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔ سنتیں سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کرے گھر کی تمام اسلامی بہنیں بدھ کے روز دوپہر میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں گھر کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبہ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں ان شاء اللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے چھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اس ہفتہ کا رسالہ ہے ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ اس کے صرف 17 صفحات ہیں ضرور پڑھیں چاہیں تو آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں۔

دعوت اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔ اِن شااللہ الکریم

مزید کم از کم ایک فرد کو بارہ ماہ کے لیے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کا حقداد بنیے۔ ہوسکے تو پچیس سو یا اس کے زائد کے رسائل مکتبہ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔