ہمیں فرض روزوں کے علاوہ نفل روزوں کی بھی عادت بنانی چاہئے کہ اس میں بے شمار دینی و دنیوی فوائد ہیں۔ دینی فوائد میں ایمان کی حفاظت ،جہنم سے نجات اور جنت کا  حصول شامل ہیں۔ دنیوی فوائد میں دن کے اندر کھانے پینے میں صرف ہونے والے وقت و اخراجات کی بچت ، پیٹ کی اصلاح اور بہت سارے امراض سے حفاظت کا سامان ہے ۔ اور تمام فوائد کی اصل یہ ہے کہ روزے دار سے الله پاک راضی ہوتا ہے ۔

نفلی روزوں کے فضائل پر فرامین آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم :

1) جس نے ایک نفل روزہ رکھا اس کیلئے جنت میں ایک درخت لگا دیا جائے گا جس کا پھل انار سے چھوٹا اور سیب سے بڑا ہوگا، وہ شہد جیسا میٹھا اور خوش ذائقہ ہوگا اللہ پاک روزہ دار کو اس درخت کا پھل کھلائے گا۔ (معجم کبیر 18/366، حديث :935)

2)جس نے ثواب کی اُمید رکھتے ہوئے ایک نفْل روزہ رکھااللہ پاک اسے دوزخ سے چالیس سال (کی مسافت کے  برابر) دُور فرمادے گا۔

(جَمعُ الجَوامع 7/190،حدیث:22251)

3)اگر کسی نے ایک دن نفل روزہ رکھا اور زمین بھر سونا اسے دیا جائے جب بھی اس کا ثواب پورا نہ ہوگا ، اس کا ثواب تو قیامت ہی کے دن ملے گا ۔

(ابو یعلی،5/303،حدیث :6104)

اللہ پاک ہمیں نفل روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم