دعوتِ اسلامی کےمیڈیاڈیپارٹمنٹ کےذمہ داران نے
سانگھڑ سٹی نواب شاہ پریس کلب کادورہ کیاجہاں انہوں نے صدر پریس کلب محمد رضا
پٹھان، ہم نیوز رپورٹر محمد عادل مغل، GTV کے ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد ثقلین اورسندھ ٹی وی کے
ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد انجم نظامانی سے ملاقات کی۔
نواب
شاہ زون ذمہ دارمحمدزوارعطاری نےصحافیوں کونیکی کی دعوت دیتےہوئےدعوتِ اسلامی کی
دینی وفلاحی خدمات کےحوالے سے بریفنگ دی۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملتان میں ڈاکٹرز، پروفیشنلز اور وکلاء کے درمیان حاجی
عمران عطاری کا بیان
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 19 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں
پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، پروفیشنلز اور وکلاء حضرات نے
شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت
اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ دینی
کاموں کےلئے بھی وقت نکالنےاور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے کورسز کرنے کا
ذہن دیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ قاری سلیم
عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔
دعوتِ اسلامی کےمیڈیاڈیپارٹمنٹ کےتحت
19نومبر2021ءبروزجمعہ سینئر صحافی و کالم نگار آصف عفان نےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہورمیں
حاضری دی۔
اس موقع پر محمد شہزاد عطاری مدنی ( رکن مجلس و رکن لاہور جنوبی ذمہ دار)نےاُن کااستقبال کرتےہوئےفیضانِ مدینہ میں قائم دعوتِ
اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاتعارف کروایا۔
نگران شوریٰ حاجی عمران عطاری کی ملتان کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں سے ملاقات
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے شیڈول
پر ہیں۔
اسی
سلسلے میں 18 نومبر 2021ء کو نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ملتان میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے
ملاقاتیں کیں اور دینی امور پر کلام کیا۔ نگران شوریٰ نے انہیں ملتان میں دینی کاموں
کو مزید بڑھانے اور ماتحت ذمہ داران کودینی کاموں میں فعال کرنے کا ذہن دیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ
عطاری، قاری سلیم عطاری اور حاجی محمد
اسلم عطاری بھی موجود تھے۔
فیضان مدینہ ملتان مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد، نگران شوریٰ
حاجی عمران عطاری نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 19 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
شاہ رکن عالم ملتان میں مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد
میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی کے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو 12 دن
اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئےنیکی کی دعوت کی
دھومیں مچانے کا ذہن دیا۔ اجتماع کے اختتام عاشقان رسول 12دن اور ایک ماہ کے مدنی
قافلے کے مسافر بنے۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ
عطاری، قاری سلیم عطاری اور حاجی محمد
اسلم عطاری بھی موجود تھے۔
پولیس لائن ملتان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد، حاجی
عمران عطاری نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 19 نومبر 2021ء کو پولیس لائن ملتان میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں D.S.Pمحمود، S.P حسن، S.Iآصف
سمیت دیگر اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو لوگوں کے
ساتھ حسن سلوک کرنے، ہمدردی کرنے اور دعوت
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ قاری سلیم
عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔
بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے مین آڈیٹوریم میں عظیم
الشان سیمینار کا انعقاد، حاجی عمران عطاری نے بیان فرمایا
19
نومبر 2021ء کو بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے مین آڈیٹوریم میں دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار میں اسٹوڈنٹس کی
بڑی تعداد، پروفیسرز، پرنسپلز اور دیگر
شخصیات نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”Social Responsibility &
Islam“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
سیمینار
کے اختتام پر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی تاریخ میں آج کا ایونٹ انتظامات،
نظم و ضبط، تعداد اور ہر لحاظ سےکامیاب ترین تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی
کے مین آڈیٹوریم فُل Fullہونے کے بعد باہر ایک بڑی تعداد
انٹرینس پر LCD,s
کے
ذریعے شریک تھی جبکہ فی میل چیئر پرسنز، فیکلٹی ممبران اور اسٹوڈنٹس کے لئے الگ سے
پردے کے ساتھ بیٹھنے کا اہتمام تھا جن کی
تعداد 500 سے زائد تھی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ قاری سلیم
عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری اور نگران شعبہ شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری بھی
موجود تھے۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ
داراسلامی بھائیوں نےسرگودھامیں چنداہم شخصیات سےملاقات کی جن میں ایڈیشنل آئی جی
جنوبی پنجاب کیپٹن ر ملک ظفر اقبال اعوان، آر پی او ملتان سیّد خرم علی شاہ، سی پی
او ملتان منیر مسعود مارتھ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان کیپٹن ر عامر خان نیازی،
ایس پی کینٹ ملتان محمد حسن افضل، ڈی ایس پی ملتان صدر سیّد حماد نبی شاہ، چیف سیکورٹی
آفیسر ملتان محمد فیضان، ایس ایچ او شجاع آباد علی رضا، انچارج پولیس لائن ملتان
آصف رضا حاکم، ایس ایچ او مخدوم رشید محمد اکرام، ایس ایچ او لمبا ملتان محمد زبیر
خان، پرسنل اسٹاف ٹو AIG حاجی طاہر اعجاز، پی آر او ٹو AIG
محمد اویس اور پی ایس ٹو آر پی او انسپکٹر محمد نعیم شامل تھے۔
ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
سرگرمیوں سےآگاہ کرتےہوئےپولیس لائن میں ہونےوالےنگرانِ شوریٰ کےسنتوں بھرےبیان
میں شرکت کی دعوت دی اورمدنی مرکزفیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیرِ اہتمام 13 نومبر 2021ء برزو ہفتہ کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں کم و بیش 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اپنی اصلاح کیسے کی جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اپنی
اصلاح کاطریقہ بتایا نیز امیرِ اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کاعطا کرده نیک اعمال کا رسالہ سمجھانے کے ساتھ
ساتھ نیکیوں میں اپنے شب و روز بسر کرنے کا ذہن دیا نیز نفلی روزے رکھنے کی بھی ترغیب دلائی ۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 15 نومبر2021ء بروز پیر کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ ڈویژن
ماڈل کالونی علاقہ عباسی مارکیٹ میں اصلاح
اعمال اجتماع ہواجس میں31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نفلی
روزے رکھنے کی ترغیب دلائی ۔
٭دوسری
جانب شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 13 نومبر 2021ء
بروز ہفتہ کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت
آباد کابینہ ڈویژن شریف آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقہ اور
ڈویژن کے اسپیشل دینی کام کے نکات پر کلام کیا اور شیڈول میں بہتری لانے کے بارے میں نکات پیش کئے۔ مزید اصلاح اعمال اجتماع منعقد
کرنے اور مدنی مذکراہ دیکھنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی
بہنیں )
کے تحت16نومبر2021ء بروز منگل حیدرآباد ریجن
میں بذریعہ کال مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس
میں حیدرآباد ریجن و زون ڈونیشن بکس ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد اہداف پورا کرنے اور مزید گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے اہداف پر کلام کیا ۔
دعوتِ اسلامی کےتحت ملک بھرمیں ہرجمعرات کوہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع کاانعقادکیاجاتاہےجس میں کثیراسلامی
بھائی شرکت کرتے ہیں۔
اسی سلسلےمیں 18نومبر2021ءبروزجمعرات کورنگی
نمبر 4 رضا مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کااہتمام کیاگیاجس میں مقامی
اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی
محمدامین عطاری نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کی دینی،اخلاقی اورتنظیمی
اعتبار سےتربیت فرمائی۔
فیصل آباد ریجن شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت ہونے
والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ماہ اکتوبر 2021 ءمیں ہونے والےدینی کاموں کی
کارکردگی درج ذیل ہے:
کفن
دفن تربیتی اجتماعات کی تعداد: 117
ان
اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 ہزار 432
غسل میت
کی تعداد: 410
ایصال
ثواب اجتماعات کی تعداد: 215
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےوالی لواحقات کی تعداد: 386
عاملات
نیک اعمال بننے والی لواحقات کی تعداد: 76
اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے
والی لواحقات کی تعداد : 41