20 نومبر کو دنیا بھر میں Children’s Day منایا جاتا ہے ،اس دن کا مقصد بچوں کی تعلیم و تربیت ، صحت و تفریح اور ذہنی نشوونما کے حوالے سے والدین یا سرپرستوں کو آگاہ کیا جائے تاکہ دنیا بھر کے بچے مستقبل میں معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ اس بات میں کسی کو ذرہ برابر بھی شک وشبہ نہیں کہ بچے ہی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔ بچے بڑے ہوکر ملک وملت کی ترقی کا سبب بنتے ہیں۔کسی بھی قوم اور وطن کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اس قوم کے بچے اچھی تعلیم و تربیت ، بہترین اورعمدہ اخلاق والے نہ ہوں۔

رنگ ونسل اور ملک وقوم کے فرق کے بغیر دعوتِ اسلامی کی خدمات دنیا کے سامنے ہیں ۔دعوت اسلامی بچوں کے لئے کیا کررہی ہے ،آئیے! اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں ۔

مدرسۃ المدینہ (Boys And Girls)

والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ہمارے بچے قرآن کی تعلیم ایک اچھے ادارے سے حاصل کریں ، جس کا نظم و ضبط بہترین اور ماحول بچوں کے لئے خوشگوار ہو۔ انہیں ترجیحات کو دیکھتے ہوئے دعوت اسلامی نے مدرسۃ المدینہ قائم کیا ۔دعوت اسلامی کے مدارس میں ماحول انتہائی خوشگوار ہوتاہے۔یہاں بچوں کو نہایت پیارو محبت سے پڑھایا جاتا ہے ۔

اب تک تقریباً 3 لاکھ 65 ہزار بچے حفظ اور ناظرہ کى تعلىم حاصل کرچکے ہیں۔ دعوت اسلامی نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پرمزید 2600مدارس بنانے کا ٹارگیٹ رکھتی ہے۔

دارالمدینہ)School)

جیسے جیسے زمانہ بدلتا ہے ویسے ہی اس کے تقاضے بھی بدلتے ہیں ، آج کے دور میں ان اداروں کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے جہاں دینی و عصری تعلیم کا بہترین انتظام ہو ، تاکہ بچوں کے لئے ایک ہی جگہ سے دینی و دنیاوی تعلیم کا حصول ممکن ہو ۔ اسی بنا پر دعوت اسلامی نے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم قائم کیا ، یہاں  شریعہ کمپلائنٹ اکیڈمک ایجوکیشن دی جاتى ہے۔

”دارُالمدینہ“ میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے اہل، تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ٹیچرز کا انتخاب کیا جاتا ہے، وقتاً فوقتاً ٹیچرز کی ٹریننگ بھی کی جاتی ہے تاکہ اُنہیں جدید تعلیمی تکنیک سے آگاہی فراہم کی جاسکے۔ اس وقت ملک و بیرونِ ملک، ہند، برطانیہ(UK)اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (USA) وغیرہ میں ”دارُالمدینہ“ کے  82 کیمپس(Campus) قائم ہوچکے ہیں،جن میں پڑھنے والے بچوں اوربچیوں کی تعداد تقریبا ً24 ہزار سے زائد ہے۔

کِڈز مدنی چینل)Kid’s Madani Channel)

آج کا دور میڈیا کا دور ہے ، بچوں کی تعلیم و تربیت میں میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے ، کیونکہ بچے کھیل کود اور کارٹونز کی طرف زیادہ Attract ہوتے ہیں ، بچوں کے اخلاق کو بہتر بنانے اور کھیل ہی کھیل میں انہیں علم دین سکھانے کے لئے دعوت اسلامی نے کڈز مدنی چینل قائم کیا ، جس میں بچوں کے لئے کارٹونز، ا سٹوریز اور تفریح سے بھرپور معلوماتی پروگرامز پیش کئے جاتے ہیں ۔”کڈز مدنی چینل“ کے پروگرامز صرف اردو زبان میں ہی نہیں بلکہ دیگر کئی زبانوں میں بھی نشر کئے جاتے ہیں ۔

ریہبلٹیشن سینٹر)Rehabilitation Center)

معذور بچے بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں ، ان کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینا بھی معاشرے کی ذمہ داری ہے، اس ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRFنے ریہبلٹیشن سینٹر“ قائم کیا ہے۔

مدنی ہوم)Orphanage(

دعوتِ اسلامی نے یتیم بچوں کی کفالت اور ان کی تعلیم و تربیت کے لئے ”مدنی ہوم “کے نام سے یتیم خانے(Orphanage(کے قیام کا اعلان بھی کیا ہے ، جس کے تحت کراچی میں پہلا ”مدنی ہوم “(یتیم خانہ)قائم کیا جائے گا، جہاں ان بچوں کی شاندار انداز میں تربیت کی جائے گی ۔

”مدنی ہوم“ میں بچوں کودینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا ،انہیں عالم دین بنایا جائے گا اور وہ ہنر سکھائے جائیں گے جو انہیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد گار ثابت ہوں۔

فیضان آن لائن اکیڈمی (Faizan Online Academy(

فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے دنیا بھر میں کہیں بھی گھر بیٹھے بچوں اور بڑوں کو اسلامک کورسز کروائے جاتے ہیں۔اللہ پاک کے کرم سےاب تک ملک و بیرون ملک میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی 40 سے زائد برانچز قائم ہوچکی ہیں۔جن میں 2500 سے زائد ٹیچرز اور مینجمنٹ اسٹاف کے ذریعے 20ہزار اسٹوڈنٹ کو اردو اور انگلش زبان میں مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں۔یہ ڈپارٹ 24گھنٹے قرآنِ پاک کی تعلیم سمیت 30کورسز کروانے میں مصرف ہے۔جن میں عالم کورس،فرض علوم کورس اورنیومسلم کورس شامل ہیں۔

بچوں کی دنیا (Children’s Literature Department(

اچھا لٹریچر بچوں کی اخلاقی اور معاشرتی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، اس خلا کو پُر کرنے کے لئے دعوت اسلامی نے ایک خصوصی شعبہ بچوں کی دنیا قائم کیا ہے ، جس کا مقصد بچوں کے لئے ایک مستند اور صحت مند مواد فراہم کرنا ہے ، بچوں کی تعلیم و تربیت،اخلاقیات ومعاشرت اورذہنی نشوونما میں اضافے کے لئے ایکٹیویٹز پر مشتمل 90سے زیادہ مضامین” ماہنامہ فیضان مدینہ میں آچکے ہیں، اس کے علا وہ الگ سے بھی یہ شعبہ بچوں کے لئے دلچسپ اور سبق آموز کہانیاں لکھ رہا ہے ۔جیسے:

(1)رہنمائی کرنے والا بھیڑیا(2)لالچی کبوتر(3)چالاک خرگوش(4)بے وقوف کی دوستی۔

Coming Soon

1۔پیارے نبیوں کی زندگی سیریز۔2۔بچوں کے لئے قرآنی واقعہ سیریز۔3۔بچوں کی 40دعائیں )تصویروں کے ساتھ(۔

4۔بچوں کی نماز) تصویروں کے ساتھ(۔

مذکورہ اقدامات کو دیکھ کر اس بات کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ دعوت اسلامی بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے لئے کوشاں ہے ۔ آپ بھی دعوت اسلامی کے اس قافلے میں شامل ہو جائیے اور دنیا میں قرآن و سنت کی تعلیم عام کرنے میں دعوت اسلامی کا ساتھ دیجئے ۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو