بچے اور صحت

Tue, 26 Dec , 2023
141 days ago

بچے گھر کی رونق ہوتے ہیں ۔ اگر کوئی بچہ بیمار ہوجائے تو والدین بے چین ہوجاتے ہیں ۔ پریشان ہوجاتے ہیں ۔ظاہر ہے والدین اور اولاد کا تعلق ہی کچھ ایسا ہے ۔لیکن یہاں ایک بات قابل غور ہے کہ والدین صحت اور حفظان صحت کے حوالے سے کتنی awareness رکھتے ہیں ؟بچوں کے لیے کیا کیا احتیاطی تدابیر کرنی چاہئیں؟والدین جہاں بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے کوشاں رہتے ہیں وہاں ان کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ بچوں کی healthکے حوالے سے بھی سنجیدگی اپنائیں ۔

قارئین :آئیے بچوں کی صحت و حفظان صحت کے حوالے سے کچھ Tipsجان لیتے ہیں ۔

متوازن غذائیت:: Balanced Nutrition

اپنى بچوں کو متوازن غذا فراہم کریں جس میں پھل، سبزیاں،اناج، مناسب مقدار میں پروٹین اور دودھ شامل ہوں۔نیز میٹھے مشروبات اور زیادہ نمکین خوردونوش کی چیزوں سے دور رکھیں ۔توانائی کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے بچوں کو کھانے کی ترغیب کے ساتھ ساتھ کھاناکھانے پر appreciateبھی دیں ۔

جسمانی سرگرمی:: Physical Activity

بچے کی عمر کے مطابق باقاعدہ جسمانی سرگرمی کو فروغ دیں۔ اسکرین ٹائم (ٹی وی، کمپیوٹر) کو محدود کریں ، آپ والدین ایک خاندان کی حیثیت سے بچوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں میں شامل ہوکر ان کو فزیکل ایکٹیویٹی کا عادی بنانے کی بھرپور کوشش کریں ۔

مناسب نیند:: Adequate Sleep

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا بچہ اپنى group agerکی اعتبار سے ٹھیک نیند کررہاہے ۔وقت مناسب پر اُسے سلادینے کا معمول بنائیں تاکہ اس کی نیند پوری ہوسکے ۔جو ایک جسم کا تقاضابھی ہے ۔کوشش کریں کہ بچوں کے لیے آرام دہ اور پرسکون نیند کا ماحول بنائیں۔

حفظان صحت::Hygiene

اپنے بچوں کو حفظان صحت کے اچھے طریقےضرور سیکھائیں اور ا ن اصولوں پر عمل کرنے کی صورت میں بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کریں مثلابچوں کو ہاتھ دھونے ، دانتوں کی صفائی ،ناخن کاٹنے ،صاف کپڑے پہننے ،غسل کرنے کے حوالے سے تربیت دیں اور جب وہ بِنا بولے اس پر عمل پیراہوں تو آپ تعریف کی صورت میں ان کی حوصلہ افزائی ضرور کردیں تاکہ ان کا صفائی و ستھرائی کا جذبہ سرد نہ پڑے ۔

جذبات کی نگہداشت :: Well- Being Emotional

اپنے گھر کو سکھ چین اور محبت اور اپنائیت کا گہوارہ بنائیں ۔بچوں کے لیے ایک environment friendly بنائیں ۔جہاں بچہ اپنے من کی بات آپ سے کرسکے ۔اپنے آئیڈیاز، اپنے خدشات ،اپنی مشکلات پوری energyکے ساتھ آپ کو بتاسکے ۔یہ اس بچے کی مینٹل ہیلتھ کے لیے بہت ضروری ہے ۔آپ اپنے اندرسننے کا ظرف اور بچے کو کہنے کا حق ضرور دیں ۔تاکہ آپ گاہے گاہے اپنے بچے کے بارے میں جان سکیں کہ وہ کیا سوچتاہے اور کیاکیا کرنے کا ارادہ رکھتاہے ۔نیزاپنے بچے کو اعصابی طور پر مضبوط کرنے کے لیے ان سے اپنى زندگی کے مشکل حالات کی اسٹوری shareکریں جس میں آپ مشکل سے نکلنے کے طریقے تلاش کرکے مشکل سے نکل گئے تھے تاکہ بچہ مہم جو بن سکے ۔

حفاظت: :Safety

حادثات سے بچنے کے لیے اپنے گھر کو چائلڈ پروف بنائیں۔عمر کے مطابق کار سیٹ اور سیٹ بیلٹ استعمال کریں۔اپنے بچے کو حفاظتی اصولوں کے بارے میں تعلیم دیں، جیسا کہ سڑک پار کرنے سے پہلے دونوں طرف دیکھنا،زیبراکراسنگ سے کراس کرناوغیرہ ۔

صحت کا باقاعدہ معائنہ:: Check-up Regular Health

بچوں کو چیک اپ کے لیے اطفال کے ماہر کے پاس باقاعدگی سے دورے کا شیڈول بنائیں۔کسی بھی صحت کے خدشات کو فوری طور پر حل کریں۔بیماری کا دورانیہ طویل نہ ہونے دیں ۔بیماری کی تشخیص کے بعد علاج میں تاخیر ہرگز نہ کریں۔

نقصان دہ چیز وں کو سرعام استعمال سے گریز کریں : Avoid using harmful substances in public

آپ کے بچے آپ کی حرکات و سکنات کو دیکھتے ہیں اور آپ کے عمل کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔چنانچہ آپ بچوں کے سامنے اسموکنگ و دیگر نشے ہرگز نہ کریں بلکہ ہمارا تو مشورہ ہے کہ کسی کے بھی سامنے نہ کریں یہ آپ کے لیے بھی زہرِ قاتل ہے اورآپ کی اولاد کے لیے بھی زہر ہے ۔

تعلیمی محرک::Stimulation Educational

بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے نفسیاتی پہلووں کا خیال ضرور رکھیں ۔اس انداز میں ایجوکیشن کو جاری رکھیں کہ بچہ اسکول کے کام ،ہوم ورک اور اسائنمنٹ کو بوجھ سمجھ کر نہ کرے ۔بلکہ خوشی خوشی بچہ سیکھنے کی کوشش کرے ۔

سماجی میل جول:: Social Interaction

اپنے بچوں کو سوشل بنائیں ۔خاندا ن ،پڑوس ،دوست وغیر ہ سے میل میلان رکھنے دیں ۔ان سے مراسم انھیں سوشل بنادیں گے ۔یہ معاشرے کے ان لوگوں سے کئی چیزیں سیکھیں گے ۔جو مستقبل میں انھیں رویوں کو اسٹڈی کرنے کے حوالے سے معاون ثابت ہوں گے ۔

قارئین:ہر بچہ منفرد ہوتا ہے، اور انفرادی ضروریات مختلف ہو سکتی ہیں۔ اب آپ نے غور کرنا ہے کہ آپ کے بچوں کو کس طرح اورکس حوالے سے آپکی توجہ کی ضرورت ہے ۔ اپنى اولادوں کا خیال رکھیں یہ اللہ کی نعمت ہیں ۔بہترین تعلیم و تربیت یافتہ اور صحت مند اولاد آپ کے لیے بنے گی بہترین اثاثہ ۔ اللہ کریم ہمیں اپنى اولاد کی اچھی تعلیم وتربیت اور ان کی بہترین دیکھ بحال کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔