٭پورا نام:حضرت سیدناابو محمد عبد اللہ شاہ غازی الاشتر رحمۃ اللہ علیہ
٭پیدائش: آپ کی پیدائش واقعۂ کربلا کے 37 سال
بعد 98ہجری
میں مدینہ منورہ میں ہوئی۔
٭والد گرامی: آپ کےوالد صاحب کا نام حضرت سید
محمدنفس ذکیہ تھا جوکہ نواسۂ رسول حضرت امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ کے سگےپَر پوتے تھے۔
٭خاندان: حضرت عبداللہ شاہ غازی کا تعلق اہل بیت
اطہار کے گھرانے سے ہے۔آپ حسنی حسینی سیِّد ہیں۔ آپ کا سلسلۂ نسب پانچویں پشت میں مولاعلی شیر خدا کر م اللہ
وجہہ الکرم سےجا ملتاہے۔ پورا سلسلۂ نسب یوں ہے:سید عبد اللہ شاہ غازی بن سید
محمد ذو النفس الذکیہ بن سید عبد اللہ المحض بن سید حسن مثنیٰ بن سیدنا امام حسن مجتبیٰ بن امیرالمؤمنین
حضرت مولیٰ علی المرتضیٰ(رضی اللہ عنہم)
٭آپ کا شمار تابعین یاتبع تابعین میں ہوتا
ہے۔
٭ تعلیم و تربیت : آپ کی
تعلیم و تربیت آپ کے والد صاحب کے زیرِ سایہ مدینۂ منورہ میں ہی ہوئی۔آپ علمِ
حدیث میں ماہر تھے۔ بعض مصنفین نے آپ کو محدثین میں شمار کیا ہے۔
٭ سندھ آمد: اندرونِ سندھ پاکستان میں آپ رحمۃ
اللہ علیہ کی آمد 138 ہجری میں ہوئی۔ آپ 400 افرا د کے قافلے پر مشتمل لوگوں کے ساتھ
سندھ میں تشریف لائے۔
٭تبلیغ: آپ سندھ میں 12 برس تک
اسلام کی تبلیغ میں مشغول رہے اور مقامی آبادی کے سینکڑوں لوگوں کو اسلام سےمشرف
کیا۔
٭حضرت سیدعبداللہ شاہ غازی سندھ میں داخل ہونے
والے پہلے سادات گھرانے کے بزرگ و مبلغ تھے۔
٭آپ نہایت عابدو زا ہد ،متقی ،بلند ہمت،دِین کا
درد رکھنے والے اور لوگوں پر انتہائی شفیق اور مہربان تھے۔
٭وصال: 20ذُوالحجۃُ الحرام151 ہجری میں آپ شہید
ہوئے۔ہجری کے اعتبار سے 53 سال عمر پائی۔
٭مزار شریف: کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں آپ
کا مزارِ پُر انوار اپنی برکتیں لُٹارہا ہے
٭سمندر کنارے میٹھے پانی کاچشمہ: آپ
کی مشہور کرامات میں سے ایک کرامت جو آج بھی آپ کے مزار پر انوار کے پہلو میں ہے
وہ ہے ”میٹھے پانی کا کنواں“ ۔اس کے بارے میں مشہور یہ ہے کہ جب آپ کو شہید کیا گیاتو
آپ کےمریدین آپ کے مزار پُرانوار کے پاس رہے کہ کہیں دشمن آپ کے جسم مبارک کو نکال
کر نہ لے جائیں۔ آپ کا مزار اونچائی پر تھا اس لئے مریدوں کو پانی لینے جانے میں
پریشانی تھی تو مریدین نے آپ کے وسیلے سےعاجزی و انکساری کے ساتھ اللہ کریم کی
بارگاہ میں دعا کی،توایک مرید کےخواب میں آپ تشریف لائے اور دعا کی قبولیت کی
خوشخبری دی کہ اللہ کریم نے تمہاری دعا قبول فرمالی اور آپ کے مزار پرانوار کے
پاؤں کی جانب سے ایک میٹھےپانی کا چشمہ جاری ہوگیا،آج بھی وہ چشمہ جاری ہے اور ہزاروں لوگ وہاں آکر اس کا پانی پیتے اور برکتیں حاصل کرتے ہیں ۔
٭عرس:ہر سال آپ کا تین روزہ عرس 20ذُوالحجۃُ
الحرام سے شروع ہوجاتا ہے۔ اس سال آپ کا 1294واں عرس منایا
جارہا ہے۔
نوٹ: دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہر سال عرس کے
موقع پر مزار شریف پر محفل کا سلسلہ ہوتا ہے۔ اس سال بھی 29 جون 2024 بروز ہفتہ
بعد نمازِ مغرب محفل کا سلسلہ ہوگا جس میں مدنی چینل کے مختلف نعت خوان ہدایہ
عقیدت پیش کریں گے جبکہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رُکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری خصوصی بیان
فرمائیں گے۔ یہ محفل مزار شریف کے احاطے میں ہوگی۔ شرکت فرماکر ثواب کا خزانہ
پائیں۔