نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے اکتوبر 2021ء  میں یوکے میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:248

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:813

ہفتہ وار امیراہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کا مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار719

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد : 304

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار937

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات: 185

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5ہزار 459

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکامدنی دورہ کی تعداد ):429

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 17ہزار607

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:1ہزار595


دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےذمہ داراسلامی بھائیوں نےپچھلےدنوں یونیورسٹی آف لاہورکادورہ کیاجس دوران انہوں نےیونیورسٹی کےپروفیسرز سےملاقات کی۔

ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام کراچی میں ہونےولےتین دن کےP.H.D اور M.Philاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

اسی طرح زنجانی کابینہ میں مختلف پروفیسرزولیکچرار کوبھی اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی جس پروہاں موجوداسلامی بھائیوں نےاپنی نیک خواہشات کااظہار کرتےہوئےاس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنےکی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ماہ اکتوبر2021ء میں دعوت اسلامی کے شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے زیر اہتمام یوکے کی اسکاٹ لینڈ، لندن اور مانچسٹرریجنز کی ذمہ داراسلامی بہنوں  کی جانب سے31 ایسی اسلامی بہنوں سے رابطہ کیا گیا جو پہلے رابطے میں تھیں مگر کچھ عرصے سے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے دور تھیں۔ ان میں سے22 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔7 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ 8اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھا/ پڑھوایا، 6 اسلامی بہنوں نے شارٹ کورس کیا/ کروایا، 12 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالہ پڑھا اور3 اسلامی بہنوں نےنیک اعمال کا رسالہ جمع کروایا۔


دعوت اسلامی کا دینی کام دنیا بھر میں جاری و ساری ہے اور روز بہ روز ترقی کی طرف گامزن ہے ۔دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ” شب و روز (News Department) بھی ہے ۔

اس شعبے میں مختلف ممالک سے مختلف دینی کاموں کی مدنی خبریں موصول ہوتی ہیں جو دعوت اسلامی کی ویب سائٹ شب و روز پر اپلوڈ ہوتی ہیں ہے۔

اکتوبر 2021ء میں یوکے ریجن کےمختلف ممالک سے ملنے والی مدنی خبروں کی تعداد66 ہے۔ان ممالک میں لندن ، برمنگھم ، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ شامل ہیں ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام اکتوبر 2021ء میں یوکےمیں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ رہا جس میں برمنگھم ریجن سے 4اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔ کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے فی سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔


دین ِاسلام نے جہاں مردوں کے لئے زندگی گزارنے کے اصول بتائے ہیں ویسے ہی عورتوں کے لئے بھی رہنما اصول قائم کر رکھے ہیں۔ دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کی بھی دینی و معاشرتی تربیت کی جاتی ہے۔

گزشتہ ہفتے جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عاشقان رسول کو رسالہ ”امیر اہل سنت سے عورتوں کے بارے میں سوالات“پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 17 ہزار 741 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”امیر اہل سنت سے عورتوں کے بارے میں سوالات“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔

اسی طرح امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے رسالہ”کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 14 ہزار 404 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے  ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہ اکتوبر 2021ء کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

اس ماہ ہونے والے کورسز کی تعداد: 19

مقامی مدرسات کے ذریعے لگنے والے درجوں کی تعداد: 14

کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 401

پہلی بار کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 60

ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 239

مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں پڑھنے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 47


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے لندن ریجن کے ولزڈن گرین ڈویژن میں 4دن پر مشتمل ”شمائل مصطفیٰﷺکورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 32اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں حضور اکرمﷺکی پیدائش مبارکہ سے لیکر وفات ظاہری تک حیات طیبہ کے حالات ،حسن و جمال کی باتیں ،خصائص و کمالات کے بارے میں بیان کے ساتھ ساتھ امت پر حقوق مصطفیٰﷺکے بارے میں مدنی پھول دیئے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لندن یوکے ریجن میں 14مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات  کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 500اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ علاقائی دورہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


شعبہ فیضانِ اسلام دعوتِ اسلامی کےتحت 21نومبر2021ءبروزاتوارنگرانِ مجلس نعمان عطاری نےذمہ داراسلامی بھائیوں کےہمراہ حیدرآباد بدین کابینہ ڈویژن گولارچی کادورہ کیاجس دوران انہوں نے نیومسلم آبادی میں ایک امام صاحب کے گھر کی تعمیرات کا جائزہ لیتےہوئےائمہ کرام کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا۔

اس مدنی مشورے میں گولارچی میں  63دن کےتربیتی کورس کروانے اورنیومسلم افرادکےلئےمدرسۃالمدینہ جزوقتی کھولنےکے حوالے سے مشاورت ہوئی جس میں ریجن ذمہ دارسمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجودتھے۔(رپورٹ: شعبہ فیضانِ اسلام ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام یوکے لندن( London) ریجن میں ماہ اکتوبر 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

ذیلی حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی تعداد: 22

اکثر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 125

ماہ میں 1 یا 2 بار نیکی کی دعوت دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 9

تقسیم کئے جانے والے کتب و رسائل کی تعداد: 100

انفرادی کوشش سے اپنے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2