دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 نومبر  2021ء کو کراچی ایسٹ زون 2 گلزار ہجری کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ نگران و مشاورت اور ڈویژن نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں’’ غصے کے نقصانات ‘‘سے متعلق سنتوں بھرا بیان ہوا ۔ اس کے بعد مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے نکات سمجھاتے ہوئے اس کے لئے زیادہ سے زیادہ انفرادی کوشش کرنے کی ترغیب دلائی اور مدارس المدینہ،جامعات المدینہ اور کنز المدارس بورڈ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی نیز بلڈنگ ذمہ دار بنانے کے لئے اہداف دیئے گئے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد میں اضافے کی نیتیں بھی کروائیں گئیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں)کے تحت 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ ڈویژن شریف آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقہ اور ڈویژن کے اسپیشل دینی کام کے متعلق نکات پر کلام کیا اور شیڈول کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ مزید ماہانہ تربیتی سیشن رکھوانے اور ٹیسٹ کے لئے اسلامی بہنوں کو تیار کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں) کے تحت 16 نومبر2021ء کو لیاقت آباد کابینہ ڈویژن دستگیر میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 350 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ سیرتِ غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے،مدنی چینل دیکھنے نیز دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے ذہن سازی بھی کی۔ آخر میں صاحبزادی ِ عطار سلمھاالغفار نے دعا فرمائی ۔

٭ اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 15 نومبر 2021 ء بروز پیر کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد اور ناظم آباد کابینہ میں سہ ماہی مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا جن میں ریجن تا علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے علاقاء تا ڈویژن سطح تک کے دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور کارکردگی شیڈول میں بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دیئےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

شعبہ ربطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام گزشتہ دنوں بلوچستان ریجن میں غوثِ اعظم رحمۃاللہ علیہ کےعرس کےسلسلےمیں اجتماعِ غوثیہ کاانعقادہواجس میں کافی تعدادمیں عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔

اس دوران قبائلی رہنماو دربار پیر سیّد عزت شاہ بخاری کے سجادہ نشین پیر سیّد ہمت علی شاہ بخاری سمیت دیگرشخصیات سےملاقات کاسلسلہ رہا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے  شعبہ محفل نعت کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 کورنگی ساڑھے 3 میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں محفل نعت اور دینی حلقہ (سیکھنے سکھانے کا حلقہ )کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی اور دینی حلقے بنام ( سیکھنے سکھانےکا حلقہ ) منعقد کرنے کے حوالے سے نکات بتائے۔ مزید ماہانہ مدنی مشورے کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ذہن سازی کی ۔

دعوتِ اسلامی کے  شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ (اسلامی بہنیں) کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 ملیر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون تا کابینہ سطح تک کی فنانس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف کابینہ کے بستوں کا آڈٹ لیا اور setting place کے نظام میں ذمہ داراسلامی بہنوں کی کوشش کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔ اس کے بعد ای- رسید پر ڈونیشن وصول کرنے کی ٹریننگ دی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 13 نومبر 2021ء   بروز ہفتہ کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ ڈویژن جناح اسکوائر میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’ کفن دفن‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ اس کے بعد غسل میت دینے ا ور کفن کاٹنے و پہنانے کا عملی طریقہ بتایا نیز دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ کفن دفن ٹیسٹ کی ترغیب دلانے پر 6 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت حیدرآباد میں ذمہ داراسلامی بھائیوں نےمختلف شخصیات سےملاقات کی جن میں ایڈمنسٹریٹر DMC رحمۃالله شیخ، انجینئرDMC محمد ہارون، انجینئر ورکس ڈیپارٹمنٹ مختیار علی شیخ، وقار احمدX-EN واٹربورڈ ڈیپارٹمنٹ، واٹربورڈ ڈیپارٹمنٹ اعجاز احمد انجینئراوراسٹاف ممبرزشامل تھے۔

ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی خدمات کےحوالےسےبریفنگ دیتےہوئےچندشعبہ جات کاتعارف پیش کیاجس پرشخصیات نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوخوب سراہا۔

بعدازاں ایڈمنسٹریٹرسےگفتگوکرتےہوئےانہیں دعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اورمدنی مرکزفیضانِ مدینہ حیدرآباد وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14 نومبر2021ء   برزو اتوار کراچی بن قاسم زون ڈویژن میر پور ساکرو میں شخصیات اجتماع ہواجس میں زون مشاورت، مدرسۃالمدینہ کی کابینہ نگران اور مدرسات سمیت کم و بیش 200 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’غوث پاک کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جِس پر اسلامی بہنوں نے عطیات جمع بھی کروائے۔

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داراسلامی بھائیوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس چوہدری محمد صفدر وڑائچ سےملاقات کی اورانہیں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ گوجرانوالہ وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

اس کےعلاوہ اسسٹنٹ کمشنر ڈائریکٹر PHA شاہد عباس جوتہ، اسسٹنٹ کمشنر صدراور سیاسی شخصیت آصف سےبھی ملاقات کاسلسلہ رہاجس دوران انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارےمیں بتایاگیا۔

بعدازاں پسرور روڑ بلاک نمبر 51-52میں کئےگئےشجر کاری پودوں کا وزٹ کروایاگیا۔شخصیات نےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کوسراہتےہوئےاپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

خلیق الرحمن مدنی  کے گھر مدنی منی کی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے خلیق الرحمن مدنی عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور مدنی منی کانام رکھتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

پیغام عطار!

اولاد کے ساتھ نرمی کی فضیلت

مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ احیا ء العلوم جلد 2 صفحہ نمبر 785 میں حجۃ الاسلام محمد بن محمد بن محمد غزالی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں اولاد کے ساتھ نرمی کرنا مستحب ہے،سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے پیارے پیارے مدنی بیٹے خلیق الرحمن مدنی کی خدمت میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ماشا اللہ الکریم شہزادی کی ولادت بہت بہت بہت مبارک ہو۔ خلیق الرحمن بیٹا صحابیہ کی نسبت سے صاحبزادی کا نام رکھتا ہو ”صائبہ“۔ صائبہ کا معنیٰ ہے ”آزاد“میں آپ کو اپنی مدنی بیٹی کو اور سارے خاندان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پیارے پیارے پھول جیسے بچی کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخل کرتا ہوں۔ جعلہا اللہ مبارکاً علیکَ وعلٰی امتی محمد علی صاحبہا الصلوة والسلام ۔ اللہ رب العزت اس بچے کو آپ کے لئے اور ساری امت کے لیے باعثِ برکت بنائے ۔ اٰمین

دعائے عطار

یا رب المصطفٰے جلا جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صائبہ عطاریہ کو درازیِ عمر بالخیر عطا فرما، یا اللہ پاک انہیں صحتوں راحتوں عافیتوں عبادتوں ریاضتوں دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔مولائے کریم انہیں اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور اطاعت گزار، فرما نبردار بنا۔ گھر بھر کے لیے راحت کا سامان بنے، خاندان میں نیکی کی دعوت پھیلنے کا ذریعہ بنا، اے مالک یہ پیاری پھول جیسی پیاری بچی بڑی ہو کر باعمل عالمہ دین بنے، مفتیہ اسلام بنے، دعوتِ اسلامی کا مخلص مبلغہ بنے۔ مولائے کریم ان کی امی کی کمزوی دور ہو صحت ملے راحت ملے ہمت ملے طاقت ملے عافیت نصیب ہو ، نارمل لائف میں آجائیں اور تیری رضا کے سائے میں دین و دنیا کے کام حسبِ معمول کرنے والی بن جائیں۔ مولائے کرام ان کے ابو کو بھی صحت دے ہمت دے راحت دے طاقت دے روزی روزگار میں خیر و برکت دے، یہ سار ا گھرانہ نیکی کی دعوت، حسنِ اخلاق اور اعلیٰ کردار کے حوالے سے پہچانا جائے۔

صلواعلی الحبیب ۔ صلی اللہ علیٰ والہ وسلم

امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے مزید فرمایا : نیت کیجئے کہ اپنے پیارے پیارے پھول جیسے بچے کو اللہ زندہ سلامت رکھے عالمِ دین حافظ قر آن مفتی اسلام اور مبلغ دعوت اسلامی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ گھر کے تمام افراد کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے رہیں، گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں، دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں، خاندان کے تمام افراد اپنے چہرے پرداڑھی سجائیں۔ داڑ ھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔ معا ذا للہ

اب تک جس نے داڑ ھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی ہو اس پر واجب ہے کہ فورا توبہ کرے اور پکا عہد کر یں کہ نہ داڑ ھی کٹے نہ ایک مٹھی سے گھٹے،اللہ پاک کے آخری نبی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبار ک کان تک کبھی پورے مبارک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے ، زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہو۔

یاد رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام اور گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے ”فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600“ کا مطالعہ فرمائیں۔

ہر جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، رات گزاریں، وہیں سوئیں تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائیں تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔ سنتیں سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کرے گھر کی تمام اسلامی بہنیں بدھ کے روز دوپہر میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں گھر کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں ان شاء اللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے چھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اس ہفتہ کا رسالہ ہے ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ اس کے صرف 17 صفحات ہیں ضرور پڑھیں چاہیں تو آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں۔

دعوت اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔ اِن شااللہ الکریم

مزید کم از کم ایک فرد کو 12ماہ کے لیے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کا حقداد بنیے۔ ہوسکے تو پچیس25 سو یا اس کے زائد کے رسائل مکتبۃ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔

رمضان  عطاری کے گھر مدنی منےکی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے رمضان عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور مدنی منے کانام رکھتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

پیغام عطار!

اولاد کے ساتھ نرمی کی فضیلت

مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ احیا ء العلوم جلد 2 صفحہ نمبر 785 میں حجۃ الاسلام محمد بن محمد بن محمد غزالی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں اولاد کے ساتھ نرمی کرنا مستحب ہے،سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے پیارے پیارے مدنی بیٹے رمضان عطاری کی خدمت میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ماشا اللہ الکریم شہزادے کی ولادت بہت بہت بہت مبارک ہو۔ رمضان بیٹا اللہ رب العزت کے پیارے پیارے آخری نبی مکی مدنی محمدِ عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک نام کی تعظیم اور اس سے برکت حاصل کرنے کے لئے صاحبزادے کا نام رکھتا ہوں ”محمد“ اور پکارنے کے لئے صحابی رسول کی نسبت سے ”یمان“۔ یمان کا معنی ہے ”برکت والا“ میں آپ کو اپنی مدنی بیٹی کو اور سارے خاندان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پیارے پیارے پھول جیسے بچے کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخل کرتا ہوں۔ جعلہ اللہ مبارکاً علیکَ وعلٰی امتی محمد علی صاحبہا الصلوة والسلام ۔ اللہ رب العزت اس بچے کو آپ کے لئے اور ساری امت کے لیے باعثِ برکت بنائے ۔ اٰمین

دعائے عطار

یا رب المصطفٰے جلا جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یمان عطاری کو درازیِ عمر بالخیر عطا فرما، یا اللہ پاک انہیں صحتوں راحتوں عافیتوں عبادتوں ریاضتوں دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔مولائے کریم انہیں اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور اطاعت گزار اور فرما نبردار بنا۔ گھر بھر کے لیے راحت کا سامان بنے، خاندان میں نیکی کی دعوت پھیلنے کا ذریعہ بنا، اے مالک یہ پیارا پھول جیسا بچہ بڑا ہو کر عالمِ دین بنے، مفتی اسلام بنے، دعوتِ اسلامی کا مخلص مبلغ بنے۔ مولائے کریم ان کی امی کی کمزوی دور ہو صحت ملے راحت ملے ہمت ملے طاقت ملے عافیت نصیب ہو ، نارمل لائف میں آجائیں اور تیری رضا کے سائے میں دین و دنیا کے کام حسبِ معمول کرنے والی بن جائیں۔ مولائے کرام ان کے ابو کو بھی صحت دے ہمت دے راحت دے طاقت دے روزی روزگار میں خیر و برکت دے، یہ سار ا گھرانہ نیکی کی دعوت، حسنِ اخلاق اور اعلیٰ کردار کے حوالے سے پہچانا جائے۔