دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 نومبر 2021ء کو جڑانوالہ زون ڈویژن جڑانوالہ میں ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران سمیت دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ والدین کی خدمت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے بعد ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ کچھ اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کی مد میں رقم جمع کروائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 نومبر 2021 بروز جمعہ المبارک کو جڑانوالہ زون، اطراف جڑانوالہ ڈویژن رسول پور میں  قائم جامعۃ المدینہ فیضانِ ام عطار جھمرہ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں بذریعہ مدنی چینل نگران شوریٰ کا لائیو بیان سنا گیا ۔

دینی حلقہ میں ذمہ دران اور نگران اسلامی بہنوں کی اصلاح کے مدنی پھول دیئے گئے۔ بیان کے آخر میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ  المدینہ کے زیر اہتمام 19 نومبر 2021ء کو جھنگ زون، اٹھارہ ہزاری اطراف کابینہ ڈویژن کوٹ شاکر میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ان کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا فالو اپ کیا۔ اس کے بعد شعبہ کے دینی کاموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا ا ظہا ر کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 نومبر 2021ء  کو اطراف جڑانوالہ کابینہ ڈویژن اڈا جوہل میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفل نعت کا تِلاوت و نعت رسول ﷺسے آغاز ہوا۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ پنج وقتہ نماز پڑھنے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  19 نومبر 2021 ء بروز جمعہ پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشوروں کاانعقاد ہو اجن میں حیدرآباد اور اسلام آباد ریجنز کی زون و کابینہ سطح تک نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشوروں میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی جائزہ لیتے ہوئے انہیں آئندہ کے لئے اہداف بتائے اور ٹیلی تھون کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے 22نومبر 2021ء تک اَب تک آنے والے یونٹس جمع کروانے کا ہدف دیا ۔


Ameer e Ahl e Sunnat motivate attendees of weekly Madani Muzakkirah to read one booklet and bless the readers and listeners of the booklet with his prayers. The performance of the blessed readers of the booklet is presented to the Ameer e Ahl e Sunnat.

Last week, Ameer e Ahl e Sunnat motivated attendees to read or listen to the booklet known as Countless virtues and countless sins”.

Approximately 252 Islamic sisters of Mauritius had the privilege of reading or listening to the booklet Countless virtues and countless sins”.


اٹلی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں  24 نومبر 2021ء بروز بدھ سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اجتماع کا آغاز عشاء کی نماز کے بعد ہوگا، فیضانِ مدینہ مسجد اٹلی میں عشاء کی جماعت 7 بجے ادا کی جاتی ہے۔

فیضانِ مدینہ کا مکمل ایڈریس: Faizan e madina Via papini 8/f Bologna , Italy


دعوتِ اسلامی کے تحت 17 نومبر 2021ء کو محلہ اقبال آباد گلبرگ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا  جس میں پشاور مکتبۃ المدینہ زون ذمہ دار اور مدرسۃ المدينہ زون ذمہ دار سمیت 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’وليوں کے سردار‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اس میں غوث پاک رحمۃ اللہ عليہ کے حالات زندگی کرامات اور اوصاف پرتفصیل سے بيان کیا ۔ مزیداجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا اور ٹیلی تھون کی مد میں رقم جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 17 نومبر 2021ء کو لاہور ریجن ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں رنگپور ڈویژن کی ڈویژن علاقہ اور ذيلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی کو دینی کام کرنے کےحوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعداد بڑھانے کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مزید کوشش کرنے کی نیتیں کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی بن قاسم زون بن قاسم کابینہ شاہ لطیف میں جامعہ فیضانِ صحابیات کا  افتتاح ہوا اس موقع پر افتتاحی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

اس افتتاحی تقریب میں زون نگران، کابینہ نگران، پاکستان مدرسۃ المدینہ نگران ، ریجن نگران، جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کی معلمات اور عوام اسلامی بہنوں سمیت کم و بیش 200 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفارنے مبارکباد دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو فیضانِ شریعت کورس میں داخلہ لینے کی دعوت دی نیز درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔ ساتھ ہی علم دین سیکھنے اور اپنے بچوں کی دینی تربیت کرنے کی بھی ترغیب دلائی۔ مزید گھر میں دینی ماحول بنانے کے تعلق سے بھی مدنی پھول دیئے۔ اس کے علاوہ اس جامعہ کو اسلامی بہنوں کا دارالسنہ بنانے کا اعلان فرمایا اور دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے’’ ماں ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ماؤں کی ذہن سازی کی کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت اسلامی طرززندگی  پر کریں نیز ٹیلی تھون پر بھی کلام کیا اور فیضانِ شریعت کورس میں ایڈمیشنز لینے کے تعلق سے بھی گفتگو کی۔ اسلامی بہنوں نے فیضانِ نماز کورس کرنے، مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ میں داخلہ لینے نیز ٹیلی تھون مہم میں شریک ہونے کی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18نومبر 2021 ء کو کراچی ریجن کوئٹہ زون اورجناح کابینہ میں سیکھنےسیکھانےکے ماہانہ حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں 72 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 

سیکھنےسیکھانےکے حلقوں میں آڈیو کے ذریعے نگران شوریٰ کا بیان ’’ایک ذمہ دار کو کیسا ہوناچاہیئے‘‘ سنا گیا۔ اس کے بعد مبلغات دعوت اسلامی نے فقہ میں مریض کی نماز کا طریقہ کار سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ سیکھنے سکھانے کے زیر اہتمام 18نومبر2021ء بروز جمعرات( خضدار ، گلستان جوہر کی ڈویژن بھٹائی آباد، میمن نگر، عمر خيل، لکی مورت اور محمودآباد کابینہ کے 5 ڈویژنز )میں سیکھنےسیکھانےکے ماہانہ حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں 193 ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت کی ۔

ان حلقوں میں بذریعہ کیسٹ ’’ احساس ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر نگران شوریٰ کا سنتوں بھرا بیان سنایا گیاجس پر بیان کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔


پچھلےدنوں رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کےوفد کی ڈیفنس کراچی میں ایم پی اے اینڈ چیئرمین آف اسٹینڈنگ کمیٹی سہراب سرکی سےملاقات ہوئی۔

اس موقع پروفدنےعوتِ اسلامی کےتحت عالمی سطح پرہونےوالی سرگرمیوں کےبارےمیں بتایانیزانہیں عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کرنےکی دعوت دی جس پرانہوں نےاظہارِمسرت کرتےہوئےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنےکی نیت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)