Under the supervision of ‘Madrasa-tul-Madinah (Islamic sisters), Madrasa-tul-Madinah (Islamic sisters) have started since September 2021 at two places in Johannesburg, South Africa. Islamic sisters enthusiastically acquiring knowledge of the Holy Quran. More admissions are in process.

The interested candidates (Islamic sisters) should contact Zimmadar Islamic sisters of their area. 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ اسلام کے نگران نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ  12اکتوبر2021ءبروزمنگل واہ کینٹ اٹک زون کی ٹیکسلا خان پور کابینہ کا دورہ کیا جہاں نیو مسلم سے ملاقات کی۔

بعدِ ظہر واہ کینٹ کابینہ میں تاجران کے درمیان دینی حلقےکاانعقاد کیا گیاجس میں اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کا سلسلہ رہا۔

اس کے علاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے واہ کینٹ زون کی سنگجانی کابینہ میں علاقائی دورہ کیا،بعدنمازِ مغرب نگرانِ شعبہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بتایانیز 12ربیع الاول کو عیدِ میلادالنبیﷺمنانے کا ذہن دیا۔

آخر میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ: راشد علوی عطاری مدنی رکنِ ریجن شعبہ فیضانِ اسلام ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


With the great passion of saving different parts of body, especially tongue and eyes from sins, Ameer Ahl-e-Sunnat introduced a religious campaign of Yaum-e-Qufl. In this context, Yaum-e-Qufl was observed in different cities of South Africa on the first Monday of October 2021. Approximately, 242 Islamic sisters had the privilege of observing the 25-hour Qufl-e-Madinah. On the other hand, 783 Islamic sisters read the booklet, ‘Silent Prince’.


Under the supervision of ‘Majlis area visit activity (Islamic sisters)’, an online activity ‘call towards righteousness’ was conducted in Vienna, Austria. Kabinah Nigran Islamic sister called the local Islamic sisters towards righteousness, provided the attendees (Islamic sisters) the information regarding the religious activities of Dawat-e-Islami and invited them to attend the online one-day session.


Under the supervision of ‘Majlis shrouding and burial’ (Islamic sisters), an online ‘shrouding and burial Tarbiyyati Ijtima’ was conducted in Vienna, Austria. Approximately, 20 Islamic sisters had the privilege of attending the spiritual gathering.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan and taught the attendees (Islamic sisters) the method of giving Ghusl to the deceased, cutting the shroud, and shrouding the deceased. Moreover, she explained the rulings pertaining to Musta’mal water and Israf [waste].


اللہ تعالیٰ کے دنوں میں سب سے  زیادہ قابل تعظیم حضورتاجدارِ ختم نبوت ﷺکا یوم وِلادت ہے کیونکہ اِسی کے سبب سارے دنوں کو برکت ملی اور اللہ تعالیٰ کے دنوں کو یاد رکھنے کا حکم قرآن کریم نے دیا (پ13،ابراہیم:5)، نیزرحمت الٰہی ملنے پر خوشی کرنے کا حکم قرآن کریم نے دیا (پ11،یونس58)اور اسی قرآن حکیم نے حضوراکرم ﷺ کو سارے جہانوں کے لیے رحمت قرار دیا (پ17،الانبیاء:107) معلوم ہوا کہ حضور نبی کریم ﷺ کے دنیا میں تشریف لانے کی خوشی منانا قرآن پاک کے حکم پر عمل کرنا ہے اور ہر پیر کو روزہ رکھ کر اپنا یوم ولادت خود حضور نبی اکرم ﷺ منایا کرتے تھے۔(صحیح مسلم، حدیث:198)

جشن ولادت سے مرادوہ مبارک اجتماع ہے جس میں حضور تاجدارِ دوجہانﷺ کے فضائل،معجزات، خصلتیں،حالات اورحیات مبارکہ کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا جائے(سبل الہدی الرشاد، 1/363)

جشن میلاد النبی ﷺ کے جائز ہونے کو بڑے بڑے علماء اوراِماموں نے بیان کیا،بلکہ بعض نے خاص اس موضوع پر کتابیں لکھیں جن میں علامہ ابن جوزی حنبلی ، امام سیوطی شافعی،حافظ ابن کثیرحنبلی،حافظ الحدیث علامہ سخاوی ،شیخ عبدالحق محدث دہلوی،شاہ ولی اللہ محدث دہلوی اورامام احمد رضا خان حنفی رحمہم اللہ تعالیٰ جیسے جلیل القدر علماواکابرین شامل ہیں۔

ہم اہلسنت وجماعت کے نزدیک میلاد پاک کی محفل افضل ترین مستحب اور اعلی ترین نیک کاموں میں سے ہے جبکہ اس میں کوئی غیر شرعی بات شامل نہ ہو۔آئیے، میلاد منانے اور سیرت اپنانے کے لیے اس بابرکت مہینے میں درج ذیل اعمال کا اہتمام کریں:

(1)پانچ وقت باجماعت نماز کا اہتمام کریں،قضاء نماز اور اپنے ذمہ لازم زکاۃ اور لوگوں کے قرضے ادا کریں۔

(2)ظاہری وباطنی گناہوں سے سچی توبہ کریں اور اپنے ماتحتوں خاص طورپر اپنی اولاد اور شاگردوں کو گناہوں سے باز رکھیں۔

(3)مسلمان مرد اپنے چہرے کو پیارے آقاﷺ کی سنت داڑھی سے سجائیں اور خواتین خود کو شرعی پردے سے سنواریں۔

(4)ماہِ میلادمیں روزانہ قرآن کریم کی کم از کم تین آیات مبارکہ ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھیں(جیسے خزائن العرفان، نورالعرفان، صراط الجنان)۔

(5)پورا مہینہ روزانہ کم ازکم 313بار دُرود شریف پڑھیں۔

(6)حضورتاجدار ختم نبوتﷺ کی احادیث مبارکہ اور سنتوں پر مشتمل کتب کا مطالعہ کریں جیسے ریاض الصالحین،انوار الحدیث، فیضانِ سنت ،سنتیں اور آداب۔

(7)اس بابرکت مہینے میں سیرت مصطفی(از علامہ عبدالمصطفی اعظمی)، شفاء شریف مترجم(ازقاضی عیاض مالکی)،آب کوثر یا البرہان(از مفتی محمد امین صاحب) میں سے کسی ایک کتاب کا ضرور مطالعہ کریں۔

(8)حضورامام الانبیاءﷺکے حسن وجمال،فضائل وخصائص،رفعت وشان،کمالات ومعجزات نیزمحبت وعشق رسول پر مبنی مستند علمائے اہلسنت کے بیانات سنیں۔

(9)کوئی مدرسہ قائم کریں یا اہلسنت کے کسی ایسے مدرسہ وجامعہ کے ساتھ تعاون کریں جو ہمارے بچوں کو اچھی کارکردگی کے ساتھ حافظ وعالم بنانے میں مصروف ہے۔

(10)اپنے ایک بیٹے یا ایک بیٹی کو عالم دین بنانے کی نیت کریں اور اس پر جلد عملی اقدام بھی کریں۔

(11)کسی غریب بالخصوص سید زادے کے گھرایک دو مہینوں کا راشن ڈالوادیں اور وقتا فوقتا ایسے لوگوں کی مدد کرکے دعائیں لیں۔

(12)ممکن ہو تو کسی ہال/بینکوٹ میں غرباء کے لیے پُرتکلف دعوت کا اہتمام کریں مگر یہ ظاہر نہ کریں کہ صرف غریبوں کو بلایا گیا ہے۔

(13)کسی مقروض مسلمان کاسارا یا کچھ قرض ادا کروادیں۔

(14)کسی نادار وغریب کو کوئی چھوٹا موٹا کاروبار شروع کروادیں۔

(15)کسی مریض کا اپنے مال سے علاج کروادیں اورہوسکے تو اُس کے علاج کا سارا خرچ اپنے ذمے لے لیں۔

(16)جلوس میلاد اور محافل کو غیرشرعی اور غیر اخلاقی باتوں سے پاک رکھیں۔

(17)آڈیو/ویڈیو بیانات یا نعتیں ضرور سنیں مگر اُس کی اونچی آواز سے اہل محلہ ،پڑوسیوں یا کسی مریض کو تکلیف نہ پہنچائیں۔

(18)میلاد کی محفلوں میں وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں اور بڑی راتوں کے علاوہ محافل کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے کافی ہے ۔

(19)محافل یا جلوس میں یا اِن کی تیاری کے دوران باجماعت نمازوں کا لازمی خیال رکھیں۔

(20)عیدمیلاد النبی ﷺکی خوشی میں گھروں ،محلوں اورمسجدوں میں چراغاں کریں مگر چوری کی بجلی ، سٹرکوں پرر کاوٹوں اور لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف دینے سے لازمی لازمی بچیں۔

(21)گھروں پر خواتین کی محفل میلاد کریں تو کسی سنی صحیح العقیدہ عالمہ یا مُبلِّغہ خاتون کا بیان ضرور رکھوائیں جس میں حضوراکرم ﷺکے فضائل، سیرت اور حسن اخلاق کو بیان کیا جائے۔

(22)ممکن ہوتو سارے گھر والے جمع ہوکر 12دن تک روزانہ 25 منٹ گھرمیں محفل میلاد کا اہتمام کریں جس میں تلاوت و نعت اور 12منٹ کا بیان ہو جس میں حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت کا کوئی گوشہ بیان کیا جائے یا ایک دو معجزات بیان کئے جائیں۔

(23)میوزک اورآج کل بجائے جانے والے دَف کے ساتھ حمد ونعت یامنقبت وقوالی سننا، سنانا گناہ ہے۔لہٰذا اس سے بچیں ،حضور رحمتِ عالم ﷺنے ارشادفرمایا: میں تما م جہانوں کے لیے رحمت وہدایت بن کر آیا ہوں تاکہ بتوں کو مٹادوں ،آلات میوزک کو توڑدوں اورزمانہ جاہلیت کی باتوں کو ختم کردوں۔(معجم کبیر،حدیث:7759)

(24)نامحرم مردوں اور عورتوں کا اختلاط حرام ہے لہٰذاجن محافل میں یہ اور دیگرگناہ ہوں وہاں ہرگز نہ جائیں نیز اپنے گھر کی خواتین کو جلوس میں شرکت یا جلوس دیکھنے جانے کی اجازت نہ دیں۔

(25)ماہِ میلاد بلکہ سارا سال حمد وثنا اور نعتیں سُنیں مگر زیادہ توجہ مستند علمائے کرام کے بیانات پر دیں تاکہ ہمارے عقائد واعمال پختہ ہوں اور ان میں پائی جانے والی غلطیاں دُور ہوں ۔

(26)نعت خواں حضرات سے ہاتھ جوڑ کرگزارش : ایک رات میں سات آٹھ جگہ وقت دینے کے بجائے زیادہ سے زیادہ دو جگہ وقت دیں اورکم از کم ایک جگہ کامل توجہ کے ساتھ پورا بیان سنیں۔

مسلمانوں سے فریاد:عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرجشن وِلادت منائیں اور حضور رحمت للعالمین ﷺ کی آمد کے مقصد کو پیش نظر رکھیں، سیرت مبارکہ کا مطالعہ کریں اورآپ کی سنتوں کو اپنائیں ۔

نوٹ :یہ تحریرمختلف کتب ورسائل اورمضامین سے اخذ شدہ مفاہیم اور بعض اپنی معروضات کی روشنی میں مرتب کی گئی ہے۔اللہ کریم ہمیں شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے میلاد منانے اور سیرت اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین بجاہ النبی الامین ﷺ


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ” کرامات اعلیٰ حضرت“ موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


رابطہ برائے ٹرانسپورٹ  ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی)کے زیرِ اہتمام 12اکتوبر2021ءبروزمنگل جینی موٹرز خالد بن ولید روڈ میں 12ہویں کی آمد کے سلسلے میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہواجس میں کار شوروم آنر سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ایسٹ ملیر زون رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دارمحمد ذیشان عطاری نے’’رسول ﷺ تمام جہان کے لئے رحمت ہیں‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اوراس رحمت پر خوشی منانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عبد الوہاب عطاری ایسٹ ملیر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ اسلام کے تحت11اکتوبر2021ءبروزپیر واہ کینٹ اٹک زون کی باہترکابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں نگرانِ شعبہ فیضانِ اسلام نے ذمہ داران سے دینی کاموں کا فالواپ کرتے ہوئے مزید بہتری لانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ نے نگرانِ زون و نگرانِ کابینہ سے شعبے کےدینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ: راشد علوی عطاری مدنی رکنِ ریجن شعبہ فیضانِ اسلام ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت انگلش، عربی اور چائینز لینگویجز کورس کروانے کا سلسلہ ہوتا ہے تاکہ ان زبانوں کو جاننے والوں میں دینی کام کرنا آسان ہوجائے۔ ایسا ہی ایک چائینز لینگویج کورس گلگت بلتستان میں بھی جاری ہے۔

دوران کورس نگران زون گلگت بلتستان عمران عطاری، نگران کابینہ عبد الکریم عطاری اور رکن کابینہ شعبہ مالیات استور نے کلاس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کورس کے اسٹوڈنٹس کو چائینز لینگویج سیکھ کر دین کاکام کرنے کا ذہن دیا جس پر طلبہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔ 


پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پچھلے ہفتے بدھ اور جمعرات کی درمیان شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ صوبائی ترجمان کے مطابق زلزلے کی وجہ سے اب تک 20 افراد انتقال کرگئے جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے مکانات گرنے سے کئی خاندان بھی بے گھر ہوگئے۔

خدمات انسانیت میں مصروف دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی ٹیم بروقت حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے متاثرہ مقام پر پہنچی جہاں انہوں نے پریشانی میں مبتلا آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی امت سے ہمدردی کرتے ہوئےامدادی کاروائیاں کیں۔

شعبہFGRF کی ٹیم نے متاثرہ خاندانوں میں راشن، پکے ہوئے کھانے، نقد رقم اور Disposable برتن تقسیم کیا جبکہ عارضی رہائش کے لئے Tents بھی لگائے گئے ہیں۔متاثرہ مقام پر شعبہFGRFکی جانب سے First aid کے لئے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔

شعبہFGRF کے ہیڈ شفاعت علی عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ انتقال کرجانے والے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔ (Content: محمد حسین عطاری مدنی)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 اکتوبر 2021ء کو ڈیفنس کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور بزنس مینز نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔