ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ(دعوتِ
اسلامی)کے زیرِ اہتمام6اکتوبر2021ءکوعالمی
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ’’فیضانِ نماز و ڈونیشن سیل کورس‘‘ کا
انعقادکیاگیاجس میں عاشقان رسول کو درست نماز و فرض علوم سکھانے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کا نظام
بھی سکھایاگیا۔
اس کورس میں ریجن ذمہ دارسیّد شفیق الرحمٰن
عطاری نے دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو خود کفالت کرنے کےحوالے سے
ذہن سازی کی۔ اس کے علاوہ سافٹ ویئر ذمہ دار عارف عطاری، معلم دانش عطاری اور کفن دفن ذمہ دار عزیر عطاری نے بھی شرکائے کورس
کی تربیت کی۔
واضح رہے 12اکتوبر2021ءبروزمنگل اس کورس کا
اختتام ہوچکا ہے ،اس کورس میں تقریباً45اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ (رپورٹ: سپروائزر محمد ارشد ہارون عطاری ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
واَحْسَنُ مِنْکَ لَمْ تَرَ قَطُّ
عَیْنِی٭ وَ اجْمَلُ مِنْکَ لَمْ تَلِدِ النِّسَاء
خَلَقْتَ مُبَرَّاً مِّنْ کُلِّ عَیْب٭ کَاَنَّکَ قَدْ خَلَقْتَ کَمَا
تَشَاء
خالق
رب العزت عَزَّوَجَلَّ نے اپنے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو ساری کائنات میں سب سے حسین و جمیل اور ہر
عیب سےپاک بنایاہے۔ حسن و جمال مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ایسا تھا کہ کوئی کہتا ہے ، چہرہ مبارک چاند
جیساہے، تو کوئی کہتا ہےرُخِ روشن سے نور کی کرنیں نکلتی تھیں،تو کوئی کہتا ہے آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم سے بڑھ کر ”خوبصورت“ دنیا میں آیا ہی نہیں۔
عاشقان رسول میں حسن و جمال مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کو بیان کرنے کے لئے امیر اہلسنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس ہفتے رسالہ ”حُسن
و جَمالِ مصطفٰےﷺ“ پڑھنے / سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یا
ربَّ المصطفٰے! جو کوئی رسالہ ”حُسن
و جَمالِ مصطفٰےﷺ“ کے17 صفحات کا
پڑھ یا سُن لے اُسے مرتے وقت اپنے پیارے پیارے حسین و جمیل آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّمکا
جلوہ دکھا اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ محفلِ نعت ودینی حلقہ کےتحت ساہیوال زون کی ماہ ستمبر 2021ء کے
دینی کاموں کی مجموعی کارکردگی ملاحظہ فرمائیے:
ماہانہ
ڈویژن دینی حلقوں کی تعداد: 3
دینی
حلقوں میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30
شعبے
کے تحت ہونےوالی محافلِ نعت کی تعداد: 13
انفرادی
کوشش کےذریعے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7
اسلامی
بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:3
محافلِ
نعت کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونےوالی شخصیات کی تعداد: 2
محافلِ
نعت کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد:49
الحمد اللہ دعوت اسلامی اپنے
مدنی مقصد مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے انشاء اللہ
عزوجل کو پوری دنیا میں عام کرنے کے جذبے کے تحت شب و روز مصروف عمل ہے ، پاکستان
میں اردو بولنے والوں کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک کی زبانوں میں بھی قرآن و
سنت کی تعلیمات عام کرنے کا کام جارہی ہے۔
چائینز زبان دنیا میں سب سے زیادہ بولی
جانے والی زبان ہے، دنیا کا ٪18 حصہ چائنہ کی آبادی کا ہے۔اس اہمیت کے پیش نظر
دعوت اسلامی نے اس زبان میں بھی نیکی کی دعوت عام کرنےکے لیے 2019 میں باقاعدہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کو قائم کیا۔ اس ڈیپارٹمنٹ کے چار ذیلی شعبہ جات
ہیں:
(1) ایچ آ ر ڈی (2)
کورسز (3)
شعبہ جات (4) لوکل مسلمز
(1) ایچ آ ر ڈی
اس شعبے کا کام نئے پروفیشنل اسلامی بھائیوں کو ہائر کرنا، جو دنیاوی علوم (چائینز)
کے ساتھ ساتھ دینی علوم بھی رکھتے ہوں۔مزید اس شعبے کے تحت اراکین شوری و مفتیان اکرام کے ذریعے وقتا
فوقتا ان اجیر اسلامی بھائیوں کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کرنا ہے۔
(2) کورسز
اس شعبے کے اسلامی
بھائی جامعۃ المدینہ کے طلباء،فیضان آن لائن اکیڈمی کے ٹیچرز ، پروفیشنل بزنس مین
اور دیگر مبلغین کے لیے مختلف کورسز بناتے ہیں، جس میں چائینز زبان کے ساتھ ساتھ
اسلامی، اخلاقی اور تنظیمی چیزیں بھی نصاب میں شامل کی جاتی ہے۔
پاکستان کے مختلف
جامعات المدینہ (کراچی،اسلام آباد، لاہور،
فیصل آباد، ملتان اور اکاڑہ ) میں دو ماہ
کا چائینز لینگوئج کورس کروایا جاتا ہے،
جس میں دورۃالحدیث کے طلبائےکرام فارغ التحصیل ہونے سے پہلے بیسک چائینز لینگوئج
سیکھ لیتے ہیں۔لینگوئج کورس میں پاس ہو کر جو طلباء سلیکٹ ہوتے ہیں ان کو فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک سال کا فل
ٹائم کا رہائشی کورس کروایا جاتا ہے۔جس میں ایڈوانس لیول کی چائینز زبان سیکھانے
کے ساتھ ساتھ چائینز کلچر کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے۔ اکتوبر 2021 تک پارٹ ٹائم کورس کرنے والے23 اور فل ٹائم کورس کرنے والے
10 اسلامی بھائی ہیں۔
(3) شعبہ جات
دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات (مدنی چینل ، آئی ٹی، اسپیشل پرسنز، ٹرانسلیشن
وغیرہ) میں بھی چائینز زبان میں نیکی کی دعوت دی جاتی ہے۔ دعوت اسلامی کے آئی ٹی
ڈیپارٹمنٹ اور چائینز ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کوششوں سے چائینز میں ویب سائیٹ
(www.maidina.net )بھی
لانچ کر دی گئی ہے جس میں چائینز زبان میں
کتابیں، شارٹ کلپس اور دیگر مدنی پھول موجودہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف سوشل میڈیا
پلیٹ فارمز مثلا واٹس ایپ، وی چیٹ، فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگرام وغیرہ پر چائینززبان
میں پیجزبن چکے ہیں، جس پر وقتافوقتا مدنی
پھول اور شارٹ کلپس شئیر کیے جاتے ہیں۔ مزید مدنی قاعدہ، روحانی علاج، کلمہ و
دعااور تجہیزوتکفین موبائل ایپ پرچائینز زبان میں بھی کام جاری ہے۔
(4) لوکل مسلمز
یہ شعبے میں 2 شعبہ
جات ہیں،1 چائنیز مسلمز ان پاکستان
2چائنیز مسلمز ورلڈ وائڈ
پاکستان ، چائنہ اور دیگر ممالک میں موجود چائینز مسلمز و
علماء سے رابطے کرنا، ان کو دعوت اسلامی
کاتعارف کروانا، ٹرانسلیشن و شرعی تفتیش کے حوالے سے تعاون لینا اس شعبے کے کاموں
میں سے اہم کام ہے۔
دعوتِ اسلامی کی جانب سے 7اکتوبر2021ء بروز جمعرات گوجرخان کابینہ علاقے جنڈنجارمیں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا علاقہ سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کے 8دینی
کاموں کو بڑھانے کےمتعلق مدنی پھول
سمجھائے۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے 8
دینی کاموں کا تقابلی جائزہ پیش کیاجس پر زون نگران اسلامی بہن نے تمام ذمہ داراسلامی بہنو ں کو ذیلی سطح تک
کارکردگی فارم و کارکردگی شیڈول تقسیم کرنے اور ان کو سمجھانے کاہدف
دیا ۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کےتحت جہلم کابینہ میں ماہانہ
مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران
نے تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی مع تقابلی جائز ہ وقت پر جمع
کروانے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئےشعبےکےدینی
کاموں میں مزید بہتری لانےکےحوالےسےنکات
بتائے۔
بعدازاں
ربیع الاول کے مدنی پھولوں سے متعلق کلام ہوااور تقسیم رسائل و دینی حلقے لگانےکے اہداف
پیش کئے گئےنیز ربیع الاول میں ہونے والے مدنی مذاکروں کودیکھنے اور مزیداسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرنے کا ذہن
دیا گیا۔
٭دوسری
طرف دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 7 اکتوبر2021ءبروز جمعرات
پاکستان بھرکے مدرسۃ المدینہ گرلزاسٹاف کی اسلامی بہنوں کے لئے تربیتی اجتماع
کاانعقاد کیاگیا جس کا آغاز صبح 8:00 بجے سے کیا گیا جس میں تلاوت، نعت شریف،
نیتیں، اعمال کا جائزہ ،دینی تعلیم، بچیوں
کی اخلاقی کیفیت، تکمیلی کیفیت، انتظامی اموراوردیگراہم نکات پراسلامی بہنوں میں
سیکھنے سکھانے کا سلسلہ رہا۔ اسلامی بہنوں نے نئے جوش و جذبے کے ساتھ اپنی
ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دینے کی نیتیں بھی کیں۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت اسلام آباد ریجن سیالکوٹ زون کی ڈسکہ
کابینہ نزد جناح چوک ڈسکہ میں
مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’ سستی کے نقصانات
‘‘ کےموضوع پر بیان کیا۔ ماہ ربیع الاول کے مخصوص دینی کاموں سے متعلق اہم
نکات بیان کئے اور رسائل تقسیم کرنےکاذہن دیا ۔ مختلف دینی کاموں کی بہتری کے لئے
اہداف بھی دئیے نیز ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے ماہانہ ڈویژن سطح پر چار رکنی مشاورت مکمل
کرنے کا ہدف بھی لیا۔ آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا احمد پور شرقیہ میں قائم ایک اسکول کاوزٹ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کےتحت نگرانِ شعبہ محمد حنیف عطاری
نےدینی کاموں کے سلسلے میں رکن ِ ریجن ملتان محمد عابد عطاری کے ہمراہ احمد پور شرقیہ کادورہ کیا۔نگرانِ شعبہ نے کابینہ
نگرانِ مظفر عطاری سے ملاقات کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں کے حوالے
گفتگو کی۔
اس دوران ذمہ داران نے احمد پور شرقیہ میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹرکاوزٹ
کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں بچوں میں جھوٹ نہ بولنے کے حوالے سے سنتوں
بھرا بیان کیا۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
مسلمان کی خوشی اور غمی میں شریک ہونااسلامی تعلیمات میں سے ہے۔ اسی سلسلے
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
وقار المدینہ عطاری کی مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد شعیب رضا عطاری کی شادی کے سلسلے میں
ہونے والے ’’دعوت ولیمہ‘‘میں آمد ہوئی۔
رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے خوشی
پر رب العالمین کے احکامات کو یاد رکھنے اور سنت کی عظمت پرتربیت کی،اس کے علاوہ
رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے اور دینی ماحول
سے وابستہ رہنےکا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری
معاون رکن شوریٰ حاجی ابو انوار محمد وقار المدینہ عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء
کے تحت سیالکوٹ میں قائم جامع مسجد ابو حنیفہ میں مفتی محمد اشرف القادری صاحب رحمۃاللہ
علیہ کے ایصالِ ثواب کے لئےسنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے
بتایا۔ بعدازاں مفتی صاحب کے دونوں بیٹے مولانا حافظ پیر محمد عبد اللہ جیلانی مرکزی سجادہ نشین نیک آباد گجرات اور
مولانا عبدالرحمٰن قادری اشرفی صدر ومدرس جامعۃ الاشرفیہ گجرات سمیت دیگر سنی
علمائے کرام نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔
اس سنتوں بھرے اجتماع میں شعبہ رابطہ بالعلماء
کے ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی ، سیالکوٹ کابینہ کے رکن قاری محمد یعقوب عطاری اور نگران کابینہ سیالکوٹ سمیت
مقامی اسلامی بھائیوں بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
یورپین
یونین ریجن کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 09 اکتوبر 2021ء کو رکن عالمی مجلس مشاورت شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی
ذمہ دار اسلامی بہن کا یورپین یونین ریجن کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی
نیز مدارس کی کارکردگی، مدارس میں طالبات کے ٹیسٹ کا نظام ، اجیر و غیر اجیر کے ٹیسٹ
کا نظام ، کورسز کا شیڈول اور 100٪تقررکے حوالے سے اہم امور پر ماہم بات چیت کی گئی۔
کینیڈا
کے شہر مسی ساگا میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر مسی ساگا( Mississauga) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیاجس میں کم و بیش 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اپنی اصلاح کیسے کی
جائے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز حقوق
العباد تلف کرنے سے بچنے کا ذہن دیا۔