مولانا مہروز عطاری کی چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا
بشیر فاروقی صاحب سے ملاقات
ماہنامہ
فیضانِ مدینہ (دعوتِ اسلامی)کے ہیڈ مولانا مہروز عطاری مدنی نے چیئرمین
سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل مولانا بشیر فاروقی صاحب سے ان کے ہیڈ آفس بہادر آباد
کراچی میں جا کر ملاقات کی۔
مولانا
مہروز عطاری نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ماہنامہ
فیضان مدینہ انگلش، عربی اور نفحات المدینہ تحفے میں پیش کیا۔ مولانا بشیر فاروقی
صاحب نے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح
رہے کہ ”ماہنامہ فیضان مدینہ “پاکستان کا کثیر الاشاعت اسلام اور اہلسنت کا
ابلاغ کرنے والا میگزین ہے جو فی الوقت پانچ زبانوں اردو، انگلش، عربی، ہند اور گجراتی میں شائع ہورہا
ہےجبکہ گھر گھر ماہنامہ فیضان مدینہ پہچانا شعبے کے اہداف میں شامل ہے۔
گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماءدعوتِ اسلامی کے نگرانِ شعبہ
مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی نے رکنِ
ملتان ریجن سیّد عمارالحسن عطاری مدنی اور جامعۃالمدینہ و مدرسۃ المدینہ کے ناظم و
مدرسین کے ہمراہ ہارون آباد بہاولنگر زون میں موجود جامعۃ السعید للبنین و للبنات کا
دورہ کیا جہاں انہوں نے مہتمم و منتظم اعلیٰ مولانا مفتی محمد منور سعیدی صاحب سے
ملاقات کی اورحالاتِ حاضرہ میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے
آگاہ کیا۔
مفتی صاحب نےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات
کو خوب سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کااظہار
کیا۔ بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں مکتبۃالمدینہ کی کتاب ”اللہ والوں کی باتیں“ تحفے میں پیش کی۔
اس کے
علاوہ قاری احمد رضا چوارہی کے والدکے انتقال پر ان سےتعزیت کا سلسلہ بھی رہا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
14
اکتوبر 2021ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات (دعوت اسلامی)کے
وفد نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر
ہاؤس میں ملاقات کی۔
وفد
نے انہیں دعوت اسلامی کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی وفلاحی کاموں پر
بریفنگ دی اور شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کا تعارف پیش کیا۔ ذمہ داران دعوت
اسلامی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بارہویں کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں ہونے والی صبح بہاراں کی محفل میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے دیگر اہم
امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
دعوت
اسلامی کے وفد میں یعقوب عطاری،عبدالرحمن عطاری، غلام محبوب عطاری اور سید عبد الرزاق عطاری شامل
تھے۔
فرید
کوٹ کابینہ کی شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ
داراسلامی بہنوں کامدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 8 اکتوبر 2021ء پاکپتن زون فرید کوٹ
کابینہ میں شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی
بہن نے اپنی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں کا
بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں اصلاح
اعمال کی ڈویژن تا علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کام کی کارکردگی کا سافٹ ویئر میں اندراج کرنے کا طریقہ
بتایا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رسالہ کارکردگی، مدنی مذاکرہ اور
ہفتہ وار اجتماع کی کارکردگیاں انٹر کیں نیز اپنے شعبے کی اسلامی بہنوں کی انٹری
کروانے کی نیت پیش کی ۔ مزید کارکردگی وقت پر دینے پر اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 اکتوبر 2021ء
پاکپتن زون میں تعویذات عطاریہ کی رکن زون نے اپنی ماتحت ذمہ دارااسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ لیاجس میں تعویذات عطاریہ کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کو وقت کی پابندی ، شیڈول کے مطابق دینی کام کرنے اور بستہ پرپابندی سےحاضری کےحوالے سے ترغیب دلائی۔ رکن زون ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کے مدنی پھول پڑھ کر
سنائے اور شعبہ کے دینی کاموں کو بڑھانے
کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت فیصل آباد میں ہونے والے ماہ ستمبر
2021 ءکی ماہانہ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہو۔
تقسیم
کئےگئےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 9ہزار440
وصول
ہونےوالے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 8ہزار21
ماہ
میں 14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 63
ماہ
میں 7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 121
ماہ
میں 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 411
نیک
کاموں پر عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 143
اصلاح
اعمال اجتماعات کی تعداد : 83
ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار98
امیراہل
سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے
عطاکردہ
ہفتہ
وار رسالہ
حسن
وجمالِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب
ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
40صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں80 ہزارکی
تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے22روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
فیصل آباد ریجن شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت ہونے
والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن ماہ ستمبر 2021 ءمیں
ہونے والےدینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:
کفن
دفن تربیتی اجتماعات کی تعداد: 142
ان
اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3ہزار528
دیئےگئےغسل
میت کی تعداد: 228
ایصالِ
ثواب اجتماعات کی تعداد: 141
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےوالی لواحقات کی تعداد: 243
نیک
اعمال کی عاملات بننے والی لواحقات کی تعداد: 94
اسلامی
بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے والی
لواحقات کی تعداد : 47
فیصل
آباد ریجن میں ماہ ستمبر 2021ء میں ہونے
والے 8 دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ماہ ستمبر 2021ء میں ہونے والے اسلامی
بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:
دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد
: 1ہزار231
روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 12ہزار79
امیر
اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد : 12ہزار249
اسلامی
بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کی تعداد: 789
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7ہزار236
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 1ہزار516
ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 35
ہزار253
ہفتہ
وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار671
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسطاً تعداد: 15 ہزار947
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 8ہزار157
فیصل
آباد ریجن ماہنامہ فیضان مدینہ کی ماہ ستمبر 2021ء کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ماہ ستمبر
2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:
اس
ماہ انفرادی طور پر ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 150
آن
لائن بکنگ کئےجانےوالے ماہنامہ فیضان مدینہ کی تعداد : 3
اس
ماہ ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کی نیتیں کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 56
فیصل
آباد ریجن میں ماہ ستمبر 2021ء میں ہونے والے تقسیم رسائل کی کارکردگی
قراٰن
و سنت کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوتِ اسلامی کُتب و رسائل شائع کرتی ہے اور شائع
شدہ کتب و رسائل کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لئے تقسیمِ رسائل(Distribution Of Booklet) کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔ ستمبر
2021ء کو بھی رسائل تقسیم کئے گئے کارکردگی ملاحظہ فرمائیے:
شعبہ
تعلیم کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد : 53
شعبہ
تعلیم کے ذریعے تقسیم کی گئی کتب کی تعداد: 26
شعبہ
علاقائی دورہ کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 1ہزار30
شعبہ علاقائی
دورہ کے ذریعے تقسیم کی گئی کتب کی تعداد : 168
شعبہ
محفلِ نعت کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی
تعداد: 528
شعبہ
محفل نعت کے ذریعےتقسیم کی گئی کتب کی تعداد : 24
سنتوں
بھرے اجتماعات کے ذریعے تقسیم کئےگئے رسائل کی تعداد: 2ہزار91
سنتوں
بھرے اجتماع کے ذریعے تقسیم کی گئی کتب کی تعداد : 63
شعبہ
کفن دفن للبنات کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 2ہزار515
شعبہ
کفن دفن کے ذریعے تقسیم کی گئی کتب کی تعداد: 123
فیصل
آباد ریجن مکتبہ المدینہ للبنات کی ماہ ستمبر 2021ء کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کےزیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ماہ ستمبر
2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:
ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماعات میں لگنے والےبستوں (اسٹالز)کی تعداد: 824
اسلامی
بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں لگائے گئے بستوں کی تعداد: 134
ماہانہ
دینی حلقوں میں لگنے والے بستوں کی تعداد:
31
دارالسنہ
للبنات میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 3