19 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی
بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسکاٹ لینڈ ریجن میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن علاقائی دورہ ذمہ دار اورمحفل نعت ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز علاقائی دورہ کی اہمیت بیان کرتے
ہوئے ہر ہفتے علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی جبکہ دینی حلقے کو
مضبوط بنانے کے لئے مدنی پھول بھی پیش کئے
گئے۔