19 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام یوکے
ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ شب و
روز کی لندن زون، برمنگھم زون، اور مانچسٹر زون مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے
ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ سستی
کے نقصانات‘‘ کے موضوع پرترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی نیز شب و روز کے کام کو مزید اچھے انداز میں کرنے کا
ذہن دیا ۔