دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت  (مانچسٹر ریجن) میں ماہ ستمبر 2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد: 04

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:73

تعویذات عطاریہ کی تعداد:136

ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 63

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہن کی تعداد: 01

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 05


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں )کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی شعبہ اصلاِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں برمنگھم، مانچسٹر، لندن، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر رکن یوکے کی مجلس مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اس کا follow upرکھنے کے حوالے سے رہنمائی کی جبکہ مزید عاملاتِ نیک اعمال بڑھانے کے لئے نکات پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کو یوکے لندن ریجن کی ویسٹ لندن کابینہ نگران اسلامی بہن نےاپنی کابینہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ربیع الاول و ربیع الآ آخر کے مدنی پھول سمجھائے نیز دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کمزوریوں کو دور کرنے کے حل کے ساتھ ساتھ نیکی کی دعوت کو عام کرتے ہوئے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا، جن مقامات پر آن لائن اجتماعات ہو رہے ہیں انہیں بالمشافہ اجتماع کرنےکے حوالے سے بھی کلام کیا، ذمہ دار اسلامی بہنوں کوبھرپور ترغیب دلا کر اچھی اچھی نیتیں بھی کروائی گئیں اور دینی کام کے اہداف بھی طے کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ماہ ستمبر 2021ءمیں یوکے لندن ریجن کےمختلف  علاقوں ہنسلو،ولزڈن گرین ،والتھم سٹو ،ایسٹ ہام، الفورڈ (Walthamstow, Hounslow, Willesden Green, Ilford, East Ham) میں دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 78اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ شرکت کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے لوٹن (Luton)میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو مزید عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے نارتھ برمنگھم ( North Birmingham)میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ربیع النّور کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو مِل جُل کر کام کرنے اور میلاد شریف کے اجتماعات میں شرکت کرنے، دینی کاموں کو بڑھانے اور احسن طریقے سے کرنے کے اہم نکات پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ” کرامات اعلیٰ حضرت“ موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شوبز کے تحت 12اکتوبر2021ءبروزمنگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اجتماعِ میلاد کا اہتمام کیاگیا جس میں فنکار، ڈائریکٹر، سنگر، سماء چینل کے ڈرامہ ایکٹر زنےشرکت کی ۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی تربیت کی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ: عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے برمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم آسٹن( Aston) میں قائم مدرستہ المدینہ گرلز میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن ناظمہ نے اپنی ماتحت مدرسات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیزٹائم ٹیبل کو مد نظر رکھتے ہوئے شیڈول کے مطابق بڑھانے اور مزید بہتری لانے کے اہم نکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولاناحاجی محمد عمران عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں  شہدادپور سٹی کادورہ کیا جہاں بلڈرز سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے نگرانِ شوریٰ سے ملاقات کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد علی عطاری اور قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے،نگرانِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے بریفنگ دی۔ (رپورٹ: عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ جاری ہے جس میں ملک بھر سے عاشقانِ رسول وقتاًفوقتاًاس اجتماعِ پاک میں شرکت کر رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں بعد نمازِ فجر مدنی مذاکرے میں آئے ہوئے عاشقان رسول کے لئےعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی،اس دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی واخلاقی تربیت کی۔ (رپورٹ: عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


جامعۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت11اکتوبر2021ءبروزپیر ساہیوال میں دینی حلقے کا اہتمام کیاگیاجس میں رکنِ شعبہ فیصل آباد ریجن مولاناسیّد ناظم لطیف شاہ عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی۔

اس دینی حلقے میں ناظمِ اعلیٰ آفتاب عطاری مدنی ، مولانا شاہد عطاری مدنی ، ناظم ِجامعۃالمدینہ احمد حسن عطاری مدنی اور اساتذۂ کرام سمیت طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

رکنِ شعبہ نے طلبۂ کرام میں عقائد کی پختگی کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے اس ماہِ ربیع الاول میں زیادہ سے زیادہ درودِ پاک پڑھنےاور تلاوت قرآن پاک کا ذہن دیانیز رکنِ شعبہ نے اخلاقی اعتبار سےمدنی پھول دیئےجس پر طلبہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ مینیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)