19 رجب المرجب, 1446 ہجری
یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کی پانچ ڈویژنز
میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد
Thu, 21 Oct , 2021
3 years ago
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام ماہ ستمبر 2021ء میں یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کی پانچ ڈویژنز
میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں کم و بیش 174 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے تربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت وکفن پہنانے کا طریقہ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں نکات
دئیے نیز اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دلائی
اور ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں اور ٹیسٹ بھی پاس کریں
تا کہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔