اللہ پاک نے دن اور رات میں اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں اور بندہ
فرائض کے علاؤہ نوافل کے ذریعے اپنے ربّ کا قرب حاصل کرتا اور اس کا محبوب بندہ
بنتا ہے،چنانچہ حدیثِ طیبہ میں ہے،حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت منقول ہے:حضور پاک،صاحب لولاک،سیاحِ افلاکصلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:رب کریم ارشاد فرماتا ہے: جو میرے کسی ولی
سے دشمنی کرے،اسے میں نے لڑائی کا اعلان دے دیا اور میرا بندہ جن چیزوں کے ذریعے
میرا قرب حاصل کرتا ہے،ان میں مجھے سب سے زیادہ فرائض محبوب ہیں اور نوافل کے ذریعے میرا قرب حاصل کرتا رہتا ہے،
یہاں تک کہ میں اسے اپنا محبوب بنا لیتا ہوں،اگر وہ مجھ سے سوال کرے تو میں اسے
ضرور دوں گا اور پناہ مانگے تو اسے ضرور پناہ دوں گا۔(صحیح
البخاری،ج 4،ص248،حدیث6502)
احادیثِ طیبہ میں نفل نمازوں کے بے شمار فضائل وارد ہوئے ہیں اور جن نفل
نمازوں کے ذریعےوہ ربّ کریم کا قرب حاصل کرتا ہے،وہ یہ ہیں:نمازِ چاشت،نمازِ
اشراق،صلوۃ اللیل،صلوۃ التسبیح،صلوۃ الاوبین،صلوۃ الاسرار،صلوۃالحاجات،صلوۃ التوبہ،تحیۃ
الوُضو وغیرہا۔
صلوٰۃ
اللیل:
رات میں بعد نمازِ عشا جو نوافل پڑھے جائیں،ان کو صلوٰۃ اللیل کہتے ہیں اور
رات کے نوافل دن کے نوافل سے افضل ہیں،مسلم شریف میں مرفوعاً ہے:سیّد المبلغین،رحمۃ
للعلمین صلی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلم نے ارشاد
فرمایا:فرضوں کے بعد افضل نماز رات کی ہے۔
طبرانی نے
مرفوعاً روایت کی ہے:رات میں کچھ نماز ضروری ہے، اگرچہ اتنی ہی دیر جتنی دیر میں
بکری کو دوہ لیتے ہیں اور فرضِ عشاکے بعد جو نماز پڑھی وہ صلوۃاللیل ہے۔(بہار شریعت،حصہ چہارم،ص 677)چنانچہ سورۃ السجدہ، آیت نمبر 16،17 میں اللہ پاک ارشاد
فرماتا ہے:ان کی کروٹیں جدا ہوتی ہیں خواب گاہوں سےاور اپنے رب کو پکارتے ہیں،ڈرتے
اور امید کرتےاور ہمارے دئیے ہوئے سے کچھ خیرات کرتے ہیں،تو کسی جی کو نہیں معلوم
جو آنکھ کی ٹھنڈک ان کے لئے چھپا رکھی ہے،صلہ ان کے کاموں کا۔(اسلامی بہنوں کی نماز،ص 171)
صلوٰۃ
الاوابین:
بعدِ مغرب چھ رکعتیں مستحب ہیں،ان کو صلوۃ الاوّابین کہتے ہیں،خواہ ایک سلام
سے سب پڑھے یا دو سے یا تین سلام سے اور تین سلام سے یعنی ہر دو رکعت پر سلام پھیرنا افضل ہے۔(بہار شریعت،حصہ چہارم،ص15،16)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: تاجدارِ رسالت،شہنشاہِ نبوت،پیکرِ عظمت،محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو مغرب کے بعد چھ رکعتیں اس طرح ادا کرے
کہ ان کے درمیان کوئی بری بات نہ کہے،تو
یہ چھ رکعتیں بارہ سال کی عبادت کے برابر ہوں گی۔(اسلامی بہنوں کی نماز،ص 184،185)
صلوٰۃ
التسبیح:
اس نماز میں بے انتہا ثواب ہے،بعض محققین فرماتے ہیں:اس کی بزرگی سن کر ترک نہ
کرے گا، مگر دین میں سستی کرنے والا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ  سے فرمایا:اے چچا!
کیا میں تم کو عطا نہ کروں،کیا میں تم کو بخشش نہ کروں،کیا میں تم کو نہ دوں،
تمہارے ساتھ احسان نہ کروں،دس خصلتیں ہیں کہ جب تم کرو تو اللہ پاک تمہارے گناہ
بخش دے گا،اگلا پچھلا،پرانا،نیا،جو بھول کر کیا، جو قصداً کیا، چھوٹا اور بڑا،پوشیدہ
اور ظاہر،اس کے بعد صلوۃ التسبیح کا طریقہ سکھایا،پھر فرمایا: اگر تم سے ہوسکے کہ
ہر روز ایک بار پڑھو تو کرو اور اگر روز نہ کرو تو ہر جمعہ میں ایک بار،یہ بھی نہ کرو تو ہر مہینہ میں ایک بار اور یہ بھی نہ کرو تو سال
میں ایک بار اور یہ بھی نہ کرو تو عمر میں
ایک بار۔(بہار شریعت،حصہ
چہارم،ص 683)
نمازِ
اشراق
ترمذی شریف میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حوالے
سے روایت نقل ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو نماز فجر باجماعت ادا کرکے ذکراللہ کرتا رہے،یہاں تک کہ
آفتاب بلندہوگیا،پھر دو رکعتیں پڑھیں تو اسے پورے حج وعمرہ کا ثواب ملے گا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو شخص نمازِ فجر سے فارغ ہونے کے بعداپنے مصلے(یعنی جہاں نماز پڑھی وہیں)بیٹھا رہا، حتٰی کہ اشراق کے نفل پڑھ لے،صرف خیر ہی بولے تو
اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے،اگرچہ سمندر کے جھاگ سے بھی زیادہ ہوں۔(اسلامی بہنوں کی نماز،ص179)
نمازِ
چاشت:
نماز چاشت مستحب ہے،کم ازکم دو اور زیادہ سے زیادہ چاشت کی بارہ رکعتیں ہیں
اور افضل بارہ ہیں کہ حدیثِ مبارکہ میں ہے:جس نے چاشت کی بارہ رکعتیں پڑھیں،اللہ
پاک اس کے لئے جنت میں سونے کا محل بنائے گا۔اس حدیث کو ترمذی و ابنِ ماجہ نے انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا۔
مسلم شریف میں ابو ذررضی اللہ عنہ سے روایت
ہے:آقا دو جہاں صلی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد
فرمایا:آدمی پر اس کے ہر جوڑ کے بدلے صدقہ ہے،(اور کُل 360 جوڑ ہیں)ہر تسبیح صدقہ ہے اور ہر حمد صدقہ ہے اور لَا الہ الا اللهُ
کہنا صدقہ ہے اور اللہ اکبرکہنا صدقہ ہے اور اچھی بات کا حکم دینا صدقہ ہے اور بری
بات سے منع کرنا صدقہ ہے اور ان سب کی طرف سے دو رکعتیں چاشت کی کفایت کرتی ہیں۔(بہار شریعت،حصہ چہارم،ص675۔676)
نمازِ
تحیۃ الوضو
تحیۃ الوضو کہ وضو کے بعد اعضاء خشک ہونے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھنا مستحب ہے۔
مسلم شریف کی حدیث میں ہے: حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:جو شخص اچھی طرح وضو کرے اور ظاہر و باطن کے ساتھ متوجّہ ہوکر دو رکعت(نماز تحیۃ الوضو)پڑھے،اس کے لئے جنت واجب ہوجاتی ہے۔(جنتی زیور،ص305)
							آخرت
سنوارنے کا بہترین طریقہ:
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ  سے مروی ہے:اللہ
پاک کے محبوب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم   نے فرمایا:لوگوں میں سب سے زیادہ فکر
مند وه بنده مؤمن ہے، جو اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کی فکر کرتا رہے۔(اللہ والوں کی باتیں، جلد 3،ص 77،78)یہ حدیث ِپاک سن کر تمام مسلمانوں کو اپنی آخرت سنوارنے کی
فکر کرنی چاہیئے، دنیا کی فکروں کو چھوڑ کر اپنی آخرت سنوارنے کا بہترین طریقہ یہ
بھی ہے کہ نوافل کی کثرت کی جائے۔ 
نوافل کے
ذریعے اللہ پاک کا قرب حاصل کیجئے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ  سے مروی ہے،پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں:اللہ پاک نے فرمایا: جو میرے کسی ولی سے دشمنی
کرے،اسے میں نے لڑائی کا اعلان دے دیا اور
میرا بندہ جن چیزوں کے ذریعے میرا قرب چاہتا ہے،ان میں مجھے سب سے زیادہ فرائض
محبوب ہیں اور نوافل کے ذریعے قرب حاصل کرتا رہتا ہے،یہاں تک کہ میں اسے محبوب بنا
لیتا ہوں،اگر وہ مجھ سے سوال کرے تو اسے ضرور دوں گا اور پناہ مانگے تو اسے پناہ
ضرور دوں گا۔(بخاری،ج4،ص248،حدیث2/60)
ہم سبھی چاہتے ہیں کہ اللہ پاک کے محبوب بن جائیں تو اس کے لئے ہمیں نیکیوں کی
طرف جانا ہو گا اور برائی سے پیچھا چھڑانا ہو گا،اللہ پاک ہمیں نیکیاں کرنے کی
توفیق دے۔(آمین)
چند نفل
نمازوں کے فضائل
پیارے آقا صلی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلم نے
فرمایا:جو نمازِ فجر ادا کر کے ذکر اللہ کرتا رہے، یہاں تک کہ آفتاب بلند ہو گیا،پھر
دو رکعتیں پڑھے تو اسے پورے حج و عمرے کا ثواب ملے گا۔(ترمذی،ج2،ص100،ح586)
حدیثِ پاک میں ہے:جس نے ظہر سے پہلے چار اور بعد چار پر محافظت کی،اللہ پاک اس
پر آگ حرام فرما دے گا۔
(نسائی،ص310،ح1813)
علامہ سیّد طحطاوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:سِرے سے آگ میں داخل ہی نہ
ہو گا اور اس کے گناہ مٹا دیئے جائیں گے۔
پیارے آقا
صلی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلم نے
فرمایا:جو عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھے، اللہ پاک اس کے بدن کو آگ پر حرام فرما دے
گا۔
(معجم کبیر للطبرانی،ج23،ص281،ح611)
پیارے آقا صلی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلم نے
فرمایا:جو مغرب کے بعد چھ رکعت اس طرح پڑھے کہ اُن کے دوران کوئی بری بات نہ کہے
تو تو یہ چھ رکعت بارہ سال کی عبادت کے
برابر ہوں۔( ابن ماجہ،ج2،ص45،ح1167)
آپ نے نفل نماز کے کچھ فضائل پڑھے،توآپ سب کو چاہیئے کہ نوافل کی کثرت کریں
اور اپنے انمول وقت کو بے کار ضائع نہ کریں اور ہماری زندگی کا مقصد صرف اللہ پاک
اور رسول پاک صلی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلم کو منانا
ہے،ایسے کام کریں جن سے اللہ پاک اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم خوش ہوں،آپ سب بھی نیت کر لیجئے کہ آج سے کچھ نہ کچھ نوافل
تو ضرور پڑھوں گی۔ 
اللہ پاک ہمیں کثرت سے نوافل پڑھنے کی توفیق دے۔ آمین
							نماز ہر عاقل و بالغ مسلمان پر فرض ہے،قرآنِ پاک میں ارشاد ہوتا ہے:اور میری
یاد کے لئے نماز قائم رکھ۔(پ 16: 14)
نماز
پڑھنے کے بہت سے فضائل ہیں
 نماز پُل صراط کے لئے آسانی ہے، عذابِ
قبر سے بچاتی ہے،نماز بے حیائی اور بُرے کاموں سے روکتی ہے،جس طرح فرض نماز پڑھنے
کے بہت سے فضائل ہیں، اسی طرح نفل نماز پڑھنے کے بھی بہت سے فضائل ہیں، نفل نمازیں
بہت سی ہیں، جیسا کہ تہجد کی نماز،اشراق و چاشت کی نماز، اوّابین کی نماز وغیرہ۔  
تہجد کی
نماز کے بہت سے فضائل ہیں
حدیثِ پاک میں ہے:آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:فرضوں کے بعد افضل نماز رات کی نماز ہے۔(مسلم،ص 591،حدیث:1163)
فرمانِ مصطفے صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  ہے:جنت میں ایسے بالا خانے ہیں،جن کا باہر اندر سے اور اندر
باہر سے دیکھا جاسکتا ہے،ایک اعرابی نے اُٹھ کر عرض کی:یارسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم   یہ کس کے لئے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم   نے فرمایا:جو نرم گفتگو کرے،کھانا کھلائے،متواتر روزے رکھے،رات کو اُٹھ کر الله
پاک کے لئے نماز پڑھے، جب لوگ سوئے ہوئے ہوں۔( ترمذی،4/1237،حدیث:2535)
نمازِ چاشت کے بھی کیا کہنے! حدیثِ پاک میں ہے:جو چاشت کی دو رکعتیں پابندی سے
ادا کرتا ہے، اس کے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں، اگرچہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں۔( ابن ماجہ،2/ 153۔154،حدیث: 1352)
نمازِ
اوابین کی فضیلت
آقا  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم   نے ارشاد فرمایا:جو مغرب کے بعد چھ
رکعتیں اس طرح ادا کرے کہ ان کے درمیان کوئی بُری بات نہ کہے تو یہ چھ رکعتیں بارہ
سال کی عبادت کے برابر ہوں گی۔( ابن ماجہ،2/ 45،حدیث: 1167)اللہ پاک
ہم سب کو فرض نماز کے ساتھ ساتھ نوافل کی بھی کثرت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
									
																				دنیا بھر میں آج دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہفتہ
وار اجتماعات منعقد ہوں گے
																			
								
								
								 								
							کراچی(ویب ڈیسک) دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام  ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب /بعض
مقامات پر بعدِ عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی
سلسلے میں آج بھی دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے
مطابق  مدنی چینل پر  آج  بعدِ
عشاء تقریباً 9 بجے ہفتہ وار اجتماع شروع ہوجائے گا جس میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
سرگودھا سے دعوتِ ا سلامی کی مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت  محمد
شاہد عطاری ”اخلاقِ مصطفیٰ کی جھلکیاں“ کے موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے ۔ 
تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی
اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں
ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
									
																				کوئٹہ کابینہ 
بی ایم سی ڈویژن کے تمام ذیلی حلقوں میں اجتماع میلاد کا انعقاد 
																			
								
								
								 								
							دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13اکتوبر 2021ء کوکوئٹہ
کابینہ  بی ایم سی ڈویژن کے تمام ذیلی
حلقوں  میں اجتماع میلاد کا انعقاد ہوا جس
میں 193 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
 اجتماعات
 میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ’’شانِ
مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ وسلم ‘‘کے موضوع پر بیانات  کئے اور بعد میں  شان مصطفیٰﷺ میں نعتیں بھی
پڑھی گئیں ۔ اجتماع کے بعد اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کے ذریعے انہیں پابندی کے
ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے  اجتماع میں شرکت کرنے، رسالے  نیک اعمال پر عمل اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن
دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
									
																				شعبہ شارٹ کورسز  کےزیر اہتمام ایسٹ زون 2 میں آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ 
																			
								
								
								 								
							دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز  کےزیر اہتمام 12 اکتوبر 2021 ء ایسٹ زون 2 میں  آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ  منعقد ہواجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
زون مشاورت ذمہ داراسلای بہن نے ’’سستی کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر بیان
کیا۔بعدازاں جاری موجودہ کورس اور آنے والے کورسز پر کلام ہوا۔کارکردگی شیڈول  وقت پر دینے،ہفتہ وار  رسالےکی انٹری، مدنی مذاکرہ اور سنتوں بھرا
اجتماع کارکردگی بذریعہ لنک دینے کی یاددہانی کروائی ۔ اس موقع پر ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے زیادہ سے زیادہ کورسز کروانے اور کارکردگی شیڈول  وقت پر دینے کی نیتیں  پیش کیں۔
							دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں
) کے زیر اہتمام 14 اکتوبر 2021ءکو
گلزار ہجری ڈگری کالج میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا اس موقع پر  زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے پرنسپل سے
ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سےآگاہ کرتے
ہوئےکالج میں محفل نعت کرنےکاذہن دیا جس پر
 کالج کی پرنسپل نے  میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں کالج کی طالبات کےدرمیان محفل نعت رکھنے کی خواہش کااظہارکیا۔
							دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13 اکتوبر2021ء گلزار
ہجری کابینہ ڈویژن میمن نگر میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں زون نگران
و مشاورت ، ڈویژن نگران و مشاورت سمیت 370 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 
زون نگران اسلامی بہن  نے ’’شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کےموضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماع میلاد میں شریک اسلامی بھائیوں کو تقسیم رسائل کرنےکاذہن دیا ۔بیان
کے بعد نعتیں  بھی پڑھیں گئیں۔ اجتماع کے
اختتام پر’’شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم‘‘اور’’آخری
نبی کی پیاری سیرت‘‘ کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔
							دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
تحت  11 اکتوبر 2021ء کو لیاقت آباد کابینہ،
ڈویژن سپر مارکیٹ میں ایک شخصیت کے گھر شمائل مصطفیٰﷺ کورس ہوا جس میں  کابینہ و ڈویژن ذمہ دار سمیت 55 ا اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
 معلمہ
جامعۃ المدینہ  گرلز نے’’ حسن و جمالِ
مصطفیٰ ﷺ ‘‘ کےموضوع پربیان کیا۔ بیان میں عشق رسول ﷺمیں زندگی گزارنے کا طریقہ
بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی چینل دیکھنے
اوردینی کاموں کو کرنےکاذہن دیا نیز ٹیلی تھون میں حصہ لینے، اپنے گھروں میں محفل
میلاد منعقد کرنے اور سبز پرچم لگانے کا ذہن دیا۔آخر میں تقسیم رسائل بھی کئے گئے۔ 
							دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر
اہتمام 15 اکتوبر 2021ء   کولیاقت آباد کابینہ
ڈویژن دستگیر میں اہل ثروت اسلامی بہن کے یہاں محفل میلاد ہوا جس میں کم وبیش 112
اہل ثروت مخیر اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن  نے سنتوں بھرابیان کیا۔ دوران بیان ذمہ دار اسلامی بہن نے آقا علیہ الصلوة و السلام کا ذکر خیر کرتے ہوئے محفل میں شریک اسلامی
بہنوں کو  دینی  کام کرنےاور ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنےکاذہن دیا نیز مدنی چینل دیکھنے، اپنے گھروں میں محفل میلاد منعقد کرنے اور ٹیلی
تھون میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔آخر میں  تقسیم رسائل کئے گئے۔ 
٭دوسری جانب شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر
اہتمام لیاقت آباد کابینہ ڈویژن دستگیر میں
ہی  12 اکتوبر 2021ء کواہل ثروت اسلامی بہن کے یہاں محفل میلاد  منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن
نے بیان  کیاجبکہ  ساؤتھ افریقہ و بنگلا ریجن کی  ذمہ دار  اسلامی بہن نے دعا کروائی جس میں کم وبیش 40 اہل
ثروت مخیر، ذمہ دار اور مشہور نعت خواں طاھر قادری کی والدہ اور دیگر اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔ 
							دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  للبنات
کے تحت 11 اکتوبر 2021ء لیاری کابینہ ڈویژن
جمعہ بلوچ علاقہ ہنگورہ آباد میں مدنی مشورہ  ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبے کےدینی کام
کرنےکےحوالےسے اپڈیٹ نکات بتائے اوران کو کفن دفن اجتماعات منعقد کرنےکےاہداف دیئے نیزشعبےکےتحت ہونےوالے
ٹیسٹ دینے کا بھی ذہن دیا۔
									
																				کراچی  ساؤتھ
زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن موسیٰ لین میں علاقائی دوروں کا سلسلہ
																			
								
								
								 								
							دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  (اسلامی بہنیں )کے تحت 12 اکتوبر 2021 ءکوکراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن موسٰی
لین کے تمام ڈویژن میں علاقائی دوروں کا سلسلہ ہوا۔
نیکی کی دعوت سے پہلے حلقہ لگایا گیا جس میں نیکی
کی دعوت دینےکے مدنی پھول ، فضائل اور طریقہ بھی بتایا گیا نیز نیکی کی دعوت کےدوران طالبات و شخصیات خواتین سے
ملاقات ہوئیں ان کو نیکی کی دعوت دی گئی اور مکتبۃ المدینہ کےرسالے تحفتاً دیئےگئے۔مزید
انہیں  دینی کام کرنےکاذہن دیا گیا جس پر  انہوں نے اچھی  نیتوں  کا اظہار کیا۔
            Dawateislami