دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 12 اکتوبر 2021 ءکوکراچی ریجن بن قاسم زون قائد آباد کابینہ ڈویژن مجید کالونی کے 3 پرائیویٹ اسکولز میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں( Khurshid High School, Pilot Public School, Majeed Colony High School) شامل ہیں۔

اس دوران شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں اور اسکول کے عملے کے درمیان ملاقات کا سلسلہ ہوا جِس میں انہیں اسکول میں محفل میلاد منعقد کرنےکاذہن دیاگیا اس موقع پر انہوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔ مزید ان اسکولز میں ہر ماہ ایک بار دعوت اسلامی کے تحت تعلیمی سیشن منعقد کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور ہر ماہ تعلیمی سیشنز منعقد کرنےکاہدف متعین ہوا۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 12 اکتوبر 2021ءبروز منگل کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ ڈویژن مجید کالونی کے پرائیویٹ اسکول Mathematics City Grammar School میں محفلِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 20 طالبات اور دو ٹیچرز نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیااور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا ۔آخر میں تمام طالبات کو امیر اہل سنت مدظلہ العالی کے رسائل بھی پیش کئے گئے۔ محفل میلاد کے اختتام پر انفرادی کوشش کا سلسلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں اس ادارے میں ہر ماہ میں ایک بار درس کا ہوناطے پایا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے زیر اہتمام 12 اکتوبر 2021 ءبروز منگل کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی  ٹاؤن کابینہ میں علاقائی دورے کاسلسلہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں تک نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے علاقائی دورہ کیا جس میں اسپیشل پرسنز اسلامی بہنوں کے گھر جاکر انہیں نیکی دعوت دیتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتما ع میں شرکت کرنےکاذہن دیا جس پر اسپیشل اسلامی بہنوں نے اجتماع پاک میں شرکت کی نیت کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنوں )کے تحت 12 اکتوبر 2021ء کوکراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن قذافی علاقہ قطر موڑ کے ایک ذیلی میں علاقائی دورہ ہواجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنو ں نے پارلر کی اسلامی بہن سے ملاقات کی۔ اگلے ماہ سے پارلر میں دینی حلقے کے اہتمام کا ذہن دیا ۔

اس ماہ اسلامی بہن نے پارلر میں اجتماع ذکر و نعت کا انعقاد کرنے کی نیت کی جبکہ دیگر پارلزکی اونر سے بھی ملاقات ہوئی۔ انہیں ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کاذہن دیا جس پر انہوں نے رسالہ پڑھنے ، اور مدنی مذاکرے دیکھنے کی نیتیں بھی پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام  لیاقت آباد کابینہ ڈویژن شرف آباد میں 9 اکتوبر 2021ء کوایک اہل ثروت اسلامی بہن کے گھر محفل میلاد کاانعقادکیاگیا جس میں کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان میں محبتِ رسول ﷺ کو بڑھانے اور علم دین حاصل کرنے کے لئے جامعۃ المدینہ گرلز سے شریعت کورس کرنے،شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکا ذہن دیا۔آخر میں اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں اور دوبارہ محفلِ نعت اور شمائل مصطفی کورس منعقد کرنے کی خواہش کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 14 اکتوبر 2021ء کوپاکپتن زون فرید کوٹ کابینہ کے ذیلی حلقے فیضانِ عا ئشہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہواجس میں 54 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ’’درودشریف کی فضیلت ‘‘کے متعلق بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو عاملات نیک اعمال بننےکی ترغیب دلاتےہوئے انہیں رسالہ نیک اعمال سے روزانہ اپنےاعمال کاجائزہ کرنےکا ذہن دیا جس پر انہوں اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم کے تحت 15 اکتوبر 2021ء فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال  مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نےرکن ریجن شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہن سے شعبے کا کام بڑھانے کے حوالےسے تبادلہ ِخیال کیا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اسکولز اور دیگر تعلیمی اداروں میں مدرسۃ المدینہ پڑھانے کےحوالےسےمدنی پھول بتاتےہوئےرکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کو شعبہ تعلیم کی طرف سے تعلیمی اداروں میں مدرسات بھیجنے کے لئے ان کے ٹیسٹ پاس کروانے کا ذہن دیا تاکہ دعوت اسلامی کی معلمات جا کر اسکولز میں طالبات کوتجوید کے ساتھ قراٰن پاک پڑھائیں۔


عوام کو علم دین کے زیور سے آشنا کرنے کے لئے  شعبہ مکتبۃ المدینہ آسان اور دلچسپ انداز میں خوب صورت سرورق کے ساتھ کتب ورسائل شائع کرتا ہے اور ان کے حصول کی آسانی کے لئے ممکنہ صورت میں ذیلی حلقے میں ہونے والےاسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات، دینی حلقوں ،دارالسنہ اوراسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں مکتبۃالمدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں ۔

اس سلسلے میں پاکستان بھر ،یں ستمبر2021ء میں لگنےوالےاسٹال کی کارکردگی درج ذیل ہے:

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں لگائےگئے اسٹال کی تعداد: 6ہزار149

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں لگائےگئے اسٹال کی تعداد : 2ہزار417

ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں میں لگائےگئے اسٹال کی تعداد : 412

دارالسنہ للبنات میں لگائےگئے اسٹال کی تعداد: 13

کل آرڈر کی تعداد: 983 


’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ دعوت اسلامی کا ہر مہینے شائع ہونے والا میگزین ہے۔ اس میں ہر مہینے 40 سے زائد مختلف اور دلچسپ  مضامین شامل کئے جاتے ہیں۔ اس کی سالانہ بکنگ کروانے والوں کےلئے ہمارے پیرو مرشد امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے بہت سی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

ستمبر 2021ءمیں بھی اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی جن کی کارکردگی درج ذیل ہے:

ادارتی اور غیر ادارتی شعبہ جات کی بکنگ کروانےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:5ہزار508

انفرادی طور پر خریدے گئے ماہنامہ فیضان مدینہ کی تعداد: 553

بکنگ کئےگئے ماہنامہ فیضان مدینہ کی تعداد: 104

ماہنامہ فیضان مدینہ کی رقم جمع کروانےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 51

ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی نیتیں پیش کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 369


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز (اسلامی بہنیں)کے تحت 11اکتوبر2021 ءبروزپیرشجاع آباد زون میلسى اطراف کابینہ ڈویژن ٹبہ سلطان پور میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں شعبہ ذمہ دار سمیت دیگر مقامی اسلامى بہنوں نے شرکت کى۔

مبلغہ دعوت اسلامی نےاسلامى بہنوں کو مدنى خبروں کے حوالے سے نکات بتائے نیز مدنى خبر کیسے بنے گى اور مدنى خبر لکھنے کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے۔ مزیدتقرریاں مکمل کرنے اور کارکردگى شیڈول پر بھی کلام ہوا جس پراسلامى بہنوں نے اچھى اچھى نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 14 اکتوبر 2021ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں شعبہ دارالسنہ کے مدنی عملے کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبےکےدینی کاموں کےحوالےسےاسلامی بہنوں کو نکات بتائےاور دارالسنہ کے مدنی عملے کو تقرری مکمل کرنےکاہدف دیا نیز مدنی مرکز کی طرف سےدیئےگئےشیڈول کےمطابق دینی کام کرنےکاذہن دیا۔

٭دوسری جانب دعوت ِ اسلامی کے شعبہ فیضان مرشد کےتحت 14 اکتوبر2021 ءبروز جمعرات پاکستان کےشہر راولپنڈی میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاکستان ریجن و زون سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبے میں دینی کاموں کو کیسے بڑھایا جائے اورتقرری مکمل کرنےکے حوالےسے نکات بتائےاور ذمہ داراسلامی بہنوں کو سفر ی شیڈول کے اہداف دیئے۔

٭دعوت ِ اسلامی کے تحت 13 اکتوبر 2021ء بروز بدھ راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے بینکرز میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’ شانِ مصطفیٰ ﷺ‘‘کے موضوع پر بیا ن کیا۔


Madani Mashwarah of Islamic sisters 

Wed, 20 Oct , 2021
4 years ago

Under the supervision of ‘Madrasa-tul-Madinah (Islamic sisters)’, an online Madani Mashwarah of Zimmadar Islamic sister (Rukn ‘Alami Majlis) with Zimmadar Islamic sisters (Australia Region) was conducted on 13th October 2021.

The Kaarkardagi of the attendees (Islamic sisters) was analysed, and their Tarbiyyah was done. Moreover, the important mutual discussions were made on the Kaarkardagi of Madaris, the test system of students (Islamic sisters) in Madaris, the test system of employees and non-employees and the fulfilment of 100% appointment. 


Under the supervision of ‘Madrasa-tul-Madinah (Islamic sisters)’, an online Madani Mashwarah of Zimmadar Islamic sister (Rukn ‘Alami Majlis) with Region Nigran Islamic sister (Sri Lanka) was conducted on 13th October 2021.

The Kaarkardagi of the attendees (Islamic sisters) was analysed, and their Tarbiyyah was done. Moreover, the important mutual discussions were made on the Kaarkardagi of Madaris, the test system of students (Islamic sisters) in Madaris, the test system of employees and non-employees and the fulfilment of 100% appointment.