نفل نمازوں کے ثواب از بنت شہزاد احمد جامعۃ المدینہ فیضان عالم شاہ
بخاری،کراچی
نفل
نمازوں کے کثیر فضائل ہیں،جن میں سے چند یہ ہیں:
1۔صلوۃاللیل:رات
میں بعد نمازِ عشا جو نوافل پڑھے جائیں،ان کو صلوۃ اللیل کہتے ہیں۔رات کے نوافل دن
کے نوافل سے افضل ہیں۔مسلم شریف میں ہے:آ پ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشادفرمایا:فرضوں کے بعد افضل نماز رات کی نماز ہے۔(اسلامی بہنوں کی نماز،ص171)
2۔نمازِ
اشراق:آ پ صلی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:جو
شخص نمازِ فجر سے فارغ ہونے کے بعد اپنے مصلےمیں بیٹھا رہا،حتی کہ اشراق کے نفل
پڑھ لے،صرف خیر ہی بولے تو اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے،اگرچہ سمندر کے جھاگ سے
بھی زیادہ ہوں۔(اسلامی
بہنوں کی نماز،ص179)
3۔نمازِ
چاشت:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:رسول
اللہ صلی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلم نے
فرمایا:جو چاشت کی دورکعتیں پابندی سے ادا کرتا رہے،اس کے گناہ معاف کر دیئے جاتے
ہیں،اگرچہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں۔(اسلامی بہنوں کی نماز، ص180)
4۔صلوۃ
الاوّابین:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:جو مغرب کے بعد چھ رکعتیں اس طرح ادا کرے کہ ان کے درمیان کوئی بُری
بات نہ کہے تو یہ چھ رکعتیں بارہ سال کی عبادت کے برابر ہوں گی۔(اسلامی بہنوں کی نماز، ص 184،186)
5۔تحیۃ الوضو:وضو کے بعد اعضاء خشک ہونے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھنا مستحب ہے۔حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:جو شخص وُضو کرے اور اچھا وضو کرے اور ظاہر باطن کے ساتھ متوجّہ
ہوکر دو رکعت پڑھے،اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔(اسلامی بہنوں کی نماز، ص 185۔186)اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں فرض نمازوں کے ساتھ نفل نمازوں
کی بھی پابندی نصیب فرمائے۔آمین