نفل نماز قیامت کے دن فرائض کی کمی کو پورا کردیں گی۔چنانچہ حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:روزِ
قیامت بندے سے جس چیز کا سُوال ہو گا، وہ نماز ہے، اگر اس نے اس کو مکمل کیا ہو گا
تو اس کے لئے مکمل لکھ دی جائے گی اوراگر اس نے اس کو مکمل نہیں کیا ہوگا تو اللہ پاک
فرشتوں سے حکم دے گا:دیکھو!میرے بندے نے کوئی نفل نماز پڑھی ہے،اس نفل نماز کے ذریعے
اس کی فرض نمازوں کو مکمل کردو۔(ابو داؤد،846)
نفل نماز
سے اللہ پاک کا قرب
حدیثِ قدسی ہے:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:حضور پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:اللہ پاک نے فرمایا: میرا بندہ نوافل کے
ذریعے میرا تقرب حاصل کرتا ہے، یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں۔(بخاری،6502)
نفل نماز
گناہ کو مٹا دیتا ہے
حضرت ثوبان رضی اللہ
عنہ سے روایت ہے:حضور
پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:تم زیادہ سے زیادہ
سجدہ کیا کرو، اللہ پاک کی رضا کے لئے تم ایک سجدہ کرو گے تو وہ اس کے بدلے تمہارا
ایک درجہ بلند کردے گا اور تمہارا ایک گناہ مٹا دے گا۔(مسلم شریف،488)
تحیۃ المسجد:حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:تم
میں سے کوئی شخص جب مسجد میں داخل ہو تو وہ اس وقت تک نہ بیٹھے، جب تک دو رکعت نہ
پڑھ لے۔( بخاری شریف،444-
مسلم شریف،714)
نماز نفل سے اللہ پاک کا شکر: حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:رسول
اللہ صلی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلم کا یہ
عمل ہے کہ رات کو طویل قیام کیا کرتے تھے،یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے پاؤں مبارک میں ورم آجاتا، میں عرض کرتی:اے اللہ پاک کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم!اللہ پاک نے تو آپ کی تمام اگلی اور پچھلی خطائیں معاف فرما دی ہیں! تو آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں اللہ پاک کا شکر گزار بندہ نہ بنوں۔( بخاری شریف،4837، مسلم شریف،2820)
نمازِ نفل کے ذریعے جنت میں گھر:اُمّ المؤمنین اُمِّ حبیبہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے سنا:جو مسلمان بندہ اللہ پاک کے لئے فرض نمازوں کے علاہ 12 رکعت پڑھتا ہے،
یعنی نفل نماز ادا کرتا ہے تو اللہ پاک اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنا دیتا ہے۔(مسلم شریف،728)
نماز نفل سے اللہ پاک کی رحمت:حضرت ابنِ عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں:
آپ صلی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلم نے ارشاد
فرمایا:اللہ پاک اس شخص پر رحم فرمائے جس نے عصر سے پہلے چار رکعت ادا کی۔( ابوداؤد،1271)
نمازِ نفل سے حج وعمرے کا ثواب:حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:جس شخص نے نمازِ فجر باجماعت ادا کی،پھر
طلوعِ آفتاب تک بیٹھا اللہ پاک کا ذکر کرتا رہا،پھر دو رکعت پڑھی تو اس کو یقینی طور پر مکمل حج اور
عمرے کا ثواب ملے گا۔( ترمذی
شریف،586)