پچھلے دنوں سکھر میں شعبہ محبت بڑھاؤ (دعوتِ اسلامی ) کے تحت مدنی حلقے کااہتمام ہوا جس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ،  نگران پاکستان مشاورت نے شرکا کو نیکی کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس مدنی حلقے میں شعبہ محبت بڑھاؤ کے ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ، حلقے کے اختتام پر شرکا نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات کی ۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روزنگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بہاولپور ڈویژن کا دورہ کیااوریہاں کے شعبہ جات کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا، جس میں  ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل ٹاؤن نگران / یوسی نگران ،جامعۃ المدینہ بوائز ، مدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظمین ، شعبہ فیضان مدینہ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار، ناظمین، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران و ناظمین اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت نے مدنی کاموں اور شعبہ جات کی کار کردگی کا جائزہ لیا نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرماتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے رہنمائی کی اور مشورے کے اختتام پر اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں نارووال میں دعوتِ اسلامی کےتحت رفیق عطاری (صوبائی ذمہ دار شعبہ مزارات اولیاء و ڈسٹرکٹ ذمہ دار ) اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سجادہ نشین خانقاہ عالیہ کُلی شریف سید اظہر الحسن گیلانی المعروف چن پیر سرکار سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف بالخصوص شعبہ مزاراتِ اولیاء کے تحت مزارات پر کئے جانے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کی جبکہ ذمہ داران نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی اور صوبائی مرکز لاہور جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت پیش کی۔

پیر سید اظہر الحسن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی دعاؤں سے نوازا۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں  کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری یوگنڈا کے دورے پر ہیں جہاں عاشقانِ رسول سے ملاقاتیں کیں اور مختلف مقامات پر دینی کاموں کا جائزہ لیا ۔

رکن شوریٰ یوگنڈا کے علاقے ایگانگا میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا اور زیرِ تعمیر مدرسۃُ المدینہ کا جائزہ لیتے ہوئے مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔(کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری یوگنڈا کے دورے پر ہیں ، اس دوران یوگنڈا کے علاقے ایگانگا میں مقیم اسلامی بھائی کے سپر مارٹ اسٹور پر رکن شوریٰ کی آمد ہوئی اور وہاں پر موجود لوگوں سے ملاقات کی۔

رکنِ شوریٰ نے اسٹور پر نیکی کی دعوت پیش کی ، سپر اسٹور کے مالک کو تحائف دی اور انہیں دعاؤں سے بھی نوازا۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز  یوگنڈا کے شہر کمپالا کی کولولو مسجد میں دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا کو اپنے اعمال کی اصلاح کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے اور مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔

اجتماع کا اختتام درود و سلام پر ہوا بعد اجتماع لوگوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی ۔(کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


پچھلے دنوں فیضان آن لائن اکیڈمی  بوائزکی برانچ فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں رکنِ شعبہ مولانا غلام الیاس عطاری مدنی، کراچی سٹی کے ذمہ دار مولانا تبریز حسین عطاری مدنی، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محیط حسین عطاری اور معاون نگرانِ شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی گرلز مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انٹرنیٹ سے متعلق مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کے حل پر غور کیا نیز سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لاہور ڈویژن، ڈسٹرکٹ قصور کی تحصیل کوٹ رادھاکشن میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت تہجد و سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک کا آغاز نمازِ تہجد سے کیا گیا اور عاشقانِ رسول نے نفل روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی جبکہ علاقے کے اسلامی بھائیوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانے کا سلسلہ رہا۔

بعد نمازِ فجر ڈویژن ذمہ دار غلام شبیر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز تفسیر سننے/سنانے کا حلقہ بھی لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے صراط الجنان فی تفسیر القران سے  ترجمہ و تفسیر پڑھ کر سنائی۔آخر میں تمام اسلامی بھائیوں نے ملکر شجرہ عالیہ قادریہ پڑھا۔(رپورٹ: شعبہ اصلاحِ اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اچھے تعلیمی ادارے ہر معاشرے کی ضرورت ہیں۔ یہ ادارے ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اولاد کی بہتر تعلیم کے لئے مناسب اور عمدہ تعلیمی اداروں کا انتخاب  والدین کی اہم ذمہ داری ہے۔

دعوتِ اسلامی کے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں قابلِ اساتذہ، معیاری نصابِ تعلیم، تربیہ، نظم و ضبط اور مختلف نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے تاکہ اُمتِ محبوب صلی اللہ علیہ و سلم کے نونہالوں کے ایمان، عقائد و نظریات کا تحفظ ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی دینی و اخلاقی تربیت کا سامان کیا جاسکے اور یہ معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کرسکیں۔

یہی وجہ ہے کہ دُنیا بھر میں رہنے والے عاشقان رسول کی خواہش ہے کہ ان کے علاقوں میں بھی دارالمدینہ کے کیمپسز قائم کئے جائیں۔الحمد للہ!شعبہ دارالمدینہ کی خواہش ہے کہ دارالمدینہ کی توسیع کرتے ہوئے مزید کیمپسز قائم کئے جائیں۔

حال ہی میں کراچی کے مشہور علاقے PECHS میں دارالمدینہ کے نئے کیمپس کاآغاز کردیاگیا ہے جہاں والدین سال 2023- 24کے لئے اپنے بچوں کا داخلہ کرواسکتے ہیں۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس اور صوبائی آفسز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ابتداءً مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے آفسز میں ہونے والے کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو شیلڈ بھی پیش کی نیز دعا کے اختتام پر اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں میرپور ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ایک میٹنگ ہوئی جس میں جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز کے ناظمین، شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران و ناظمین، شعبہ فیضانِ مدینہ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور تحصیل نگران سمیت نگرانِ ٹاؤن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں سے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں اورشعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اورانہیں  دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لاڑکانہ میں شخصیات کے لئے  سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نماز و روزوں کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں بالخصوص مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں حلقے میں شریک شخصیات اور تاجران نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری(