
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی
جانب سے 12جنوری 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ،مدینہ
ٹاؤن،فیصل آباد سٹی میں 63 دن کے تربیتی کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کے
درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکھنے سکھانے کے حلقے میں ڈویژن ذمہ دار محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو شعبہ اسپیشل پرسنز کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں جز وقتی اشاروں کی زبان کا کورس کرنے کی دعوت دی جس پر شرکا نے ہاتھوں ہاتھ کورس کرنے کی اچھی
نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ : محمد
رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
پاکستان آفس ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
.jpeg)
13
جنوری 2023 ء بروز جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کورٹ کے اسٹاف کی
آمد ہوئی جہاں شعبہ رابطہ برائے وکلا کے ذمہ داران نے انکا استقبال کیا اور ملاقات
کی ۔
مرکزی
مجلس شوری کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کورٹ کے اسٹاف کے درمیان سنتوں بھرا
بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و
فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا نیز
انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دی ۔ (
کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب
سے اسلام آباد میں تین دن کا روحانی علاج کورس کروایا گیا جس میں اسلام آبادسٹی
اور ڈویژن راولپنڈی کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
معلم
محمد عثمان عطاری (شعبہ
روحانی علاج) نے
کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات
عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی نیز انہیں دَمْ
کرنے اور کاٹ والے عمل کا طریقہ اور
احتیاطیں بیان کیں۔مزید شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹس مدنی پھول بتائے۔ (رپورٹ : سمیر
علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
فیصل
آباد میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کے حوالے سے تاجروں سے ملاقات
 - Copy.jpeg)
گزشتہ
روز فیصل آباد میں ”ہفتہ ماہنامہ فیضان
مدینہ“ کے حوالے سے صوبائی ذمہ دار مکتبۃ المدینہ راشد رفیق عطاری نے تاجران سے
ملاقات کی اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف کروایا۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعاؤں کا فیضان حاصل کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے
کے لئے 2023ء کی سالانہ بکنگ کرنے کاذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ (رپورٹ:
راشد رفیق عطاری مکتبۃ المدینہ ماہنامہ فیضانِ
مدینہ پنجاب / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام31 دسمبر 2022ء تا 02 جنوری 2023ء تک گجرات میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس
میں گوجرانوالہ ڈویژن سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کی شعبہ روحانی علاج کورس کے معلم محمد یونس عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی۔ ساتھ ساتھ دم کرنے
اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں سمجھائیں نیز شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا اور اُمّت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ
: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

26دسمبر
2022ء تا 02 جنوری 2023ء کراچی
میں ایک ہفتہ پر مشتمل جزوقتی روحانی علاج کورس کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سٹی سے آنے والے مختلف عاشقانِ
رسول نے تربیت حاصل کی۔
شعبہ
روحانی علاج کورس کے معلم محمد زاہد عطاری اور طارق عطاری نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کا طریقہ اور احتیاطیں بتائیں۔ بعدازاں
شعبے کا دینی کام کرنے حوالے سے شرکائے کورس کو تربیتی مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ : سمیر
علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
ہفتہ
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے حوالے سے مدرسۃ المدینہ زینب مسجد فیصل آباد میں سنتوں
بھرا بیان
.jpeg)
ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کو عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ہفتہ ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کے حوالے سے مدرسۃ المدینہ زینب مسجد فیصل آباد میں سنتوں بھرا بیان ہوا۔
مبلغ
دعوت اسلامی راشد رفیق عطاری نے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام کو ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف کروایا اور اسکی اہمیت
بتائی نیز امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ
کی دعاؤں کا فیضان حاصل کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے خود بھی اور دوسرے
اسلامی بھائیوں کو بھی ترغیب دلا کر بکنگ کرنے /کروانے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: راشد رفیق عطاری مکتبۃ المدینہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ پنجاب / کانٹینٹ : محمد
مصطفیٰ انیس)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ
روحانی علاج کی طرف سے جلال پور پیر والا
میں روحانی علاج کورس کا سلسلہ ہوا جس میں ملتان ڈویژن سے آنے والے
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی محمد طیب عطاری(
شعبہ روحانی علاج) نے کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیتی نکات بتائے
نیز انہیں دم کرنے اور کاٹ والے عمل کا طریقہ اور اس کی احتیاطیں سمجھائیں۔ (رپورٹ : سمیر
علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpeg)
13
جنوری 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ داران
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران ، شہر نگران (میٹروپولیٹن) ،ڈسٹرکٹ نگران ،
نگران یوسی مشاورت، تحصیل و ٹاؤن نگران ، جامعۃ المدینہ بوائز ڈویژن و ڈسٹرکٹ، مدرسۃ
المدینہ بوائز ڈویژن و ڈسٹرکٹ ، شعبہ فیضان مدینہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ ، مدرسۃ المدینہ بالغان ڈویژن و ڈسٹرکٹ کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے کی ابتدا تلاوتِ کلام پاک و نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوئی ، نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داروں
کو ٹیلی تھون و دیگر اخراجات کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز ماہانہ کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے نئے تقرری پر خصوصی مدنی پھول دیئے ، مدنی مشورے کے اختتام پر نگران
پاکستان مشاورت نے دعا کروائی
اور عاشقان رسول نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔ (رپورٹ:
عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ
انیس)
سبی میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت تین
دن کا روحانی علاج کورس

سبی
میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے
تحت تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں سبی ڈویژن سے مختلف عاشقانِ
رسول شریک ہوئے۔
تعویذاتِ
عطاریہ لکھنے کے حوالے سے شعبہ روحانی علاج کورس کے معلم محمد عدنان عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز انہیں دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و
احتیاطیں بتائیں۔
اس کے
علاوہ شعبے کے دینی کام کرنے کے متعلق اپڈیٹس مدنی پھول سمجھائیں جبکہ آخر میں 12
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیااور غمخواری اُمّت کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ
: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

پچھلے
دنوں دُکھیاری اُمّت کی خیر خواہی کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پشاور
میں 3 دن پر مشتمل روحانی علاج کورس ہواجس
میں پشاور ، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن سے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معلم
عبدُ الرؤف عطاری(
شعبہ روحانی علاج)
نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی نیز انہیں دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ اور اس کی احتیاطیں
بیان کیں ۔ مزید شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی
کاموں کو کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے
عمل کرنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
سکھر ڈویژن کے ذمہ داران کا نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے مدنی مشورہ کیا
1(.jpg)
گزشتہ
روز سکھر ڈویژن میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے شعبہ جات کے ذمہ داران کا
مدنی مشورہ کیا جس میں ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل ٹاؤن نگران / یوسی نگران ، جامعۃ المدینہ بوائز ، مدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظمین، شعبہ فیضان مدینہ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار، ناظمین ،شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ڈسٹرکٹ
ذمہ داران و ناظمین اور دیگر ذمہ داران نے
شرکت کی ۔
نگران
پاکستان مشاورت نے مدنی کاموں اور شعبہ جات کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
مزید اپنے شعبے میں بہتری لانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:
عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ : محمد
مصطفیٰ انیس)