14 جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ وار برٹن پنجاب میں امام الاشقیاء، خلیفہ بلا فصل حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ کے عرس شریف کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار دعوت اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری، امیر سنی علماء کونسل مولانا اشفاق احمد رضوی صاحب اور ادارے کے طلبہ و اساتذہ ٔکرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد عرفان عطاری مدنی نے ”شانِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت صحابہ سے درس حاصل کرتے ہوئے اس کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

اس تقریب میں ذہنی آزمائش کا سلسلہ بھی ہوا جس میں مختلف ٹیموں سے کئی موضوع پر سوالات کئے گئے اور فائنل جتنے والی ٹیم کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔


پچھلے دنوں یوگنڈا (Uganda) کے سٹی کمپالا (Kampala) کی الرضا مسجد کے مؤذن محمد شریف عطاری کےبھائی کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا تھا ۔

انتقال کی خبر ملنے پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری اپنے دورہ یوگنڈا کے درمیان الرضا مسجد پہنچے جہاں انہوں نے مسجد کے مؤذن محمد شریف عطاری سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے محمد شریف عطاری سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 جنوری 2023ء کو نیدر لینڈ (Netherlands) کے سٹی روٹر ڈیم (Rotterdam) کی غوثیہ مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی مولانا شرجیل عطاری مدنی نے افضلُ البشر بعدَ الانبیاء، خلیفۃُ المسلمین حضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہُ عنہکی سیرت پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو ان کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے عشق مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں ذکرو دعا اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوا۔


14 جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوگنڈا (Uganda) کے سٹی کمپالا (Kampala) میں اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت دعوت اسلامی کے ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے کمپالا کی جامع مسجد کولولو سے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو ہردم دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنےاور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


14 جنوری 2023ء کو ہمسن گروپ آف کمپنیز کی سالانہ کاروباری کانفرنس کے موقع پر لاہور ایمپوریم مال نشاط ہوٹل میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کے C.E.Oاور چیئرمین سمیت پاکستان بھر سے اس کمپنی کے سیلز آفیسرز نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”فکر آخرت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہر حال میں شریعت کی پیروی کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے اور کاروبار کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان میں واقع کوٹ مٹھن شریف ضلع راجن پور میں  خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی آمد ہوئی۔

اس دوران خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی کی گدی نشین دربارِ خواجہ غلام فرید رحمۃاللہ علیہ ”خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ“ سے ملاقات ہوئی جبکہ خلیفۂ امیرِ اہلسنت کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکینِ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی اور حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔

خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے گدی نشین سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور انہیں مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والا ”ترجمۃالقراٰن انگلش“ تحفے میں دیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

بعدازاں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے خواجہ محمد عامر فرید کوریحہ کے ساتھ دربارِخواجہ غلام  فرید رحمۃاللہ علیہ میں حاضری دی۔اس موقع پر مختلف سطح کے ذمہ دار عارف حسین عطاری قادری، امجد حسین عطاری  اور بلال فرید عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:ساجد رسول عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

13 جنوری 2023ء کو نگران یوکے مشاورت حاجی خالد عطاری کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں عزیز و اقارب اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی تقاریب منعقد کرنے کی ترغیب دلائی۔رکن شوریٰ نے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت میٹنگ ہوئی جس میں جامعۃالمدینہ گرلز پاکستان مشاورت  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمہاالغفارنے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے فرمایا:کہ دینِ متین کی خدمت کرنا ہم پر اللہ پاک کا کرم ہے، اللہ عزوجل کی خفیہ تدبیر سے ڈرتے ہوئے عاجزی کے ساتھ دین کا کام کرتے رہنا چاہیئے۔

مزید صاحبزادیِ عطار سلمہاالغفار کا کہنا تھا کہ ہمیں درسِ قراٰن میں مزید بہتری لانے کی کوشش کرنے اور جامعۃالمدینہ گرلز کے متعلق نظام میں بہتری لانے نیز جامعۃالمدینہ میں مدرسۃالمدینہ بالغات لگانے کے بارے میں کوشش کرنی چاہیئے۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت و اراکینِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنیں موجود تھیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں فزیکل آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہو اجس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بھی شریک ہوئیں۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق چند اہم نکات پر گفتگو کی نیز احساسِ ذمہ دار کے ساتھ، ذہن حاضر رکھتے ہوئے اور پلاننگ کرکے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے یوکے میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بنگلہ اسپوکن ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئےذمہ دار اسلامی بہنوں کی دعائے حاجات اجتماع کےحوالے سے تربیت کی گئی اور اسلامی بہنوں کو اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی دعوت دینے کا ذہن دیاگیا۔


پچھلے دنوں 2022ء کے اختتام پر شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار، نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور شعبے کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے تقریب میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے سے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت پاکستان سمیت دنیا کےمختلف ممالک میں بھی دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جن میں سےچند یہ ہیں:عرب شریف، کویت، عمان، بحرین،قطر، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ساؤتھ کوریا، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، ترکی، ساؤتھ افریقہ، کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا، ماریشس، موزمبیق، یوکے، اٹلی، اسپین، فرانس، ناروے، بیلجئیم، ڈنمارک، ہالینڈ، سوئیڈن، آسٹریا، یوبہ سٹی، نیو یارک، کینیڈ ا، سرینام اور نیپال۔

دسمبر 2022ء میں دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق مذکورہ ممالک کے 702 ذیلی حلقوں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ کے ذریعے دیگر اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

ان علاقائی دوروں کے ذریعے اسلامی بہنوں کے درمیان دعوتِ اسلامی کے مکتبۃ المدینہ کا لٹریچر تقسیم کیا گیا جس میں 37 کُتُب اور 674 رسائل تقسیم کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت دسمبر 2022ء میں اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے ان کے 92محارم اسلامی بھائیوں نے 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔