دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مدنی کورسز کے تحت13 دسمبر 2023ء سے حسنین اکیڈمی لاہورمیں 7 دن کا فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

کو رس میں موجود اسلامی بھائیوں کو نماز کے فرائض سیکھانے کے ساتھ ساتھ سنتیں و آداب سکھانے کا سلسلہ رہا اور اسٹوڈنٹس کو عملی طور پر نماز کا طریقہ بھی کروایا گیا ۔(رپورٹ: محمد منور عطاری ،راوی ٹاؤن ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام فیصل آباد ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مجاھد اور دیگر اسپتالوں میں نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے افراد سے ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات ذمہ داراسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کا تعارف کروایا اور 20 دسمبر بروز بدھ کو ہونے والے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ افرادکے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر شخصیات نے اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شاھد عطاری ڈویژن ذمہ دار رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بالغان ڈیپارٹمنٹ  کی جانب سے 13 دسمبر 2023ء کو کراچی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ

ہوا جس میں سٹی ذمہ دار قاری محمد حسان رضا عطاری ،ڈویژن 2 کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران ،قاری محمد احسن عطاری،قاری محمد حارث عطاری مولانا قاری عبدالباسط عطاری مدنی اور معاون قاری عبدالوکیل عطاری شریک ہوئے۔

نگران ڈویژن 2 حاجی رضا عطاری مدنی نے ڈویژن 2 کے مدرسۃ المدینہ بالغان کی 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہر ذیلی حلقے میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے ، شرکا کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا نیز شعبے کے تحت بھر پور انداز میں ماہِ ہفتہ وار اجتماع منانے کے انداز پر کلام ہواجس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالباسط عطاری مدنی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


14 دسمبر2023 ء  بروز جمعرات جمادی ٰالاخریٰ 1445ھ کا چاند دیکھنے کے لئے پاکستان کے مختلف علاقوں میں عاشقان رسول نے چاند دیکھنے کا اہتمام کیا۔

اس سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبۂ اوقات الصلوٰۃ کے تحت چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ۔ نگران شعبہ مولانا وسیم عطاری ا ور دیگر اراکین نے تخصص فی التوقیت کے طلبہ کے ساتھ چاند کی رؤیت کا اہتمام کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ فیضانِ مدینہ مدنی مراکز کے تحت ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان خیبرپختونخوا میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظم الامور فیضان مدینہ، ائمہ فیضان مدینہ، جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین سمیت دیگر متعلقہ مدنی عملے اور تحصیل نگران اسلامی بھائی نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مولانا عبدالستار عطاری مدنی، زمان عطاری مدنی، فرمان عطاری مدنی،قاری محمد زاھد نواز عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے مدنی مراکز کی آبادی کاری ، 12دینی کام و دیگر انتظامی معاملات، ہفتہ وار اجتماع اور تعمیرات کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔(رپورٹ: قاری محمد زاھد نواز عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


12 دسمبر 2023ءخانقاہ شریف فیضان مدینہ میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران حاجی اعجاز عطاری نے ڈسٹرکٹ بہاولپور کے تحصیل نگران وذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں سابقہ کارکردگی کا جائز لیتے ہوئے 12 دینی کام بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں حاضری کو مضبوط کرنے ، ماہنامہ فیضان مدینہ کی  بکنگ اور دسمبر 2023ءمدنی قافلوں کے حوالے سے اہداف دیئے۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری) 


13 دسمبر2023ء بہاولپور فیضان مدینہ میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے مجلس کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں بہاولپور ڈویژن کے تعمیراتی پروجیکٹ کے سے متعلق مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے اس کے حل کے حوالے  سے جائزہ لیا اور حاضرین کو اہداف دیئےاور12 دینی کام بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں حاضری کو مضبوط کرنے ، ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ اور دسمبر2023ء مدنی قافلوں کے حوالے سے اہداف دیئے۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت پنڈی گھیب شہر میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے ایوب خان صدر الیکٹرانک میڈیاکوہ نور نیوز،مدثر عزیز نوائے وقت،حنیف بھٹی ایکسپریس میڈیا گروپ ،ملک افتخار ڈیلی اساس،آصف صابری پی ٹی وی اورعامر سلطان ڈیلی پنڈی ٹو دےسے ملاقات کی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے صحافيوں کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے مبلغ دعوت اسلامی نے صحافيوں کے درمیان امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل تقسیم کیے۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد سلیم سلیمی عطاری، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 08-12-2023ءکو کراچی جناح ٹاؤن دھوراجی فیضان مشتاق مسجد میں شعبہ کفن دفن کی جانب سے سیکھنے سیکھانے کا سلسلہ  ہوا جس میں فیضان مشتاق مسجد کے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

کفن دفن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت کا طریقہ بتایا اور کفن کاٹنے و پہنانے کے حوالے سے اُن کی تربیت کی۔

آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شعبہ کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے پلے اسٹور پر موجود ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کروائی اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے زیر اہتمام07-12-2023ءکو کراچی فیضان مدینہ عالمی مدنی مرکز میں غسل میت کا  عملی طریقہ اور فضیلت و اہمیت کے متعلق سیکھنے سیکھانے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ کورس تخصص فی الدعوہ کے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ایسٹ ڈسٹرکٹ نے غسل میت کا عملی طریقہ کفن کاٹنے، کفن ، پہنانے کا طریقہ ،غسل میت کے مسائل، نمازے جنازہ کا طریقہ، تدفین کا طریقہ اور مسائل کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مسلم فیونرل اپلیکیشن کا تعارف کروایا اورحاضرین کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری) 


مالک ذوالجلال نے انسانوں میں بعض لوگوں کو بعض پر ترجیح دی ہے۔ جیسا کہ ارشاد باری ہے: وَ رَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجٰتٍ لِّیَتَّخِذَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا سُخْرِیًّاؕ- (پ 25، الزخرف: 32) ترجمہ: اور ہم نے ان میں ایک کو دوسرے پر کئی درجے بلندی کیا، تاکہ ان میں ایک دوسرے کو اپنا خادم بنائے۔ چونکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ جہاں اس نے ماں باپ، پڑوسیوں، اساتذہ و طالبات کے حقوق بیان کیے ہیں، اسی طرح ملازم کے حقوق بھی بیان کیے ہیں۔ نبی پاک ﷺ کا فرمان ہے: اِنَّ اِخْوَانَکُمْ خَوَلُکُمْ جَعَلَھُمُ اللہُ تَحْتَ اَیْدِیْکُمْ یعنی ملازمین تمہارے بھائی ہے جنہیں اللہ نے تمہارا ماتحت کردیا ہے۔ (بخاری، 2/158، حدیث: 2545)

حقوقِ ملازم:

1۔ وسعت کے مطابق کام لینا:کسی بھی قسم کے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے مالک کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے ملازم یا نوکر سے اس کی اہلیت و طاقت کے مطابق کام لے۔

2۔ عزت و احترام سے پیش آنا:ملازم کا یہ حق ہے کہ مالک اسے عزت و احترام سے پکارے اس کو عزت دے اور ذرا ذرا سی کوتاہیوں میں اکیلے یا سب ملازمین کے سامنے بےعزتی نہ کرے۔

3۔ ادائیگی تنخواہ میں جلدی: نبی پاک ﷺ کا ارشاد گرامی ہے: اُعْطُوا الْاَجِیرَ اَجْرَہٗ قَبْلَ اَنْ یَجُفَّ عَرْقُہٗ یعنی مزدور و ملازم کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری دے دیا کرو۔ (ابنِ ماجہ، 3/162، حدیث: 2443)

آج کے اس پُرفتن دور میں یہ روایت چل پڑی ہے کہ مزدور یا ملازم کی اجرت بہت رلانے کی بعد دی جاتی ہے، آخرت میں اس کا انجام بہت درد ناک ہوگا۔

4۔ حسن اخلاق سے پیش آنا: ملازم کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنا مالک کا فرض ہے، لہٰذا اسے چاہیے کہ اپنے گھر میں کام کرنے والے نوکر یا اپنے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین سے عمدہ اخلاق سے پیش آئے تاکہ اس سے دونوں کے درمیان ایک خوش گوار تعلق پیدا ہو۔ حدیث شریف میں ہے: بداخلاقی کرنے والا جنت میں داخل نہ ہوگا۔ (ترمذی، 3/380، حدیث: 1953)

5۔ مساوات کا خیال رکھنا: مالک کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے ملازموں کے ساتھ مساوات و برابری کا سلوک رکھے کسی بھی لحاظ سے کسی بھی ملازم کو برتری و کسی کو کمتری کا احساس نہ دلائے۔

6۔ وعدہ کی پاسداری: مالک کو چاہیے کہ وہ اپنے ملازمین سے کیے گئے کسی بھی قسم کے جائز وعدے کی پاسداری کرے۔


جان لیجئے کہ انسان یا تو اکیلا رہتا ہے یا کسی کے ساتھ، چونکہ انسان کا ہم جنس لوگوں کے بغیر زندگی گزارنا مشکل ہے لہذا اس پر مل جل کر رہنے کے آداب سیکھنا ضروری ہے، ذیل میں نوکر و ملازم کے چند حقوق پیش خدمت ہیں پڑھ کر عمل کی نیت فرمالیجئے۔

حقوق:

1۔ نوکروملازم سے ایسے کام نہ کروائے جائیں جن کی وہ طاقت نہ رکھتے ہوں، حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ غلاموں کو رواج کے مطابق کھلاؤ اور پہناؤ جس کام کے کرنے کی ان میں طاقت نہ ہو اس کی انہیں تکلیف نہ دو (بخاری، 2/158، حدیث: 2545)

2۔ نوکر و ملازم کی غلطیوں سے درگزر کیا جائے، ان کی غلطی و کوتاہی پر غصہ کرتے وقت اللہ پاک کے حق میں اپنی غلطی اور اس کی اطاعت میں کوتاہی پر غور و فکر کرے اور یہ سوچے کہ جتنی ملازم پر مجھے قدرت حاصل ہے اس سے کہیں زیادہ قدرت اللہ پاک کو مجھ پر ہے، اس سے ان شاءاللہ الکریم درگزر کا ذہن بنے گا۔

ہے فلاح و کامرانی نرمی و آسانی میں ہر بنا کام بگڑ جاتا ہے نادانی میں

3۔ ان کے ساتھ عاجزی سے پیش آئے اور تکبر نہ کرے، کیونکہ رب تعالیٰ کسی متکبر اور اترانے والے کو پسند نہیں فرماتا، اگرچہ وہ ہمارے ماتحت ہیں لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ انہیں خود سے کمتر اور حقیر جانا جائے۔

4۔ ملازمین کے عمدہ کام کرنے یا غیر معمولی کام کرنے پر ان کو اپریشئیٹ کیا جائے تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہو اور مزید کام کرنے کا شوق پیدا ہو۔

5۔ ملازم کا ایک حق یہ بھی ہے کہ جب ملازم کی تنخواہ کی ادائیگی کا مطلوبہ وقت پورا ہوجائے تو جتنا جلد ہوسکے تنخواہ کی ادائیگی کرے۔

آج کے معاشرے میں ادائیگی میں جان بوجھ کر تاخیر کرنا فیشن بنتا جارہا ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ملازموں کو کچھ دبا کر رکھنا چاہئے ورنہ یہ بہت تنگ کرتے ہیں، حالانکہ حدیث پاک میں ہے کہ مزدور اور ملازم کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری دے دیا کرو۔ (ابنِ ماجہ، 3/162، حدیث: 2443)

6۔ دوران ڈیوٹی ملازمین کے کھانے اور نماز کے اوقات کا خاص خیال رکھا جائے، مسلمان ہونے کے ناطے ہم پر لازم ہے کہ اپنے ماتحتوں کیلئے بھی ایسی آسائشیں مہیا کی جائیں جیسی ہم اپنے لیے پسند کرتے ہیں کیونکہ حقیقی مسلمان وہی ہے جو اپنے لئے پسند کرے وہی اپنے مسلمان بھائی کیلئے پسند کرے۔

مالک کریم ہمیں اپنے ماتحتوں کے حقوق پورے کرنے کی توفق عطا فرمائے۔ آمین