صوبہ کشمیر کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کے لئے 7 دسمبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ کشمیر ، صوبہ کشمیر کی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
7 دسمبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت صوبہ
بلوچستان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان ، صوبہ بلوچستان کی ڈویژن، میٹروپولیٹن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی
ذہن سازی کی اور انہیں ماہِ ہفتہ وار
اجتماع کے متعلق مدنی پھول بتائے ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 7 دسمبر 2023ء کو صوبہ سندھ کی ذمہ داران کا
آن لائن مدنی مشورہ لیا گیا جس
میں نگرانِ صوبۂ سندھ، صوبہ سندھ کی ڈویژن اور میٹروپولیٹن نگران اسلامی
بہنیں شریک ہوئیں۔
اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے بارے میں گفتگو
کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے حاضرین کو ماہ ِہفتہ وار اجتماع کے
متعلق مدنی پھول بتائے جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔
ماہِ اکتوبر 2023ء میں ملکی و عالمی سطح پرہونے
والے شعبہ کفن دفن للبنات کے دینی کام
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں مختلف ڈیپارٹمنٹس
کے ذریعے دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ان ہی میں ایک شعبہ کفن دفن للبنات بھی ہے جس میں خواتین کو کفن دفن کے شرعی مسائل
سکھائے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2023ء میں شعبہ کفن دفن للبنات
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں 1 ہزار 123 مقامات پر کفن دفن ٹریننگ سیشن
ہوئے جن میں کفن دفن کی ٹریننگ حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 20 ہزار 446 رہی
اور 1 ہزار 369 غسل میت ہوئے جن میں 884 لواحقات سے تعزیت کا سلسلہ رہا جبکہ 16 ہزار
545 رسائل تقسیم ہوئے۔
اسی طرح ماہِ ستمبر 2023ء میں اس شعبے کے تحت بیرونِ
ملک میں 82 مقامات پر کفن دفن ٹریننگ سیشن ہوئے جن میں کفن دفن کی ٹریننگ حاصل
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 1 ہزار 94 رہی اور36 غسل میت ہوئے جن میں 36
لواحقات سے تعزیت کا سلسلہ ہوا۔
دعوتِ اسلامی ملک و بیرونِ ملک میں دینِ متین کا
کام بڑے احسن انداز میں کررہی ہے جس کے نتیجے میں کثیر مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ
کرکے نیکیوں بھری زندگی گزار رہے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں غیر مسلم دامنِ
اسلام سے وابستہ ہو چکے ہیں۔
نومبر 2023ء میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت پاکستان بھر کی خواتین کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کی درج
ذیل کارکردگی رہی:
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:92 ہزار 428 (92،428)۔
٭روزانہ امیراہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 24 ہزار 36 (1،24،036)۔
٭مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:10 ہزار 200 (10,200)۔
٭ان مدارس المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 3 ہزار 642 (103,642)۔
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:10 ہزار 468 (10،468)۔
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:3 لاکھ 68 ہزار 295 (3،68،295)۔
٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:29 ہزار 822 (29،822)۔
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:7 لاکھ 22 ہزار 222 (7،22،222)۔
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے رسائل کی
تعداد:92 ہزار 396 (92،396)۔
٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مدنی کورسز
کی تعداد:865
فرض علوم سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ
کورسز للبنات کے تحت UK کے شہر Leicester (لیسٹر)میں رہائشی کورس
کرنے والی اسلامی بہنوں کے لئے 10 دسمبر 2023ء کو ایک سیشن منعقد ہوا جس میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے آن لائن بیان کیا۔
معلومات کے مطابق دورانِ بیان نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کو آزمائشوں پر صبرکرنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں اپنے وقت کی اہمیت کا
احساس دلایا ۔
سولجر بازار کراچی میں عالمی مجلسِ مشاورت آفس
کی ذمہ دار اسلامی بہن کی شادی کے سلسلے میں 9 دسمبر 2023ء کو اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اہم ذمہ
داران بالخصوص نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”شریعت
کے عین مطابق زندگی گزارنے اور اللہ پاک کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی
بہنوں کی تربیت کی۔
10 دسمبر 2023ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت” اسٹیج آف لائف کورس “ کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جبکہ عالمی سطح
کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف امور پر مشاورت کی۔
بہادرآباد کراچی میں اسلامی بہن کے ایصالِ ثواب کے لئے محفلِ نعت کا اہتمام
بہادر آباد کراچی میں ایک اسلامی بہن کے ایصالِ
ثواب کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں قرب و
جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس محفلِ نعت میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دنیا کی مذمت و آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیااور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن
سازی کرتے ہوئے انہیں نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں شرکائے
محفل نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔
پچھلے دنوں نگران
مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سید غلام
الیاس عطاری مدنی نے حیدرآباد ڈویژن میں نیو برانچ لطیف آباد کا وزٹ کیا اور وہاں اراکین
مجلس ، صوبائی ذمہ دار گرلز ڈیپارٹمنٹ ، ڈویژن ذمہ داران اور برانچ ناظمین و انتظامیہ کو برانچ کی تعمیرات
کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
14دسمبر
2023ء بروز جمعرات فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کےتحت پاکستان بھر کے مدنی عملے کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکا کی مختلف موضوعات پر تربیت کی ۔
دینی کاموں میں مصروف رہنے کا بھی ذہن دیا اور فیضان
آن لائن اکیڈمی کے سالانہ تربیتی اجتماع میں مکمل حاضری کی ترغیب دلائی۔ اس کے بعد
نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزسید غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں کو کراچی تربیتی اجتماع میں حاضری کے لئے دوران سفر
کی جانے والی احتیاطوں کے متعلق مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی طرف سے گڈاپ ٹاؤن کاٹھورکے اطراف میں واقع لکی سیمنٹ
فیکٹری میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
انعقاد ہوا۔
کراچی
سٹی ذمہ دار محمد صابر عطاری نے ڈسٹرکٹ
ملیر-1 ذمہ دار قاری ناصر عطاری کے ساتھ وہاں کام کرنے والوں کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور ان کو فرض علوم پر مشتمل رہائشی کورسز کرنے کی
دعوت پیش کی جس پر ہاتھوں 4 عاشقان ِ رسول
نے کورس کےلئے فیضان مدینہ چلنے کی نیت کا اظہار کیا۔
٭بعدازاں لکی فیکٹری ملز کے ایمپلائز کے درمیان بھی مدنی حلقے کا
سلسلہ ہوا ۔وہاں ذمہ دار اسلامی
بھائی نے بیان کیا اور اسٹاف کو کورسز کرنے کی دعوت پیش
کی۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami