
14
دسمبر 2023ء کو ڈی سی کالونی حافظ آباد میں سیکیورٹی انچارج ڈی سی آفس میاں امتیاز احمد
کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ایصال
ثواب اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں ڈی سی آفس سے مختلف بیورو کریٹس نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبا نے قرآن خوانی کی اور تلاوت قرآن پاک و نعت خوانی کا سلسلہ بھی ہوا ۔بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی نے مرحومہ
سمیت تمام امت مسلمہ کی بخشش کے لئے دعا کروائی۔( رپورٹ:
محمد مدثر عطاری مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ حافظ آباد، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

16
دسمبر2023 ء بروز ہفتہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کی جانب سے لاہور میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن کے تمام شفٹ و برانچ ناظمین اور تعلیمی
ذمہ داران نے حاضری دیں۔
ڈسٹرکٹ ذمہ دار غلام فاروق عطاری مدنی
نے ماہ دسمبر کو ہونےوالے شوری کے مدنی
مشورہ کے نکات بتائے جبکہ رکن مجلس لاہور
ڈویژن مولانا رضوان عطاری مدنی نے تعلیمی معاملات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے
تربیت کی۔
بعدازاں صوبائی ذمہ دار اور نگران مجلس نے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید اچھے انداز میں دینی
کام کرنے کے حوالے سے نکات بتائے۔ آخر میں ڈونیشن میں نمایاں کارکردگی والے ذمہ داران میں تحائف
بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ: نواز حسین فیاض شفٹ انچارج برانچ اچھرہ،کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
.jpg)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گجرات میں فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کے تحت میٹ اپ ہوا جس میں گجرات دورہ ٔ حدیث شریف کے طلبا شریک ہوئے۔
نگران
مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی
نے طلبہ کو
فیضان آن لائن اکیڈمی شعبے میں ہونےوالے کاموں سے متعلق تعارف پیش کیا اور اس کو جوائن کرنے کا ذہن دیا نیز اس
شعبے اور دیگر شعبوں میں آگے بڑھنے کے لئے انگلش کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسٹوڈنٹس نے نیک
جذبات کا اظہارکیا۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
امیر اہلسنت کی مفتی اطہر نعیمی صدیقی صاحب کے
انتقال پر ان کے سوگواروں سے تعزیت

سابق
چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان، سابق خطیب جامع مسجد آرام باغ کراچی ،استاذ
الاساتذہ و استاذالعلماء حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اطہر نعیمی صدیقی اشرفی صاحب
19 دسمبر 2023ء کو کراچی میں قضائے الٰہی سے انتقال فرماگئے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
مفتی
اطہر نعیمی صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ کی نمازِ
جنازہ جامع مسجد آرام باغ کراچی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سابق چیئرمین رؤیت
ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیب الرحمٰن صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ، دارالافتاء اہلسنت کے مفتیان کرام
مفتی شفیق عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ،مفتی سعید عطاری مدنی، دیگر علمائے اہلسنت، رکن شوریٰ دعوتِ اسلامی حاجی فضیل عطاری اور دعوتِ اسلامی کے
ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک ہوئے۔
انتقال
کی خبر ملنے پر شیخِ طریقت امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے 21 دسمبر 2023ء کو اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے مفتی
صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ کے تمام سوگواران سے تعزیت کی ۔ امیر اہل سنت
نے لواحقین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مفتی صاحب کے لئے ایصالِ ثواب کیا اور دعائیں کیں۔
پیغام
امیر اہلسنت کا خلاصہ :
قبر میں پہلا تحفہ
مکتبۃ
المدینہ کے رسالے ”نماز جنازہ کا طریقہ“ کے
صفحہ 4 پر ہے:
رسول
پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے کسی نے
پوچھا: مومن جب قبر میں داخل ہوتا ہے تو
اس کو سب سے پہلا تحفہ کیا دیا جاتا ہے؟ تو ارشاد فرمایا: اُس کی نمازِ جنازہ پڑھنے والوں کی مغفرت کردی
جاتی ہے۔(شعب
الایمان، ج7، ص8، حدیث 9297)
سگِ
مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے ۔۔ ۔۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے
یہ افسوسناک خبر ملی کہ جناب اَنفُس نعیمی، جناب مظہر نعیمی اور جناب زبیر نعیمی
کے والد محترم جبکہ جناب محمدطاہر نعیمی
کے بھائی جان سابق چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان، سابق خطیب جامع مسجد آرام باغ
کراچی استاذ الاساتذہ و استاذالعلماء حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اطہر نعیمی
صدیقی اشرفی ، 5جمادی الاخریٰ 1445ھ بمطابق 19 دسمبر 2023ء کو تقریباً 94 سال کی
عمر میں کراچی میں وفات پاگئے۔ اِنَّا
لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
میں حضرت کے تمام تلامذہ،
عقیدت مندوں اور جملہ سوگواروں سے تعزیت
کرتا ہوں اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین۔
حضرت العلّام مفتی صاحب نے
دار العلوم نعیمیہ کراچی میں طویل عرصے تک تدریس اور فتویٰ نویسی فرمائی۔ اس کے
علاوہ حضرت قاضی عیاض رحمۃُ اللہِ علیہ کی مشہور کتاب
”الشفاء“اور
دیگر کتب کے ترجموں کے ساتھ ساتھ کئی کتابوں کے مؤلف بھی تھے۔اللہ رب العزت حضرت
کی دینی خدمات قبول فرمائےاور اس پر انہیں اجر عظیم عنایت کرے،حضرت کے فیوض و
برکات سے ہمیں مالا مال فرمائے۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے جل
جلالہ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم! حضرت العلّام مفتی صاحب مرحوم کی
بےحساب مغفرت فرما، رب کریم ان کی مبارک قبر جنت کا باغ بن جائے، رحمت کے پھولوں
سے ڈھک جائے۔ یااللہ پاک! نورِ مصطفٰے کا صدقہ حضرت کی قبر تا حشر جگمگاتی رہے، نور
علی نور ہوجائے۔
یااللہ پاک! تمام سوگواروں کو صبر جمیل اور صبر
جمیل پر اجر جزیل مرحمت فرما۔
یاذوالجلال والاکرام، اے عظمت و
عزت والے مولا! میرے پاس جو کچھ ٹوٹے بھوٹے اعمال ہیں، اپنے کرم کے شایان شان ان
پر اجر عطا فرما، یہ سارا اجر و ثواب جناب رسالت عزت مآب صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو عنایت فرما، بوسیلۂ خاتم النبیین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم یہ سارا ثواب حضرت سمیت ساری امت کو
عنایت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ
النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
رکنِ
شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب و
روز کی ٹیم دعاگو ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مرحوم کی
مغفرت فرمائے اور انہیں جنت میں بلند درجات عطا فرمائے۔ آمین

دعوتِ
اسلامی کے نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے
تحت قصور شہر میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس کو نگرانِ قصور تحصیل مشاورت علی رضا عطاری ،ڈویژن ذمہ دار افضل عطاری،مولانا
مقصود عطاری مدنی ، عبدالرحمن عطاری اور خالد
عطاری نے جوائن کیا۔
معلومات کے مطابق نگرانِ مجلس نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام الیاس عطاری نے اسلامی
بھائیوں کے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی
کا جائزہ لیا نیز تقرری مکمل کرنے ، دینی
کاموں کو پھیلانے اور اس میں مزید بہتری لانے کے لئے
مختلف تجاویزدیں جس پر اسلامی بھائیوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

17دسمبر
2023ء کو دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام نگران پاکستان مشاورت
نے لاہور شیڈول کے دوران لاہور مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی
مشورہ فرمایا جس میں ڈسٹرکٹ، میٹرو پولیٹن، تحصیل، ٹاؤن نگران و ذمہ داران سمیت یوسی
نگران اور ذیلی حلقہ نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
اس
مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ، رکن شوریٰ حا جی منصور عطاری نے بھی حاضری دی جبکہ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہدعطاری نے 12 دینی کاموں کی کار کردگی کے بارے میں مدنی مشورہ فرمایا۔
نگران
پاکستان مشاورت نے مدنی قافلہ ،ہفتہ وار اجتماع ، مدرسۃالمدینہ بالغان کے بارے میں خصوصی گفتگو فرمائی جس میں دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کے لئے لوگوں سے ملاقاتیں کرنے کے بارے میں مدنی پھول ارشاد فرمائے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی کی طرف سے لیہ میں مدرسۃالمدینہ
بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی
مشورہ منعقد کیا گیا۔
اس
مدنی مشورےمیں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، لیہ سٹی سے مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران کے علاوہ دیگر عاشقان رسول نے بھی شرکت کی ۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کار کردگی کاجائزہ لیا۔قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور ذمہ
داران کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔
نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کو شعبے کے شیڈول کے ساتھ
ساتھ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیتے
رہنے کے بارے میں ذہن دیا ۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے 14 دسمبر 2023ء لیہ سٹی کے جا معۃالمدینہ بوائز کے طلبہ و اساتذہ ٔ کرام کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں طلبۂ کرام ، اساتذہ و ناظمین سمیت دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی ۔
اس
مدنی مشورےمیں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے بھی شرکت کی۔ نگران پاکستان مشاورت نے 12 دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا ۔اس موقع پر انہوں نے اساتذہ و طلبہ کی طرف سے ہونے والے
سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائے ۔
نگران پاکستان مشاورت نے طلبۂ کرام کو تعلیمی شیڈول کے ساتھ ساتھ دعوت
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیتے
رہنے کے بارے میں ذہن دیا ۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور حاضرین سے ملاقات بھی فرمائی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
شیر شاہ ٹاؤن اور موسیٰ پاک شہید ٹاؤن ملتان میں گلی گلی مدرسۃ المدینہ پلاٹس کا وزٹ

دعوت
اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے زیرِ
اہتمام نگران مجلس غلام الیاس عطاری نے علی
والا شیر شاہ ٹاؤن ملتان اور بہاولپور
روڈ موسیٰ پاک شہید ٹاؤن ملتان میں 18
دسمبر2023ء کو گلی گلی مدرسۃ المدینہ پلاٹس کا وزٹ کیا۔
نگران
مجلس نے گلی گلی مدرسۃالمدینہ گرلز کے مقامات کا وزٹ کیا اور وہاں جاری تعمیرات کا جائزہ لیا نیز محارم سے ملاقات
کی اور ان کو طالبات
کی تعداد میں اضافے کے لئے نکات بتائے ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ دعوت اسلامی کے تحت 20 دسمبر 2023ء بروز
بدھ ماڑی پور میں واقع عباس اینڈ
کو گڈز آفس میں مدنی حلقہ ہوا جس میں عباس اینڈ کو گڈز آنر اور ورکرزنے شرکت کی ۔
ڈسٹرکٹ
سینٹرل ذمہ دار عبد الوہاب عطاری نے علم نجوم اور علم جعفر اور فال نکالنے والوں کے پاس نا جانے کے حوالے سے گفتگو کی اور شرکا
کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔ساتھ ہی انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ اس موقع پر
کیماڑی ڈسٹرکٹ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے
ذمہ دار محمد ظہیر عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام فیصل آباد میں واقع ستیانہ روڈ برانچ میں موزمبیق سے آئے ہوئے ذمہ دار مولانا مدثر عطاری مدنی (ذمہ دار اوورسیز جامعۃ
المدینہ بوائز وگرلز ) نے وزٹ کیا۔
اس موقع پر نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر
عطاری مدنی نے مدثر عطاری کو برانچ کا دورہ کروایا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹ بھی کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

امیر
اہلسنت کے اقوال و ارشادات سے فیض پانے کے لئے خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید
رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی
نے اس ہفتے 14 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت کے 113 ارشادات“ پڑھنے
/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
خلیفہ امیر اہلسنت
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت کے 113 ارشادات“ پڑھ یا
سن لے اُسےبزرگانِ دین کی محبت عطا فرما، اُن کے نقش قدم پر چلااور اُس کے ایمان
کی حفاظت فرما۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے