
دنیا
بھر میں دینِ اسلامی کی سر
بلندی کے لئے کوشاں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 19
دسمبر 2023ء کو کراچی میں واقع سیلانی ویلفیئر مین بہادرآباد آفس میں کفن
دفن کورس منعقد کیا گیا جس میں سیلانی ویلفیئر میں آئے ہوئے مختلف اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے غسل میت دینے
کا طریقہ سمجھایا نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ بھی بتایا ۔ آخر میں شعبے کے تعارف پر مشتمل
مسلم فیونرل اپلیکیشن کے حوالے سے آگاہی دی اور اسے ان کے موبائل فون میں ڈاؤن
لوڈ کروایا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری )
ناظم
آباد ٹاؤن میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیرِ
اہتمام تقسیم اسناد اجتماع

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیرِ اہتمام ناظم آباد ٹاؤن میں 19 دسمبر 2023ء کو تقسیم اسناد اجتماع کا
سلسلہ ہوا جس میں مدسۃالمد ینہ بالغان کے طلبہ اور
ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اجتماع میں نگرانِ سٹی مشاورت رکن شوریٰ حاجی محمد فضیل عطاری نے” قرآن
پاک کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان
کیا اور ناظرہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کی دلجوئی کرتے ہوئے ان کو اسناد پیش کیں۔(رپورٹ: محمد مظفر عطاری ڈسٹرکٹ
سینٹرل ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
21
دسمبر 2023 ء کو رانی پور ڈویژن سکھر میں سید
عاصم جیلانی قادری کے گھر پر بعد نماز ظہر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
ذمہ داران اور اہل علاقہ نے شرکت کی ۔
رکن شوری ٰحاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مدنی
حلقے میں بیان کیا اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکا
کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔
اجتماع کے بعد سید عاصم صاحب نے رکن شوری کو اپنے علاقے
میں نیو تعمیر کردہ عالیشان مسجد کا وزٹ کروایا اور ان کی اس کاوش پر رکن شوری نے حوصلہ افزائی فرمائی اور انہیں مسجد کی آباد کاری کے لئے باقاعدہ مسجد انتظامیہ بنانے اور نمازیوں کو
ضرورت کی سہولیات فراہم کرنے کی ترغیب دلائی۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پاکستانی ایمبیسی، Pretoria ساؤتھ افریقہ میں نگرانِ شوریٰ اور مفتی عبد النبی حمیدی صاحب کی آمد
.jpg)
دورۂ ساؤتھ افریقہ کے دوران دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور مفتی عبد النبی
حمیدی صاحب سمیت ذمہ داران کی ساؤتھ افریقہ کے دارالحکومت Pretoria میں
موجود پاکستانی ایمبیسی میں آمد ہوئی۔
معلومات کے مطابق پاکستانی ایمبیسی میں نگرانِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور مفتی عبد النبی حمیدی صاحب کی پاکستانی
ہائی کمشنر آفتاب حسن خان اور ڈپٹی ہائی کمشنر فہد امجد سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی
بھائیوں سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پرنگرانِ شوریٰ نے عالمی سطح پر ہونے
والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں پاکستانی ہائی کمشنر کو آگاہی
دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار
کیا۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، Abbotsford میں
مختلف سطح کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
.jpg)
جوہانسبرگ، ساؤتھ افریقہ کے علاقے Abbotsford میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نگرانِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے مختلف سطح کے اسلامی بھائیوں کے مدنی
مشورے کئے جن میں ساؤتھ افریقہ مشاورت،
اراکین اور دیگر مبلغین جبکہ اس سال 2023ء میں درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے
والے مدنی علمائے کرام شامل تھے۔
تفصیلات٭ساؤتھ افریقہ مشاورت و اراکینِ کے مدنی
مشورے میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان اور
انہیں دینی کاموں کا ذہن دیتے ہوئے ساؤتھ افریقہ میں دینی کام بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کا ذہن دیا٭اس کے علاوہ مدنی
علمائے کرام کے درمیان ہونے والے مدنی مشورے میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری نے علمِ دین کی اہمیت و فضیلت پر گفتگو کرتے ہوئے علمائے کرام کی رہنمائی کی
اور انہیں دینی کتابوں کا مطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کی ترغیب دلائی ۔
اس موقع پر مبلغینِ دعوتِ اسلامی ، ذمہ داران
اور مفتی عبد النبی حمیدی صاحب بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ساؤتھ افریقہ کے مختلف مقامات پر نگرانِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری کابیان

پچھلے دنوں دینِ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کرنےاور
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری ساؤتھ
افریقہ کے دورے پر تھے۔
وینڈا، ساؤتھ افریقہ کے شہر
Limpopo میں سنتوں بھرا اجتماع، نگرانِ شوریٰ نے
بیان کیا
.jpg)
وینڈا، ساؤتھ افریقہ (Venda,
south Africa) کے شہر Limpopo میں واقع جامع مسجد چشتیہ اشرفیہ میں دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام12 دسمبر 2023ء کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی
شرکت ہوئی۔
قراٰنِ پاک کی تلاوت کرنے اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم
پڑھنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیااور سیّد و ساداتِ کرام کا ادب و احترام کرنے کے حوالے سے حاضرین کو
مدنی پھولوں سے نوازا۔
دورانِ بیان نگرانِ شوریٰ نے نیک اعمال کرنے،
گناہوں سے بچنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے
کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اجتماع کا اختتام صلوٰۃ و سلام
پر ہوا جبکہ شرکا اسلامی بھائیوں نے نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری سے
ملاقات بھی کی۔اس موقع پر مبلغینِ دعوتِ اسلامی ، ذمہ داران اور مفتی عبد النبی حمیدی صاحب بھی موجود تھے۔
دوسری جانب جوہانسبرگ، ساؤتھ افریقہ کے مقامی
ریسٹورنٹ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا
جس میں نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے بیان کرتے ہوئے
اسراف سمیت دیگر گناہوں سے بچنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس کا
مفتی عبد النبی حمیدی صاحب نے انگلش زبان میں خلاصہ بیان کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

19،18،17دسمبر
2023ء اتوار ، پیر ، منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس
میں کراچی سٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق
رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے محمد زاہد عطاری شعبہ روحانی علاج نے تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے سلسلے میں اہم امور پر
رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں سمجھائیں۔(رپورٹ:
سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

مدنی مرکز فیضان مدینہ لیہ میں 18،17،16 دسمبر
2023ء ہفتہ ، اتوار ، پیر روحانی علاج
کورس کا سلسلہ رہا جس میں ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے
عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
ڈویژن
ذمہ دار محمد انیس عطاری (
شعبہ روحانی علاج کورس) نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے اہم امور پر
رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل
کرنے کا طریقہ و احتیاطیں بھی سمجھائیں ۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ
دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
امیر معاویہ مسجد خضدار (بلوچستان) میں تین
دن کا روحانی علاج کورس

فیضانِ
امیر معاویہ مسجد خضدار (بلوچستان) میں 17،16،15
دسمبر 2023ء جمعہ ، ہفتہ ، اتوار تین دن
کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں قلات ڈویژن
کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔
روحانی علاج کورس میں محمد عدنان رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے ان کو تعویذات عطاریہ لکھنے کے متعلق مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمیت اہم احتیاطیں بیان کیں ۔ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ
دلایا۔(رپورٹ:سمیر
علی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ سکھر میں شعبہ روحانی علاج کے تحت 18،17،16دسمبر
2023ء ہفتہ ، اتوار ، پیر تین دن کا روحانی
علاج کورس ہوا جس میں سکھر ڈویژن کے مختلف
شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
صوبائی ذمہ دار شعبہ روحانی علاج امان اللہ عطاری نے شرکائے کورس کو تعویذات عطاریہ لکھنے کے
حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی ، دم کرنے اور کاٹ والے عمل کا طریقہ و احتیاطیں
بیان کیں نیز شعبے کے متعلق اپڈیٹس سمجھائی ، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کام کرنے کا
ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ
دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوت
اسلامی کے شعبہ نیوسوسائٹیز کے تحت 16 دسمبر 2023ء بروز ہفتہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ، ڈویژن اور میٹروپولیٹن ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں نگرانِ مجلس نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ حاجی غلام الیاس عطاری نے شعبے کا دینی کام کرنے کے متعلق تنظیمی اسٹکچرسمجھایا اور نیو مقامات سروے کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائی نے بھر پور تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز
ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)